Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Salim

ہزج مثمن سالم
Poet
Meter
Clear
  1. نگاہوں کے تقاضے چین سے مرنے نہیں دیتےیہاں منظر ہی ایسے ہیں کہ دل بھرنے نہیں دیتےWaseem Barelvi (b. 1940)
  2. وہ میرے گھر نہیں آتا میں اس کے گھر نہیں جاتامگر ان احتیاطوں سے تعلق مر نہیں جاتاWaseem Barelvi (b. 1940)
  3. یہ ماضی جو مری تنہائیوں کے ساتھ رہتا ہےیہ اک نادان بچے کی طرح تنہائی کوWaseem Barelvi (b. 1940)
  4. تجھے پانے کی کوشش میں کچھ اتنا کھو چکا ہوں میںکہ تو مل بھی اگر جائے تو اب ملنے کا غم ہوگاWaseem Barelvi (b. 1940)
  5. سبھی رشتے گلابوں کی طرح خوشبو نہیں دیتےکچھ ایسے بھی تو ہوتے ہیں جو کانٹے چھوڑ جاتے ہیںWaseem Barelvi (b. 1940)
  6. کسی سے کوئی بھی امید رکھنا چھوڑ کر دیکھوتو یہ رشتہ نبھانا کس قدر آسان ہو جائےWaseem Barelvi (b. 1940)
  7. مسلسل حادثوں سے بس مجھے اتنی شکایت ہےکہ یہ آنسو بہانے کی بھی تو مہلت نہیں دیتےWaseem Barelvi (b. 1940)
  8. نہ پانے سے کسی کے ہے نہ کچھ کھونے سے مطلب ہےیہ دنیا ہے اسے تو کچھ نہ کچھ ہونے سے مطلب ہےWaseem Barelvi (b. 1940)
  9. سکوں تھوڑا سا پایا دھوپ کے ٹھنڈے مکانوں میںبہت جلنے لگا تھا جسم برفیلی چٹانوں میںKafeel Aazar Amrohvi (b. 1940)
  10. مری چیخیں فصیلوں سے کبھی باہر نہیں جاتیںشکستہ ہو کے گرنے پر صدا دیتی ہیں دیواریںzafar iqbal zafar (b. 1940)
  11. ہماری زیست میں ایسے بھی لمحے آتے ہیں اکثردراروں کے توسط سے ہوا دیتی ہیں دیواریںzafar iqbal zafar (b. 1940)
  12. میں گہری نیند میں تھا جب کہ یہ بھیجی گئی دنیااب استعمال کرنی ہے مجھے دے دی گئی دنیاOm Prabhakar (b. 1941)
  13. ہماری خلوتوں کی دھن در و دیوار سنتے ہیںچمن کے رنگ و بو کی بندشوں کو خار سنتے ہیںOm Prabhakar (b. 1941)
  14. حرم کی راہ میں سنتے ہیں اک بت خانہ آتا ہےاسی منزل پہ شاید دوست کا کاشانہ آتا ہےZafar Mujeebi (b. 1941)
  15. عدم کے جانے والوں کو بلایا جا نہیں سکتاکچھ ایسی نیند سوئے ہیں جگایا جا نہیں سکتاZafar Mujeebi (b. 1941)
  16. کسی سے خوف کھاتے ہیں نہ دب کر بات کرتے ہیںصداقت کے پیمبر جب بھی حق پر بات کرتے ہیںZaheer Ahmad Zaheer (b. 1941)
  17. ہزاروں زخم دل میں کر رہے تیر نظر پیدابڑی مشکل سے فولادی کہیں ہوتے جگر پیداV. C. Rai Naya (b. 1941)
  18. اپاہج باپ کو بیٹا اکیلا چھوڑ جاتا ہےمصیبت میں تو اکثر ساتھ سایہ چھوڑ جاتا ہےLaxman Sharma Vahid (b. 1942)
  19. کسی دن چاند پر ہم لوگ بھی راکٹ سے جائیں گےیہ مانا چاند ابھی اک ریت کا میدان ہے لیکنKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  20. مری گڑیا کسی دن چاند پر شادی رچائے گیزمیں کے تو سبھی گڈے نظر آتے ہیں اب بڈھےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  21. مٹیں گے میرے دل سے رنج و غم آہستہ آہستہقرار آئے گا تجھ کو چشم نم آہستہ آہستہVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
  22. شراب ارغوانی خم میں رکھی تھی نہ مینے میںیہ کس کا خون ہے ساقی بتا اس آبگینے میںBadiuzzaman Sahar (b. 1944)
  23. جدھر جاتے ہیں سب جانا ادھر اچھا نہیں لگتامجھے پامال رستوں کا سفر اچھا نہیں لگتاJaved Akhtar (b. 1945)
  24. تمہارا کیا تمہیں آساں بہت رستے بدلنا ہےہمیں ہر ایک موسم قافلے کے ساتھ چلنا ہےJaleel 'Aali' (b. 1945)
