Poetry
Khafif Musaddas Makhbun Mahzuf Maqtu'
خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع- کالی کالی گھٹا برستی ہےآج کیا لطف مے پرستی ہےسردار گینڈا سنگھ مشرقی
- ہیں بہت دیکھے چاہنے والےپر ملے کم نباہنے والےسردار گینڈا سنگھ مشرقی
- میں وہ آتش نفس ہوں آگ ابھیخرمن برق میں لگا دوں گاسردار گینڈا سنگھ مشرقی
- ہر مصیبت بھی شادمانی تھیاک بلا تھی کہ نوجوانی تھیمنیر بھوپالی
- تاب دیدار لا نہیں سکتےان سے نظریں ملا نہیں سکتےمنیر بھوپالی
- میں جو یہ آشیاں بناتا ہوںبرق کو میہماں بناتا ہوںناطق لکھنوی
- آپ وہ سب کی جان لیتے ہیںموت کو مفت سان لینے ہیںنسیم بھرتپوری
- جور پیہم کی انتہا بھی ہےایک کے بعد دوسرا بھی ہےنسیم بھرتپوری
- نالۂ دل کمال کا نکلاان سے پہلو وصال کا نکلانسیم بھرتپوری
- نہ مانی اس نے ایک بھی دل کیدل ہی میں بات رہ گئی دل کینسیم بھرتپوری
- ہجر میں جب خیال یار آیالب پہ نالہ ہزار بار آیانسیم بھرتپوری
- شب فرقت قضا نہیں آتیلاکھ کہتا ہوں آ نہیں آتینسیم بھرتپوری
- میرے گھر میں زناخی آئی کبمیں نگوڑی بھلا نہائی کبسعادت یار خان رنگین
- حال دل اے بتو خدا جانےسچ ہے سچ اس کو غیر کیا جانےواجد علی شاہ
- غنچۂ دل کھلے جو چاہو تمگلشن دہر میں صبا ہو تمواجد علی شاہ
- یاد میں اپنے یار جانی کیہم نے مر مر کے زندگانی کیواجد علی شاہ
- تیغ چڑھ اس کی سان پر آئیدیکھیں کس کس کی جان پر آئیبیاں احسن اللہ خان
- جا کہے کوئے یار میں کوئیمر گیا انتظار میں کوئیبیاں احسن اللہ خان
- جو زمیں پر فراغ رکھتے ہیںآسماں پر دماغ رکھتے ہیںبیاں احسن اللہ خان
- میں ترے ڈر سے رو نہیں سکتاگرد غم دل سے دھو نہیں سکتابیاں احسن اللہ خان
- میں لپٹتا رہا ہوں خاروں سےتم نے پوچھا نہیں بہاروں سےیوسف ظفر
- دعا (احمق پھپھوندوی)احمق پھپھوندوی
- ضرورت اتحاداحمق پھپھوندوی
- اس کو مجھ سے رُٹھا دیا کس نےمیرے دل کو دکھا دیا کس نےگویا فقیر محمد
- حسرت اے جاں شب جدائی ہےمژدہ اے دل کہ موت آئی ہےگویا فقیر محمد
- کس قدر مجھ کو ناتوانی ہےبار سر سے بھی سرگرانی ہےگویا فقیر محمد
- نیم بسمل کی کیا ادا ہے یہعاشقو لوٹنے کی جا ہے یہگویا فقیر محمد
- اپنا ہر عضو چشم بینا ہےاس قدر انتظار تیرا ہےگویا فقیر محمد
- تم وفا کا عوض جفا سمجھےاے بتو تم سے بس خدا سمجھےگویا فقیر محمد
- جب مرا مہر جلوہ گر ہوگادوپہر ہوگا جو پہر ہوگاحسن بریلوی
- چھپ گیا یار خود نما ہو کررہ گئی چشم شوق وا ہو کرحسن بریلوی
- راز دل لاتے ہیں زباں تک ہمدکھ بھریں اے خدا کہاں تک ہمحسن بریلوی
- مل گیا دل نکل گیا مطلبآپ کو اب کسی سے کیا مطلبحسن بریلوی
- ہر سخن میں وہ سحر کرتے ہیںمردے جیتے ہیں زندے مرتے ہیںحسن بریلوی
- شمع بھی اس صفا سے جلتی ہےتیرے رخ پر نگہ پھسلتی ہےمرزارضا برق
- بے خودی میں عجب مزا دیکھاسر مخفی کو برملا دیکھاشاہ آثم
- شکل جانانہ جا بجا ہیں ہمکہیں ناز اور کہیں ادا ہیں ہمشاہ آثم
- ہے عیاں روئے یار آنکھوں میںچھائی ہے کیا بہار آنکھوں میںشاہ آثم
- میں بہت جلد لوٹ آؤں گاتم مرا انتظار مت کرناLiaqat Jafri
- کس کا دروازہ کھٹکھٹاتی ہےدور تک خواہش اڑتی جاتی ہےNadiya ambar lodhi
- جس کا کوئی نہ ہو خدا ہوگاجس کا وہ بھی نہ ہو تو کیا ہوگاPanna Lal Noor
- منکر ہوتے ہیں ہنر والےنخل جھک جاتے ہیں ثمر والےQadr Bilgrami
- کیا کہوں وہ کدھر نہیں رہتاہاں مگر اس نگر نہیں رہتاTabish Kamal
- زخم دل ہم دکھا نہیں سکتےدل کسی کا دکھا نہیں سکتےآسی غازی پوری
- خدمت خلقامین حزیں سیالکوٹی
- تجھ کو کس منہ سے بے وفا کہئےکوئی پوچھے سبب تو کیا کہئےعاشق اکبرآبادی
- فکر اہل ہنر پہ بیٹھی ہےشاعری سیم و زر پہ بیٹھی ہےBadr Wasti
- ایسے گم سم وہ سوچتے کیا تھےجانے یاروں کے فیصلے کیا تھےBalbir Rathi
- چاہا جن کو بھی زندگی کی طرحوہ ملے مجھ کو اجنبی کی طرحBalbir Rathi
- ذرہ ذرہ پگھلنے والا تھاسارا منظر بدلنے والا تھاBalbir Rathi