Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. دے دیں ابھی کرے جو کوئی خوب رو پسندہم کو نہیں پسند دل آرزو پسندنسیم بھرتپوری
  2. رمز آشنا ملے کئی اہل نظر ملےپھر بھی یہ جستجو رہی کوئی بشر ملےپنڈت ہری چند اختر
  3. ہم جوں چکور غش ہیں اجی ایک یار پربلبل کی طرح جی نہیں دیتے ہزار پرسعادت یار خان رنگین
  4. اصلاح اہل ہوش کا یارا نہیں ہمیںاس قوم پر خدا نے اتارا نہیں ہمیںسراج الدین ظفر
  5. ساغر اٹھا کے زہد کو رد ہم نے کر دیاپھر زندگی کے جزر کو مد ہم نے کر دیاسراج الدین ظفر
  6. سب ماسوائے عشق فریب سراب ہےمیں بھی ہوں خواب میری جوانی بھی خواب ہےسراج الدین ظفر
  7. ہم آہوان شب کا بھرم کھولتے رہےمیزان دلبری پہ انہیں تولتے رہےسراج الدین ظفر
  8. اللہ اے بتو ہمیں دکھلائے لکھنؤسوتے میں بھی یہ کہتے ہیں ہم ہائے لکھنؤواجد علی شاہ
  9. تیرا ستم جو مجھ سے گدا نے سہا سہاتو بادشہ ہے جو مجھے تو نے کہا کہابیاں احسن اللہ خان
  10. رات اس تنک مزاج سے کچھ بات بڑھ گئیوہ روٹھ کر گیا تو غضب رات بڑھ گئیبیاں احسن اللہ خان
  11. فرہاد کس امید پہ لاتا ہے جوئے شیرواں خون کی ہوس ہے نہیں آرزوئے شیربیاں احسن اللہ خان
  12. کہتا ہے کون ہجر مجھے صبح و شام ہوپر وصل میں بھی لطف نہیں جو مدام ہوبیاں احسن اللہ خان
  13. یا رب نہ ہند ہی میں یہ ماٹی خراب ہوجا کر نجف میں خاک در بو تراب ہوبیاں احسن اللہ خان
  14. پانی کو آگ کہہ کے مکر جانا چاہئےپلکوں پہ اشک بن کے ٹھہر جانا چاہئےیوسف ظفر
  15. جلوے ترے جو رونق بازار ہو گئےخوبان خود فروش خریدار ہو گئےحسن بریلوی
  16. دیکھے اگر یہ گرمئ بازار آفتابسر بیچ کر ہو تیرا خریدار آفتابحسن بریلوی
  17. کس نے سنایا اور سنایا تو کیا سناسنتا ہوں آج تو نے مرا ماجرا سناحسن بریلوی
  18. وہ من گئے تو وصل کا ہوگا مزا نصیبدل کی گرہ کے ساتھ کھلے گا مرا نصیبحسن بریلوی
  19. شوق خراش خار مرے دل میں رہ گیاپائے‌ تلاش پہلی ہی منزل میں رہ گیامرزا محمد تقی ہوس
  20. ہنستے تھے مرے حال کو جو یار دیکھ کران سب نے رو دیا مجھے بیمار دیکھ کرمرزا محمد تقی ہوس
  21. دیکھی جو زلف یار طبیعت سنبھل گئیآئی ہوئی بلا مرے سر پر سے ٹل گئیمرزارضا برق
  22. مطلب نہ کعبہ سے نہ ارادہ کنشت کاپابند یہ فقیر نہیں سنگ و خشت کامرزارضا برق
  23. اٹھی ہے جب سے دل میں مرے عشق کی ترنگشادی و غم ہیں آگے مرے دونوں ایک رنگشاہ آثم
  24. اسلام اور کفر ہمارا ہی نام ہےکعبہ کنشت دونوں میں اپنا مقام ہےشاہ آثم
  25. دل سرد ہو گیا ہے طبیعت بجھی ہوئیاب کیا ہے وہ اتر گئی ندی چڑھی ہوئیآغا شاعر قزلباش
