بوڑھے کمزور والدین کے ساتھ
Badr Muneerبوڑھے کمزور والدین کے ساتھ
جی رہا ہوں میں کتنے چین کے ساتھ
سر کٹانے کی رسم صدیوں سے
جڑ گئی ہے مرے حسین کے ساتھ
پیار دے گا بھلا وہ کیا ہم کو
جو ستم کر رہا ہے دین کے ساتھ
اب چکا چوند میں نہیں ملتی
روشنی تھی جو لالٹین کے ساتھ