Poetry
Bahr-e Hindi Mutaqarib Musamman Muza'af
بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف- بھائی خدا کے بندہ جانیں دل کو جیسے رام کیااپنی بدھائی ہو دنیا پر چار چھ دن جو کام کیاIdris Babar (b. 1973)
- زندگی چاکلیٹ کیک ہے تھوڑا تھوڑا سب کا حصہ ہےاب جو بار میں تنہا پیتا ہوں کافی کے نام پہ زہرIdris Babar (b. 1973)
- اچھے دنوں کی آس لگا کر میں نے خود کو روکا ہےکیسے کیسے خواب دکھا کر میں نے خود کو روکا ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
- اک پل جیتا ہے تو طاہرؔ اک پل مرتا رہتا ہےمیرا دل سینے کے اندر ماتم کرتا رہتا ہےTahir Adeem (b. 1973)
- پلکیں نیند سے بوجھل ہیں یا اب منظر کی تاب نہیںکیوں ان جلتی آنکھوں میں اب رنگ برنگے خواب نہیںFaisal Azeem (b. 1974)
- تیور بھید بتاتے ہیں یہ نم آلود ہواؤں کےآج ذرا کھل کھیلنے والے ہیں انداز گھٹاؤں کےIftikhar Haidar (b. 1975)
- ویسے تو انسان خدا کا خاص خلیفہ بنتا ہےلیکن جو حالات ہیں اس کے ان پر رونا بنتا ہےIftikhar Haidar (b. 1975)
- سیٹی کی آواز سنی اور سارا ماضی لوٹ آیاپس منظر میں ریل نہیں ہے پورا ایک افسانہ ہےIftikhar Haidar (b. 1975)
- میر کے کچھ اشعار ملا کر راشد کی کچھ نظموں میںوحشت کی آمیزش کر کے اک اسلوب بنانا ہےIftikhar Haidar (b. 1975)
- اجلی اجلی برف کے نیچے پتھر نیلا نیلا ہےتیری یادوں میں یہ سرد دسمبر نیلا نیلا ہےGautam Rajrishi (b. 1975)
- اس کا لہجہ ایسا جیسے ماچس کی اک تیلی سیدل پہ سیدھے لگ جاتی ہے اس کی بات نکیلی سیGaazi Moin (b. 1978)
- پیار محبت قسمیں وعدے سب جھوٹے افسانے ہیںسچی باتیں لکھ کر ہم کو اپنے یار گنوانے ہیںTahira Jabeen Tara (b. 1979)
- آدھے ادھورے خواب رکھیں ہیں آنکھوں کی الماری میںجن کو ہم بھی بھول گئے تھے شاید دنیا داری میںMadhavi Shankar (b. 1981)
- پانی کی دریا پرداز عبارت بھی مجہول گئیسوتوں والی بیل پھوٹنے جھڑنے میں مشغول گئیYasir Iqbal (b. 1983)
- مستقبل کی آنکھ پہن کے درست اندازہ روئے تھےباسی شہر پہ رونے والے بالکل تازہ روئے تھےYasir Iqbal (b. 1983)
- ایک نشانی آگ میں پھینکی ایک نشانی دریا میںاور پھر اتنے اشک بہے کہ جتنا پانی دریا میںTahir Baloch (b. 1983)
- اور بھی کوئی رب سے ملنے کا رستہ ہے بابا جیدنیا کو ہم کھو نہ بیٹھیں جی ڈرتا ہے بابا جیYasir Raza Asif (b. 1984)
- میں نے اک آواز سنی تھی کمرے میں خاموشی کیمیرے کان میں آ کر تیری یادوں نے سرگوشی کیYasir Raza Asif (b. 1984)
- چاند ستارے پھول پرندے شام سویرا ایک طرفساری دنیا اس کا چربہ اس کا چہرا ایک طرفVarun Anand (b. 1985)
- پیار کا دشمن سارا زمانہ کل بھی تھا اور آج بھی ہےدنیا بدلی موسم بدلا لیکن میرا یار نہیںTabish Raihan (b. 1986)
- چھوڑ کے فرزانوں کی محفل تنہا اس دیوانے کوحضرت ناصح کیوں آ جاتے ہیں اکثر سمجھانے کوTabish Raihan (b. 1986)
- ہم نہ کہیں گے خود ہی بتاؤ کیا یہ اچھا کرتے ہوپھول سے نازک جسم کے اندر پتھر سا دل رکھتے ہوTabish Raihan (b. 1986)
- اک تصویر پہ کھینچ رکھے ہیں تو نے کتنے رنگ کے دکھمیرے مصور تجھ سے بنے نئی لیکن میرے ڈھنگ کے دکھVikram (b. 1990)
- دل نے کہا تھا کافی پہلے عشق کا اک افسانہ لکھبیگانوں کو اپنا لکھ دے اپنوں کو بیگانہ لکھDanish Asari (b. 1991)
