آگ سینے میں محبت کی لگاتے کیوں ہیں

Kailash Guru Swami (b. 1948)

آگ سینے میں محبت کی لگاتے کیوں ہیں

جب انہیں چھوڑ کے جانا ہے تو آتے کیوں ہیں

ہم جب انسان کی تعریف میں آتے ہی نہیں

پھر ہمیں لوگ کلیجے سے لگاتے کیوں ہیں

دور کعبہ تو ہے بندوں کی عبادت کے لئے

پھر یہ تعمیر شدہ گھر کو گراتے کیوں ہیں

کانچ کا گھر نہ شجر ہے کوئی آنگن میں مرے

دوستو سنگ مرے گھر میں پھر آتے کیوں ہیں

جب انہیں مجھ سے محبت ہی نہیں ہے سوامیؔ

پھر مرا نام وہ لکھ لکھ کے مٹاتے کیوں ہیں