خیال اپنا ادھر لگا کے

Badr Muneer

خیال اپنا ادھر لگا کے

پڑا ہوں اب دل کو ڈر لگا کے

وہ آپ روپوش ہو گیا ہے

ہمارے ذمے سفر لگا کے

کلام ہم سے کرے گا لیکن

اگر لگا کے مگر لگا کے

کسی کے بارے میں سوچتا ہے

کسی کے سینے سے سر لگا کے

ہوئے ہیں سپنے عزیز جب سے

اڑی مری نیند پر لگا کے

منیرؔ رخ پر شکست دل کی

میں پھر رہا ہوں خبر لگا کے