  26. رونے سے جو بھڑاس تھی دل کی نکل گئیآنسو بہائے چار طبیعت سنبھل گئیآغا شاعر قزلباش
  27. کیا کر رہے ہو ظلم کرو راہ راہ کاکہتے ہیں بے جگر ہے بڑا تیر آہ کاآغا شاعر قزلباش
  28. مسکن وہیں کہیں ہے وہیں آشیاں کہیںدو آڑے سیدھے رکھ لیے تنکے جہاں کہیںآغا شاعر قزلباش
  29. بیٹھے جو شام سے ترے در پہ سحر ہوئیافسوس اے قمر کہ نہ مطلق خبر ہوئیبھارتیندو ہریش چندر
  30. جب سے گیا ہے وہ مرا ایمان زندگیکافر ہو جس کے دل میں ہو ارمان زندگیغلام یحییٰ حضورعظیم آبادی
  31. یہ دل ہی جلوہ گاہ ہے اس خوش خرام کادیکھا تو صرف نام ہے بیت الحرام کاغلام یحییٰ حضورعظیم آبادی
  32. حالانکہ پہلے دن سے کہا جا رہا ہوں میںلیکن کہاں کسی کو سنا جا رہا ہوں میںLiaqat Jafri
  33. اچھا ہوا یہ وقت تو آنا ضرور تھامدت سے کش مکش میں دل ناصبور تھامیرزا الطاف حسین عالم لکھنوی
  34. دنیائے غم کو زیر و زبر کر سکے تو کررحمت کی مجھ پہ ایک نظر کر سکے تو کرمیرزا الطاف حسین عالم لکھنوی
  35. میں شمع بزم عالم امکاں کیا گیاانسانیت کو دیکھ کے انساں کیا گیامیرزا الطاف حسین عالم لکھنوی
  36. جور زمیں نہ تھا ستم آسماں نہ تھاوہ بھی تھا وقت جب کہ غم دو جہاں نہ تھامیرزا الطاف حسین عالم لکھنوی
  37. نظم اتحادمیرزا الطاف حسین عالم لکھنوی
  38. دنیا سے بے شمار مسلماں گزر گئےحسن ازل پہ ششدر و حیراں گزر گئےUrooj Qadri
  39. یہ عشق کی ہے راہ نہ یوں ڈگمگا کے چلہمت کو اپنی تول قدم کو جما کے چلUrooj Qadri
  40. باہم جو حسن و عشق میں یارانہ ہو گیاکوئی پری بنا کوئی دیوانہ ہو گیااحسن مارہروی
  41. قاصد نئی ادا سے ادائے پیام ہومطلب یہ ہے کہ بات نہ ہو اور کلام ہواحسن مارہروی
  42. گلشن میں تھی بہار ابھی کل کی بات ہےپھولوں پہ تھا نکھار ابھی کل کی بات ہےDard Sironji
  43. محتاج دید و جلوہ کروں کیوں نظر کو میںنظروں میں کھینچ لاتا ہوں جب جلوہ گر کو میںPanna Lal Noor
  44. افسردہ دل کے واسطے کیا چاندنی کا لطفلپٹا پڑا ہے مردہ سا گویا کفن کے ساتھQadr Bilgrami
  45. یہ شہر آفتوں سے تو خالی کوئی نہ تھاجب ہم سخی ہوئے تو سوالی کوئی نہ تھاTabish Kamal
  46. قطرہ وہی کہ روکش دریا کہیں جسےیعنی وہ میں ہی کیوں نہ ہوں تجھ سا کہیں جسےآسی غازی پوری
  47. افسانۂ حیات کو دہرا رہا ہوں میںیوں اپنی عمر رفتہ کو لوٹا رہا ہوں میںامین حزیں سیالکوٹی
  48. بھڑکی ہوئی ہے شمع شبستان زندگیشعلہ نہ چوم لے کہیں دامان زندگیامین حزیں سیالکوٹی
  49. یوں دل ہے سر بہ سجدہ کسی کے حضور میںجیسے کہ غوطہ زن ہو کوئی بحر نور میںامین حزیں سیالکوٹی
  50. قاتل کی ساری سازشیں ناکام ہی رہیںچہرہ کچھ اور کھل اٹھا زہراب گر پیاBadr Wasti