Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Mujtass Musamman Makhbun Mahzuf Musakkan

مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
Poet
Meter
Clear
  1. کشاد ذہن و دل و گوش کی ضرورت ہےیہ زندگی ہے یہاں ہوش کی ضرورت ہےJafar Baluch (b. 1947)
  2. ابھی تو محو تجلی ہیں سب دکانوں پرپلٹ کے دیکھیے آتے ہیں کب مکانوں پرJafar Abbas (1947–2022)
  3. عجیب بات تھی ہر شعر پر اثر ٹھہرامیں اس کی بزم میں کل رات با ہنر ٹھہراJafar Abbas (1947–2022)
  4. ہم ہی نے سیکھ لیا رہ گزر کو گھر کرناوگرنہ اس کی تو عادت ہے در بہ در کرناJafar Abbas (1947–2022)
  5. بکھر ہی جاؤں گا میں بھی ہوا اداسی ہےفنا نصیب ہر اک سلسلہ اداسی ہےIftikhar Imam Siddiqi (b. 1947)
  6. ترے قریب رہوں یا کہ دور جاؤں میںہے دل کا ایک ہی عالم تجھی کو چاہوں میںIftikhar Imam Siddiqi (b. 1947)
  7. ہوا شعور تو خود آگہی کے پر نکلےفصیل ذات میں خوش فہمیوں کے در نکلےRaeesuddin Raees (b. 1948)
  8. تکلفات کے صحرا میں کھو گیا کوئیقریب آ کے بہت دور ہو گیا کوئیHafeez Momin (b. 1948)
  9. جسے ہے زعم کہ اس نے ہوا کے پر باندھےاگر ہے دم تو ہماری دعا کے پر باندھےHafeez Momin (b. 1948)
  10. سخاوتوں کے بہانے سے چھل رہے ہیں لوگنہ جانے کون سے سانچے میں ڈھل رہے ہیں لوگKailash Guru Swami (b. 1948)
  11. الم ہے سوز ہے یادیں ہیں غم ہے وحشت ہےمرے نصیب میں جو کچھ بھی ہے غنیمت ہےZafar Adil Quraishi (b. 1948)
  12. دعا ہماری کبھی با اثر نہیں ہوتیتمہاری ہم پہ کرم کی نظر نہیں ہوتیDanish Farahi (1949–2023)
  13. نہ سوچیں اہل خرد مجھ کو آزمانے کومیں جانتا ہوں بہت عقل کے فسانے کوDanish Farahi (1949–2023)
  14. نشاط اس نے عجب قرب کی نچھاور کیکھڑی تھی بیچ میں دیوار دل کے اندر کیYaseen Afzal (b. 1949)
  15. سیاہ رات کا بادل سروں سے چھٹتے ہیمرے دریچے کے ننگے سفید شیشے پرYaseen Afzal (b. 1949)
  16. اٹھی نگاہ تو اپنے ہی رو بہ رو ہم تھےزمین آئنہ خانہ تھی چار سو ہم تھےRahat Indori (1950–2020)
  17. جو منصبوں کے پجاری پہن کے آتے ہیںکلاہ طوق سے بھاری پہن کے آتے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  18. چمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںہم آسماں سے غزل کی زمین لائے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  19. دلوں میں آگ لبوں پر گلاب رکھتے ہیںسب اپنے چہروں پہ دوہری نقاب رکھتے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  20. سبب وہ پوچھ رہے ہیں اداس ہونے کامرا مزاج نہیں بے لباس ہونے کاRahat Indori (1950–2020)
  21. سسکتی رت کو مہکتا گلاب کر دوں گامیں اس بہار میں سب کا حساب کر دوں گاRahat Indori (1950–2020)
  22. سوال گھر نہیں بنیاد پر اٹھایا ہےہمارے پاؤں کی مٹی نے سر اٹھایا ہےRahat Indori (1950–2020)
  23. مجھے ڈبو کے بہت شرمسار رہتی ہےوہ ایک موج جو دریا کے پار رہتی ہےRahat Indori (1950–2020)
  24. محبتوں کے سفر پر نکل کے دیکھوں گایہ پل صراط اگر ہے تو چل کے دیکھوں گاRahat Indori (1950–2020)
