ہزار ظلم سہے اور ملال بھی نہ کرے

Nafas Ambalvi (b. 1961)

ہزار ظلم سہے اور ملال بھی نہ کرے

یہ حکم ہے کہ رعایا سوال بھی نہ کرے

امیر شہر کا فرمان ہے کہ ضبط کرو

وہ گھر جلا دے تو کوئی وبال بھی نہ کرے

خدا سے ایسی مسافت نہ مانگ اے ناداں

کہ جو تھکن بھی نہ دے اور نڈھال بھی نہ کرے

اسے میں دوست نہیں دشمنوں میں گنتا ہوں

جو ترک کر کے تعلق بحال بھی نہ کرے