پہلے سی والہانہ طبیعت نہیں تری
Vaibhav Kumar (b. 2000)پہلے سی والہانہ طبیعت نہیں تری
کیا زندگی سے کوئی شکایت نہیں تری
سلطان ہو گیا ہے زمانہ کا تو مگر
اس دل کی سلطنت پہ حکومت نہیں تری
بد قسمتی تو اپنی مرے یار دیکھ لے
اس کو ملا ہے تو جسے چاہت نہیں تری
اتنے بڑے جہان میں اے میرے ہم سفر
میرے سوا کسی کو بھی عادت نہیں تری
پھر عمر بھر کو آنسوؤں کا سلسلہ چلا
اس نے جو کہہ دیا کہ ضرورت نہیں تری