  25. بنانا ہے ہمیں اب اپنے ہاتھوں اپنی قسمت کوہمیں اپنے وطن کا آپ بیڑا پار کرنا ہےJafar Malihabadi (b. 1946)
  26. انوکھا روپ دھارا ہے نرالا قد نکالا ہےذرا سی شاخ نے کیسا بڑا برگد نکالا ہےHafeez Momin (b. 1948)
  27. ٹھکانا ہو نہ ہو پھر بھی ٹھکانا ڈھونڈ لیتے ہیںقفس میں رہ کے بھی ہم آشیانہ ڈھونڈ لیتے ہیںKailash Guru Swami (b. 1948)
  28. وہ انساں در حقیقت صاحب کردار ہوتا ہےکہ جس انساں کے دل میں جذبۂ ایثار ہوتا ہےZafar Adil Quraishi (b. 1948)
  29. اسے اب کے وفاؤں سے گزر جانے کی جلدی تھیمگر اس بار مجھ کو اپنے گھر جانے کی جلدی تھیRahat Indori (1950–2020)
  30. پرانے داؤں پر ہر دن نئے آنسو لگاتا ہےوہ اب بھی اک پھٹے رومال پر خوشبو لگاتا ہےRahat Indori (1950–2020)
  31. تمہارے نام پر میں نے ہر آفت سر پہ رکھی تھینظر شعلوں پہ رکھی تھی زباں پتھر پہ رکھی تھیRahat Indori (1950–2020)
  32. ہم اپنی جان کے دشمن کو اپنی جان کہتے ہیںمحبت کی اسی مٹی کو ہندستان کہتے ہیںRahat Indori (1950–2020)
  33. نہیں جانے ہے وہ حرف ستائش برملا کہنامگر نظروں ہی نظروں میں وہ اس کا واہ وا کہناSabiha Saba (b. 1950)
  34. پہنچ کر شب کی سرحد پر اجالا ڈوب جاتا ہےنہ ہو جس کا کوئی وہ بے سہارا ڈوب جاتا ہےGhayas Anjum (b. 1950)
  35. رہ بے سائباں سے کوئی رشتہ جوڑ کر دیکھوںمیں اپنے شہر کی ساری فصیلیں توڑ کر دیکھوںYasmeen Hameed (b. 1951)
  36. کوئی پوچھے مرے مہتاب سے میرے ستاروں سےچھلکتا کیوں نہیں سیلاب میں پانی کناروں سےYasmeen Hameed (b. 1951)
  37. لبوں پر پیاس ہو تو آس کے بادل بھرے رکھیوسرابوں کے سفر میں اس طرح گلشن ہرے رکھیوIbrahim Ashk (b. 1951)
  38. خوشی کی بات ہے یا دکھ کا منظر دیکھ سکتی ہوںتری آواز کا چہرہ میں چھو کر دیکھ سکتی ہوںParveen Shakir (1952–1994)
  39. کھلے گی اس نظر پہ چشم تر آہستہ آہستہکیا جاتا ہے پانی میں سفر آہستہ آہستہParveen Shakir (1952–1994)
  40. میں مدت سے تری آمد کا یوں عالم سجائے ہوںعجب ہے بے خودی دہلیز پہ نظریں جمائے ہوںDeepak Purohit (b. 1954)
  41. سیہ بختی کا سایہ دیدہ و دل پر ہے یوں تاریکہ اک مدت سے میرے دن بھی کجلائے ہوئے سے ہیںDeepak Purohit (b. 1954)
  42. گھنے ارمان گاڑھی آرزو کرنے سے ملتا ہےخدا جاڑے کی راتوں میں وضو کرنے سے ملتا ہےTafzeel Ahmad (b. 1954)
  43. پہن کر دست و پا میں آہنی زیور نکلتے ہیںترے وحشی بہ سوئے دار بن ٹھن کر نکلتے ہیںZafar Siddiqui (b. 1954)
  44. ہر اک تحریر نفرت کی مٹانا چاہتا ہوں میںمحبت ہی محبت کا فسانہ چاہتا ہوں میںEjaz Ansari (b. 1955)
  45. یہ چھوٹا سا مکاں بغیا لگانے کون دیتا ہےدر و دیوار پر سبزہ اگانے کون دیتا ہےParveen Kaif (b. 1956)
  46. کسی کے ساتھ دینے کا کوئی امکاں نہیں ہوتاوسیع القلب ہونا اس قدر آساں نہیں ہوتاVazahat Nseem (b. 1956)
  47. بہت ہیں زندگی میں غم سنو خاموش کیوں ہو تمتمہارے روبرو ہیں ہم سنو خاموش کیوں ہو تمMadhurima Singh (b. 1956)
  48. تری نسبت سے اپنی ذات کا ادراک کرنے میںبہت عرصہ لگا ہے پیرہن کو چاک کرنے میںObaid Siddiqi (1957–2020)
  49. فضائے آدمیت کو سنورنے ہی نہیں دیتےسیاست داں دلوں کے زخم بھرنے ہی نہیں دیتےCharan Singh Bashar (b. 1957)
  50. کسی گم کردۂ منزل نے ہی پہرے پہ رکھی ہےوہ اک زندہ لہو کی بوند جو کانٹے پہ رکھی ہےCharan Singh Bashar (b. 1957)