Poetry
Mujtass Musamman Makhbun Mahzuf
مجتث مثمن مخبون محذوف- گزشتہ وقت کی ہر بات آنی جانی ہوئییہ بات اگلے سفر کی نئی نشانی ہوئیVazahat Nseem (b. 1956)
- تعلق اس سے اگرچہ مرا خراب رہاقسم سفر کی وہی ایک ہم رکاب رہاYashab Tamanna (b. 1957)
- جدا شجر سے کسی برگ کو ہوا نہ کرےچمن میں باد مخالف چلے خدا نہ کرےM. Nasrullah Nasr (b. 1957)
- نہ آسمان کو چھو کر نہ ہی تکان کے بعدپرند لوٹ کے آیا ہے کچھ اڑان کے بعدM. Nasrullah Nasr (b. 1957)
- ہنسی کی بات کہ اس نے وہاں بلا کے مجھےبہت رلایا کہانی مری سنا کے مجھےSaadullah Shah (b. 1958)
- عجیب کرب مسلسل دل و نظر میں رہاوہ روشنی کا مسافر اندھیرے گھر میں رہاIffat Zarrin (b. 1958)
- عجب ہوا کہ پرندے اڑان بھول گئےزمیں پہ رہنے لگے آسمان بھول گئےKaleem Qaisar Balrampuri (b. 1958)
- وہ یک بہ یک اسے دل میں اتارنے کا عملوہ اپنی ذات پہ شب خون مارنے کا عملNadeem Fazli (b. 1959)
- وہی سلوک زمانے نے میرے ساتھ کیاکیا تھا جیسا مشرف نے بے نظیر کے ساتھZafar Kamali (b. 1959)
- عجب تلاش مسلسل کا اختتام ہواحصول رزق ہوا بھی تو زیر دام ہواAanis Moin (1960–1986)
- اتارا دل کے ورق پر تو کتنا پچھتایاوہ انتساب جو پہلے بس اک کتاب پہ تھاAanis Moin (1960–1986)
- بکھر کے پھول فضاؤں میں باس چھوڑ گیاتمام رنگ یہیں آس پاس چھوڑ گیاAanis Moin (1960–1986)
- تمہارے نام کے نیچے کھنچی ہوئی ہے لکیرکتاب زیست ہے سادہ اس اندراج کے بعدAanis Moin (1960–1986)
- میں اپنی ذات کی تنہائی میں مقید تھاپھر اس چٹان میں اک پھول نے شگاف کیاAanis Moin (1960–1986)
- جنوں ہے ذہن میں تو حوصلے تلاش کرومثال آب رواں راستے تلاش کروNafas Ambalvi (b. 1961)
- جو گامزن ہیں انہیں قافلوں کے ساتھ چلویہ مشورہ ہے مرا تجربوں کے ساتھ چلوNafas Ambalvi (b. 1961)
- وہ میرا دوست ہے اور مجھ سے واسطہ بھی نہیںجو قربتیں بھی نہیں ہیں تو فاصلا بھی نہیںNafas Ambalvi (b. 1961)
- ہزار ظلم سہے اور ملال بھی نہ کرےیہ حکم ہے کہ رعایا سوال بھی نہ کرےNafas Ambalvi (b. 1961)
- مرے خیال کی پرواز بس تمہیں تک تھیپھر اس کے بعد مجھے کوئی آسماں نہ ملاNafas Ambalvi (b. 1961)
- نقاب چہرے سے میرے ہٹا رہی ہے غزلحصار ذات سے باہر بلا رہی ہے غزلObaidur Rahman (1961–2014)
- جہاں پہنچنے کی خواہش میں عمر بیت گئیوہیں پہنچ کے حیات اک خیال خام ہوئیObaidur Rahman (1961–2014)
- ستارے جن کی بہت دیکھ بھال کرتے رہےہم ایسی ساری شبوں کو نہال کرتے رہےMadan Mohan Danish (b. 1961)
- ضدوں کو اپنی تراشو اور ان کو خواب کروپھر اس کے بعد ہی منزل کا انتخاب کروMadan Mohan Danish (b. 1961)
- ہر ایک لمحہ مری آگ میں گزارے کوئیپھر اس کے بعد مجھے عشق میں اتارے کوئیMadan Mohan Danish (b. 1961)
- ہے انتظار مقدر تو انتظار کروپر اپنے دل کی فضا کو بھی خوش گوار کروMadan Mohan Danish (b. 1961)
- جمال گاہ تغزل کی تاب و تب تری یادپہ تنگنائے غزل میں سمائے کب تری یادIftikhar Mughal (b. 1961)
