Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Makhbun Mahzuf Maqtu'

رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
Poet
Meter
Clear
  1. اشک اپنا کہ تمہارا نہیں دیکھا جاتاابر کی زد میں ستارا نہیں دیکھا جاتاMohsin Naqvi (1947–1996)
  2. زخم کے پھول سے تسکین طلب کرتی ہےبعض اوقات مری روح غضب کرتی ہےMohsin Naqvi (1947–1996)
  3. معرکہ اب کے ہوا بھی تو پھر ایسا ہوگاتیرے دریا پہ مری پیاس کا پہرہ ہوگاMohsin Naqvi (1947–1996)
  4. وہ دلاور جو سیہ شب کے شکاری نکلےوہ بھی چڑھتے ہوئے سورج کے پجاری نکلےMohsin Naqvi (1947–1996)
  5. ہم جو پہنچے سر مقتل تو یہ منظر دیکھاسب سے اونچا تھا جو سر نوک سناں پر دیکھاMohsin Naqvi (1947–1996)
  6. واہ کیا دور ہے کیا لوگ ہیں کیا ہوتا ہےیہ بھی مت کہہ کہ جو کہئے تو گلا ہوتا ہےJafar Abbas (1947–2022)
  7. کچھ ملے یا نہ ملے ملتے ملاتے رہیےشوق اچھا ہے اسے خوب بڑھاتے رہیےVed Prakash Malik Sarshar (1947–2004)
  8. لڑکیاں گھر میں نکھر آئی ہیں پھولوں کی طرحوقت ٹھہرا ہے مگر سوکھی ببولوں کی طرحZafar Aziz (b. 1947)
  9. کس کو معلوم تھا اک روز کہ یوں ہونا تھامستقل ضبط کا انجام جنوں ہونا تھاRaeesuddin Raees (b. 1948)
  10. ان کے ہونٹوں کا وہ انداز کہیں اف جیسےاور تصویر مصور کا تصوف جیسےHafeez Momin (b. 1948)
  11. آگ سینے میں محبت کی لگاتے کیوں ہیںجب انہیں چھوڑ کے جانا ہے تو آتے کیوں ہیںKailash Guru Swami (b. 1948)
  12. کان پک جاتے ہیں دنیا کی شکایت سن کرکس نے جانا ہے تمہیں کس کا یقیں کر لوں میںOzair Rahman (b. 1949)
  13. حشر اک گزرا ہے ویرانے پہ گھر ہونے تکجانے کیا بیتی ہے دانے پہ شجر ہونے تکDanish Farahi (1949–2023)
  14. دل تھا بے کیف محبت کی خطا سے پہلےلطف ایسا نہیں آیا تھا سزا سے پہلےDanish Farahi (1949–2023)
  15. اسے سامان سفر جان یہ جگنو رکھ لےراہ میں تیرگی ہوگی مرے آنسو رکھ لےRahat Indori (1950–2020)
  16. بیر دنیا سے قبیلے سے لڑائی لیتےایک سچ کے لئے کس کس سے برائی لیتےRahat Indori (1950–2020)
  17. تیری ہر بات محبت میں گوارا کر کےدل کے بازار میں بیٹھے ہیں خسارہ کر کےRahat Indori (1950–2020)
  18. جا کے یہ کہہ دے کوئی شعلوں سے چنگاری سےپھول اس بار کھلے ہیں بڑی تیاری سےRahat Indori (1950–2020)
  19. جب کبھی پھولوں نے خوشبو کی تجارت کی ہےپتی پتی نے ہواؤں سے شکایت کی ہےRahat Indori (1950–2020)
  20. روز تاروں کو نمائش میں خلل پڑتا ہےچاند پاگل ہے اندھیرے میں نکل پڑتا ہےRahat Indori (1950–2020)
  21. ساتھ منزل تھی مگر خوف و خطر ایسا تھاعمر بھر چلتے رہے لوگ سفر ایسا تھاRahat Indori (1950–2020)
  22. سب کی پگڑی کو ہواؤں میں اچھالا جائےسوچتا ہوں کوئی اخبار نکالا جائےRahat Indori (1950–2020)
  23. کالی راتوں کو بھی رنگین کہا ہے میں نےتیری ہر بات پہ آمین کہا ہے میں نےRahat Indori (1950–2020)
  24. کام سب غیر ضروری ہیں جو سب کرتے ہیںاور ہم کچھ نہیں کرتے ہیں غضب کرتے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  25. گھر سے یہ سوچ کے نکلا ہوں کہ مر جانا ہےاب کوئی راہ دکھا دے کہ کدھر جانا ہےRahat Indori (1950–2020)
