Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. اپنی باتوں میں جو سادہ نظر آتا ہے مجھےخود میں وہ حد سے زیادہ نظر آتا ہے مجھےBadr Muneer
  2. اس نے دیکھا ادھر زیادہ دیرکیوں نہ رہتا اثر زیادہ دیرBadr Muneer
  3. اکثر ٹھن بھی جاتی ہےبگڑی بن بھی جاتی ہےBadr Muneer
  4. بڑھ گئی کچھ اور الجھن رابطہ کرنے کے بعدخود سے بھی شکوہ رہا اس سے گلہ کرنے کے بعدBadr Muneer
  5. بوڑھے کمزور والدین کے ساتھجی رہا ہوں میں کتنے چین کے ساتھBadr Muneer
  6. پڑ جاتے ہیں کتنے چھالے ہاتھوں میںآتے ہیں پھر چند نوالے ہاتھوں میںBadr Muneer
  7. تری آنکھوں سے میں خود پر عیاں ہونے لگا تھامجھے بھی اپنے ہونے کا گماں ہونے لگا تھاBadr Muneer
  8. ٹھہرنے کا سبب کوئی نہیں ہےپس دیوار جب کوئی نہیں ہےBadr Muneer
  9. جاتے جاتے گلے یہ غم پڑ جاتا ہےاچھا خاصا بندہ کم پڑ جاتا ہےBadr Muneer
  10. جب مکینوں کو مکیں آرام دے سکتے نہیںچار دیواری کو گھر کا نام دے سکتے نہیںBadr Muneer
  11. جہاں پر اہل دل ہوتے نہیں ہیںرویے معتدل ہوتے نہیں ہیںBadr Muneer
  12. حدت و حبس پہ تنقید نہیں کر سکتےکیوں ہم ایسا مرے خورشید نہیں کر سکتےBadr Muneer
  13. خیال اپنا ادھر لگا کےپڑا ہوں اب دل کو ڈر لگا کےBadr Muneer
  14. دیکھ لیتے ہو محبت سے یہی کافی ہےدل دھڑکتا ہے سہولت سے یہی کافی ہےBadr Muneer
  15. راز کو اپنے دل میں رکھودنیا کو مشکل میں رکھوBadr Muneer
  16. سینے میں جو ہے درد کا دریا نہیں اترالیکن مری امید کا چہرہ نہیں اتراBadr Muneer
  17. عین ممکن ہے یہ زحمت بھی اٹھانی پڑ جائےباتوں باتوں میں کوئی بات چھپانی پڑ جائےBadr Muneer
  18. فصل گل سے زر خزاں تک ہےعمر دونوں کے درمیاں تک ہےBadr Muneer
  19. کسے خبر ہے کہ کس ادا پر چلا گیا ہےیہ دل کہ حیرت کی انتہا پر چلا گیا ہےBadr Muneer
  20. کلام اپنا تبھی تو اکثر سے مختلف ہےجو سوچتے ہیں وہ پیش منظر سے مختلف ہےBadr Muneer
  21. کنج حیرت سے چلے دشت زیاں تک لائےکون لا سکتا ہے ہم دل کو جہاں تک لائےBadr Muneer
  22. کون دے گا ترے کوچے میں صدا میرے بعدسر کو پٹخے گی ترے در پہ ہوا میرے بعدBadr Muneer
  23. محو کر ڈالی کسی نے دل سے میری یاد تکہو نہیں سکتی مگر اس ظلم پر فریاد تکBadr Muneer
  24. نیند اڑنے کا سبب اور چین کھونے کا جوازپوچھتے ہیں لوگ مجھ سے عشق ہونے کا جوازBadr Muneer
  25. وحشت بام و در سے بھاگتے ہیںجب کبھی اپنے گھر سے بھاگتے ہیںBadr Muneer
  26. وفا ہوتی نہیں ہے بے وفائی ہو نہیں سکتیکچھ ایسی قید ہے جس سے رہائی ہو نہیں سکتیBadr Muneer
  27. وفور اشتیاق میں زباں سے کیا نکل گیاپھر اس کے بعد بزم کا مزاج ہی بدل گیاBadr Muneer
  28. وہ دل کی باتیں زمانے بھر کو نہ یوں سناتا مجھے بتاتاوہ ایک دفعہ مری محبت کو آزماتا مجھے بتاتاBadr Muneer
  29. ہمارے ساتھ جو یہ کار زندگانی ہےکسی بھٹکتی ہوئی روح کی کہانی ہےBadr Muneer
  30. اس وقت سے بچا مجھے اے رب کائناتحب وطن ہو دل میں وطن کاٹنے لگےBadr Muneer
  31. اور کیا مفہوم ہوگا خود فریبی کے سواتشنگی جلتے ہوئے سورج پہ گر ظاہر کریںBadr Muneer
  32. ایک امید کے سہارے پرکتنی تاخیر دیکھ لیتے ہیںBadr Muneer
  33. بن گئے انسان اپنی ذات میں جنگل منیرؔبستیوں سے اڑ گئی ہے بوئے آدم زاد تکBadr Muneer
  34. بے چہرہ انسانوں کی اس بستی میںاچھا ہے آئینے توڑ دئے جائیںBadr Muneer
  35. تجھ کو خود سے منہا کرتےنا ممکن تھا ایسا کرتےBadr Muneer
  36. تری صورت میں رہائی مل گئیآنکھ کتنے منظروں میں قید تھیBadr Muneer
  37. جب وصل کا آئے گا ترے ساتھ صنم دناس دن کو حقیقت میں کہوں گا میں جنم دنBadr Muneer
  38. جس منظر کا حصہ تیری ذات نہیںمیری نظر میں اس کی کوئی اوقات نہیںBadr Muneer
  39. جیون ہے سڑک اور کنارے پہ کھڑے ہیںلگتا ہے کہ مدت سے اشارے پہ کھڑے ہیںBadr Muneer
  40. زمیں پہ صرف اتارا نہیں منیرؔ اس نےپھر اس کے بعد ہمارا خیال بھی رکھاBadr Muneer
  41. سپہ سالار کے جب ہاتھ کانپیں تو سپاہی بھیزیادہ دیر پھر میدان میں ٹھہرا نہیں کرتےBadr Muneer
  42. سمجھ میں آتا نہیں یہ کیسی نمو ہے مجھ میںوہ میری مٹی میں کچھ ملا کر چلا گیا ہےBadr Muneer
  43. طے ہو چکی ہے اس سے جدائی مگر منیرؔتو اس کے ساتھ لمحۂ انکار تک تو چلBadr Muneer
  44. کب سے پہنچ گیا ہوں میں اس شخص کے قریبکہتی ہے پھر بھی اس کی نظر راستے میں ہوںBadr Muneer
  45. کوئی بھی سر میں نہیں ہے منیرؔ کیا کیجےیہ زندگی کا ترانہ ریاض مانگتا ہےBadr Muneer
  46. کیا خبر کون سا رستہ تری جانب نکلےبے ارادہ بھی کئی بار سفر کرتے ہیںBadr Muneer
  47. گو حرف و اشک دونوں تھے سامان گفتگوپھر بھی ہماری بات میں ابہام رہ گیاBadr Muneer
  48. مسکرا کر اگر وہ دیکھے توآئنے پر نشان پڑ جائےBadr Muneer
  49. میں آج تجھ سے ملاقات کرنے آیا ہوںنئی غزل کی شروعات کرنے آیا ہوںBadr Muneer
  50. یہ آئینوں کے ہیں یا نقص میرےبگڑتے جا رہے ہیں عکس میرےBadr Muneer