- زمیں کا بوجھ اور اس پر یہ آسمان کا بوجھاتار پھینک دوں کاندھوں سے دو جہان کا بوجھRafi Raza (b. 1962)
- کبھی جو خاک کی تقریب رو نمائی ہوئیبہت اڑے گی وہاں بھی مری اڑائی ہوئیRafi Raza (b. 1962)
- دمک اٹھی ہے فضا ماہتاب خواب کے ساتھدھڑک رہا ہے یہ دل کس رباب خواب کے ساتھBadr-e-Alam Khalish (b. 1962)
- نشان زخم پہ نشتر زنی جو ہونے لگیلہو میں ظلمت شب انگلیاں بھگونے لگیBadr-e-Alam Khalish (b. 1962)
- بگڑتا زخم ہنر آشکارا کرنا پڑاہمیں بھی داد کا مرہم گوارا کرنا پڑاKabeer Athar (b. 1962)
- اسے بھلا کے بھی یادوں کے سلسلے نہ گئےدل تباہ ترے اس سے رابطے نہ گئےRaees Warsi (b. 1963)
- جو آ سکو تو بتاؤ کہ انتظار کریںوگرنہ اپنے مقدر پہ اعتبار کریںRaees Warsi (b. 1963)
- خود آگہی کا عجب روگ لگ گیا ہے مجھےکہ اپنی ذات پہ دھوکہ ترا ہوا ہے مجھےRaees Warsi (b. 1963)
- خوشی کی بات تھی لیکن مجھے رلا گئی ہےکہاں سے بات چلی تھی کہاں تک آ گئی ہےEjaz Haidar (b. 1963)
- عجیب طرح کا اک غم ہے جاں سے لپٹا ہوابگولا جیسے کوئی بادباں سے لپٹا ہواEjaz Haidar (b. 1963)
- وہیں پہ غم ہے جہاں پر خوشی پڑی ہوئی ہےاور ان کے بیچ میں بھی دشمنی پڑی ہوئی ہےEjaz Haidar (b. 1963)
- خزاں کے دوش پہ رکھتا ہے وہ بہار کا رنگعجب ہے اس کی نگاہوں میں انتظار کا رنگZafar Mahmood zafar (b. 1964)
- لہو بہ رنگ دگر حسن لالہ زار میں ہےیہ دکھ خزاں میں کہاں تھا جو اب بہار میں ہےZafar Mahmood zafar (b. 1964)
- زمیں پہ جب کبھی جلوے نظر کے دیکھتے ہیںہم آسمان سے اکثر اتر کے دیکھتے ہیںNaeem Sahil (b. 1964)
- بدن کو خاک کیا اور لہو کو آب کیاپھر اس کے بعد مرتب نیا نصاب کیاFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
- تمہارے بعد جو بکھرے تو کو بہ کو ہوئے ہمپھر اس کے بعد کہیں اپنے روبرو ہوئے ہمFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
- سمجھ رہا تھا میں یہ دن گزرنے والا نہیںکھلا کہ کوئی بھی لمحہ ٹھہرنے والا نہیںFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
- لہو کی لہر میں اک خواب دل شکن بھی گیاپھر اس کے ساتھ ہی آنکھیں گئیں بدن بھی گیاFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
- زمین پر نہ رہے آسماں کو چھوڑ دیاتمہارے بعد زمان و مکاں کو چھوڑ دیاFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
- کسی محل میں نہ شاہوں کی آن بان میں ہےسکون جو کسی ڈھابے کے سائبان میں ہےNaeem Zarrar Ahmad (b. 1965)
- بلند و پست حقیقت سے آشنا نہ ہواوہ دل کہ جس میں کوئی حرف مدعا نہ ہواKaleem Ahmadabadi (b. 1966)
- سرور و کیف ہے کچھ لذت بقا تو نہیںیہ ابتدا کی حقیقت ہے انتہا تو نہیںKaleem Ahmadabadi (b. 1966)
- بدن سے روح تلک ہم لہو لہو ہوئے ہیںتمہارے عشق میں اب جا کے سرخ رو ہوئے ہیںZafar Ajmi (b. 1966)
- نئی زمین نئے آسماں سنورتے رہیںیہی ہے شرط تو پھر حرف حرف مرتے رہیںKabir Ajmal (1967–2020)