- خود کو مرشد مان لے پیارے کیوں اور کیا کا بھید سمجھاپنی صورت تکتا رہ اور پھر کیسا کا بھید سمجھNaeem Sarmad (b. 1992)
- کیسی بپتا پال رکھی ہے قربت کی اور دوری کیخوشبو مار رہی ہے مجھ کو اپنی ہی کستوری کیNaeem Sarmad (b. 1992)
- اس کا لہجہ دیکھ رہا تھا بارش ہونے والی تھیبس اک میں ہی خشک پڑا تھا باقی تو ہریالی تھیDanish Hayat (b. 1994)
- خواب دکھائے جائیں گے تعبیر بنائی جائے گینقش سمیٹے جائیں گے تصویر بنائی جائے گیDanish Hayat (b. 1994)
- بارہ چاند گئے پونم کے پیار بھرا اک ساون بھیگئے دنوں میں سال بھی گزرا اور گیا کچھ جیون بھیVijay Sharma (b. 1995)
- جس بھی جگہ دیکھی اس نے اپنی تصویر ہٹا لی تھیمیرے دل کی دیواروں پر دیمک لگنے والی تھیVijay Sharma (b. 1995)
- پیاسے چہروں پر لگتے ہیں خالی ہاتھ دعاؤں کےپھر بھی کون سمجھ سکتا ہے دکھ سوکھے دریاؤں کےDanish Naqwi (b. 1995)
- مشکل دن بھی آئے لیکن فرق نہ آیا یاری میںہم نے پوری جان لگائی اس کی تابع داری میںDanish Naqwi (b. 1995)
- قفل کھلیں گے اور مگرمچھوں کا منہ کھل جائے گاکیا معلوم اس دل کے غار سے کیا کیا سامنے آئے گاOsama Khalid (b. 1998)
- کس کا عکس نمایاں ہوگا ایسے گدلے پانی میںسورج ڈوب گیا ہے میرے آنگن کی ویرانی میںOsama Khalid (b. 1998)
- میں نے سن رکھی ہے صاحب ایک کہانی دریا کیشام کنارے بیٹھ کے اک دن وہ بھی زبانی دریا کیOsaama ameer (b. 1998)
- بوجھ اٹھانا شوق کہاں ہے مجبوری کا سودا ہےرہتے رہتے اسٹیشن پر لوگ قلی ہو جاتے ہیںMunawwar Rana
- ڈوبنے والے بھی تنہا تھے تنہا دیکھنے والے تھےجیسے اب کے چڑھے ہوئے تھے دریا دیکھنے والے تھےSaleem Kausar
- دیکھو باہر آگ لگی ہےدروازے پر نئی رتوں کی خوشبو روتی ہےSaleem Kausar
- بہتا آنسو ایک جھلک میں کتنے روپ دکھائے گاآنکھ سے ہو کر گال بھگو کر مٹی میں مل جائے گاAhmad Mushtaq
- رونا ان کا کام ہے ہر دم جل جل کر مر جانا بھیجان جہاں عشاق تمہارے شمع بھی ہیں پروانہ بھیHabeeb Moosavi
- بند دریچے سونی گلیاں ان دیکھے انجانے لوگکس نگری میں آ نکلے ہیں ساجدؔ ہم دیوانے لوگAitbar Sajid
- پھر وہی لمبی دوپہریں ہیں پھر وہی دل کی حالت ہےباہر کتنا سناٹا ہے اندر کتنی وحشت ہےAitbar Sajid
- زخموں کا دوشالہ پہنا دھوپ کو سر پر تان لیاکیا کیا ہم نے کشٹ کمائے کہاں کہاں نروان لیاAitbar Sajid
- شہر ہوا میں جلتے رہنا اندیشوں کی چوکھٹ پررات گئے تک الجھے رہنا بے مفہوم خیالوں میںAitbar Sajid
- مرگھٹ پتھ پر دیکھ کے ہم کو جانے کیا کیا سوچیں وہآنکھوں سے کیا پنیہ کمائے ہونٹوں سے کیا دان ہوئےFaheem Jogapuri
- ہم سے نہ ہوگی ترک وفا یہ اور کسی کو سنائیں آپہم نہ سنیں گے حضرت ناصح لاکھ ہمیں سمجھائیں آپمرزا آسمان جاہ انجم
- یہ بھی نہ پوچھا تم نے انجمؔ جیتا ہے یا مرتا ہےواہ جی وا عاشق سے کوئی ایسی غفلت کرتا ہےمرزا آسمان جاہ انجم
- اپنے اپنے رنگ میں یکتا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہےحسن کی مورت عشق کا پتلا میں ہی میں ہوں تو ہی تو ہےنوح ناروی
- آگ لگا دی پہلے گلوں نے باغ میں وہ شادابی کیآئی خزاں گل زار میں جب گلبرگ سے گلخن تابی کیآغا حجو شرف
- سب کی کہانی ایک طرف ہے میرا قصہ ایک طرفایک طرف سیراب ہیں سارے اور میں پیاسا ایک طرفTahzeeb Hafi