جلتی رتوں میں عمر گزرنے کے بعد اب
Rafia Zainab (b. 1995)جلتی رتوں میں عمر گزرنے کے بعد اب
سرشار ایک سایۂ رحمت نے کر دیا
اتنا تو خود خدا نے بنایا نہیں ہمیں
جتنا حسین آپ کی صحبت نے کر دیا
چاہیں کسی کو اور وہ حاصل بھی ہو ہمیں
یہ کس طرح کا معجزہ قسمت نے کر دیا
اس زندگی کے سارے مسائل کا حل صنم
اس زندگی میں آپ کی شرکت نے کر دیا
دن بھر ہنسی خوشی سے گزرنے کے بعد پھر
ہم کو اداس شام کی رنگت نے کر دیا