اس کا لہجہ دیکھ رہا تھا بارش ہونے والی تھی
Danish Hayat (b. 1994)اس کا لہجہ دیکھ رہا تھا بارش ہونے والی تھی
بس اک میں ہی خشک پڑا تھا باقی تو ہریالی تھی
میں نہیں کہتا اس کی جانب دیکھنے والے کہتے ہیں
زہر اگلتے ہونٹ تھے اس کے صورت دیکھنے والی تھی
بعض اوقات میں ہنس پڑتا ہوں ہنستے ہنستے روتا ہوں
تیرا میرا رشتہ جیسے ایک مسلسل گالی تھی
لوٹا تو میرے آنگن میں سبزہ دیکھنے والا تھا
جس پل میں نے ہاتھ اٹھائے اس دم جھولی خالی تھی