اکثر ٹھن بھی جاتی ہے

Badr Muneer

اکثر ٹھن بھی جاتی ہے

بگڑی بن بھی جاتی ہے

اس کے نام کی نسبت سے

گردن تن بھی جاتی ہے

عجز کا دامن چھوڑیں تو

حرمت فن بھی جاتی ہے

جب انصاف نہیں ملتا

حب وطن بھی جاتی ہے

سکھ ملتا ہے یاروں میں

اور تھکن بھی جاتی ہے

وہ جائے تو اس کے ساتھ

مشق سخن بھی جاتی ہے