  26. لوگ ہر موڑ پہ رک رک کے سنبھلتے کیوں ہیںاتنا ڈرتے ہیں تو پھر گھر سے نکلتے کیوں ہیںRahat Indori (1950–2020)
  27. میرے حجرے میں نہیں اور کہیں پر رکھ دوآسماں لائے ہو لے آؤ زمیں پر رکھ دوRahat Indori (1950–2020)
  28. ہاتھ خالی ہیں ترے شہر سے جاتے جاتےجان ہوتی تو مری جان لٹاتے جاتےRahat Indori (1950–2020)
  29. یوں صدا دیتے ہوئے تیرے خیال آتے ہیںجیسے کعبے کی کھلی چھت پہ بلال آتے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  30. تجھ سے ملنے کی تمنا بھی بہت ہے لیکنآنے جانے میں کرایہ بھی بہت لگتا ہےRahat Indori (1950–2020)
  31. تیری محفل سے جو نکلا تو یہ منظر دیکھامجھے لوگوں نے بلایا مجھے چھو کر دیکھاRahat Indori (1950–2020)
  32. اس سے پہلے کہ نیا پھر کوئی حملہ ہو جائےجاگتے رہیے یہاں تک کہ سویرا ہو جائےZafar Zaidi (1950–1983)
  33. اک شجر ایسا محبت کا لگایا جائےجس کا ہمسائے کے آنگن میں بھی سایا جائےZafar Zaidi (1950–1983)
  34. اک تری یاد سے یادوں کے خزانے نکلےذکر تیرا بھی بھی محبت کے بہانے نکلےSabiha Saba (b. 1950)
  35. تو نہیں ہے تو مری شام اکیلی چپ ہےیاد میں دل کی یہ ویران حویلی چپ ہےSabiha Saba (b. 1950)
  36. خون دل مجھ سے ترا رنگ حنا مانگے ہےیا ہتھیلی پہ کوئی نقش وفا مانگے ہےGhayas Anjum (b. 1950)
  37. درد کے چاند کی تصویر غزل میں آئےشعر لکھوں تو یہ تاثیر غزل میں آئےGhayas Anjum (b. 1950)
  38. ہم نے جب چاہا کوئی آگ بجھانے آئےآئے تو لوگ مگر دل کو جلانے آئےGhayas Anjum (b. 1950)
  39. مجھ سا انجان کسی موڑ پہ کھو سکتا ہےحادثہ کوئی بھی اس شہر میں ہو سکتا ہےTahseen Firaqi (b. 1950)
  40. عکس در عکس ہے چہروں کی نموداری سےآئنہ دیکھتے ہیں لوگ بھی بے زاری سےLateef Ahmad Subhani (b. 1950)
  41. ہجر سے مرحلۂ زیست عدم ہے ہم کوفاصلہ اتنا زیادہ ہے کہ کم ہے ہم کوLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  42. ہجر ہجرت سے سوا ہو گیا گھر آتے ہیمیں تو خود سے بھی جدا ہو گیا گھر آتے ہیLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  43. اتنے آسودہ کنارے نہیں اچھے لگتےایک ہی جیسے نظارے نہیں اچھے لگتےYasmeen Hameed (b. 1951)
  44. کوئی سایہ سا لپٹ جاتا ہے دل سے آ کرکھڑکیاں کھولنی پڑتی ہیں مجھے گھبرا کرYasmeen Hameed (b. 1951)
  45. روبرو ان کے کوئی حرف ادا کیا کرتےدرد تو ہم کو چھپانا تھا صدا کیا کرتےIbrahim Ashk (b. 1951)
  46. زندگی وادی و صحرا کا سفر ہے کیوں ہےاتنی ویران مری راہگزر ہے کیوں ہےIbrahim Ashk (b. 1951)
  47. اس نے دیکھا جو مجھے عالم حیرانی میںگر پڑا ہاتھ سے آئینہ پریشانی میںFaisal Ajmi (b. 1951)
  48. حرف اپنے ہی معانی کی طرح ہوتا ہےپیاس کا ذائقہ پانی کی طرح ہوتا ہےFaisal Ajmi (b. 1951)
  49. ہم نہ اردو میں نہ ہندی میں غزل کہتے ہیںہم تو بس آپ کی بولی میں غزل کہتے ہیںUrmilesh (1951–2005)
  50. حرف تدبیر نہ تھا حرف دلاسہ روشنمیں جو ڈوبا تو ہوا ساحل دریا روشنZafar Moradabadi (b. 1951)