  25. میں لاکھ کہہ دوں کہ آکاش ہوں زمیں ہوں میںمگر اسے تو خبر ہے کہ کچھ نہیں ہوں میںRahat Indori (1950–2020)
  26. ندی نے دھوپ سے کیا کہہ دیا روانی میںاجالے پاؤں پٹکنے لگے ہیں پانی میںRahat Indori (1950–2020)
  27. نہ ہم سفر نہ کسی ہم نشیں سے نکلے گاہمارے پاؤں کا کانٹا ہمیں سے نکلے گاRahat Indori (1950–2020)
  28. نئے سفر کا جو اعلان بھی نہیں ہوتاتو زندہ رہنے کا ارمان بھی نہیں ہوتاRahat Indori (1950–2020)
  29. ہوں لاکھ ظلم مگر بد دعا نہیں دیں گےزمین ماں ہے زمیں کو دغا نہیں دیں گےRahat Indori (1950–2020)
  30. وہ چاہتا تھا کہ کاسہ خرید لے میرامیں اس کے تاج کی قیمت لگا کے لوٹ آیاRahat Indori (1950–2020)
  31. بجا تھا زعم اگر اپنے بال و پر کا تھاکہ شوق بھی تو اسے چاند کے سفر کا تھاZafar Zaidi (1950–1983)
  32. تمہارے شہر میں تھا بھی تو اک مسافر میںسو تھک کے بیٹھ گیا راستے میں آخر میںZafar Zaidi (1950–1983)
  33. حقیقتیں ہوں میسر تو خواب کیوں دیکھوںمیں تشنگی میں بھی سمت سراب کیوں دیکھوںZafar Zaidi (1950–1983)
  34. قدم قدم پہ عجب خوف سا گزرتا ہےوہ اپنے گاؤں میں جاتے ہوئے بھی ڈرتا ہےZafar Zaidi (1950–1983)
  35. نہ پھل نہ پھول نہ سایا شجر میں باقی ہےمگر وہ سوکھا ہوا پیڑ گھر میں باقی ہےZafar Zaidi (1950–1983)
  36. ہر ایک دن تھا اسی کا ہر ایک رات اس کیمرے بدن میں رہی مدتوں حیات اس کیZafar Zaidi (1950–1983)
  37. ہمارے گھر کا عجیب و غریب منظر ہےکہیں تو آگ لگی ہے کہیں سمندر ہےZafar Zaidi (1950–1983)
  38. اگر نہیں ہے اجازت سوال مت کرنااور اپنے دل میں زیادہ ملال مت کرناSabiha Saba (b. 1950)
  39. درست ہے کہ یہ دن رائیگاں نہیں گزرےمگر سکوں سے تو اے جان جاں نہیں گزرےSabiha Saba (b. 1950)
  40. غموں سے اپنے کوئی شخص چور ہوتا ہےکسی کے دل میں خوشی کا غرور ہوتا ہےSabiha Saba (b. 1950)
  41. نشاط درد کے موسم میں گر نمی کم ہےفضا کے برگ شفق پر بھی تازگی کم ہےP P Srivastava Rind (b. 1950)
  42. چھپا ہے کرب مسلسل ہوا کے لہجے میںکوئی تو پھول کھلائے دعا کے لہجے میںGhayas Anjum (b. 1950)
  43. لپٹ رہی ہیں جو تجھ سے دعائیں میری ہیںہوا کا شور نہیں ہے صدائیں میری ہیںGhayas Anjum (b. 1950)
  44. ہجوم درد ملا امتحان ایسا تھامگر وہ چپ ہی رہا بے زبان ایسا تھاGhayas Anjum (b. 1950)
  45. سخن سخن وہی گویا دکھائی دیتا ہےقبائے سرخ میں کیا ہے کہ دیکھتے رہئےLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  46. ملے تو کاش مرا ہاتھ تھام کر لے جائےوہ اپنے گھر نہ سہی مجھ کو میرے گھر لے جائےLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  47. گزشتہ سال کوئی مصلحت رہی ہوگیگزشتہ سال کے سکھ اب کے سال دے مولاLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  48. مجھے مناؤ نہیں میرا مسئلہ سمجھوخفا نہیں میں پریشان ہوں زمانے سےLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  49. تری زمیں سے اٹھیں گے تو آسماں ہوں گےہم ایسے لوگ زمانے میں پھر کہاں ہوں گےIbrahim Ashk (b. 1951)
  50. مجھے نہ دیکھو مرے جسم کا دھواں دیکھوجلا ہے کیسے یہ آباد سا مکاں دیکھوIbrahim Ashk (b. 1951)