حسن و وفا کے ذکر میں سرکار آپ ہیں

Umar Khaleeq Azmi (b. 1993)

حسن و وفا کے ذکر میں سرکار آپ ہیں

سب کچھ ملا مجھے ولے درکار آپ ہیں

انکار جا بجا سے مدلل ہوئی یہ بات

میری محبتوں میں گرفتار آپ ہیں

میں نے ہزار عیب کی پرسش میں یہ کہا

اس عاشق خراب کے معمار آپ ہیں

سب تہمتوں کے بعد عدالت میں وقت ہجر

ہم کہہ کے رو پڑے کہ وفادار آپ ہیں

جن کی رفاقتوں میں ہے گزری تمام عمر

وہ یہ سمجھ رہے ہیں کہ اغیار آپ ہیں