Poetry
Khafif Musaddas Makhbun Mahzuf
خفیف مسدس مخبون محذوف- مشورہ ہے یہ بہتری کے لیےہم بچھڑ جاتے ہیں ابھی کے لئےVikram Sharma (b. 1994)
- دھوپ تھی سائبان تھا ہی نہیںمیرا کوئی مکان تھا ہی نہیںAaquib Shaad (b. 1994)
- دل نے ہم سے عجب ہی کام لیاہم کو بیچا مگر نہ دام لیاBabar Rehman Shah (b. 1994)
- تیرے ہوتے بھی سب خراب ہی تھااور پھر آج کل تو تو بھی نہیںUsama Zoraiz (b. 1994)
- سارا قصہ تمام ہونے کو ہےدل کسی کا غلام ہونے کو ہےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- ایک ہم ہیں کہ زخم جھیلتے ہیںایک وہ ہیں کہ دل سے کھیلتے ہیںFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- تیرا آئینہ کہہ رہے ہیں مجھےمیری تصویر دیکھنے والےFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- ٹمٹماتے تھے جو چراغ کبھیاب وہ قندیل ہونے والے ہیںFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- جن کو اپنا سمجھ رہے تھے ہمرنگ ان کو بدلتے دیکھ لیاFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- کتنی بے رنگ زندگی ہے مریعشق کے رنگ یار بھر دو ناFaisal Qadri Gunnauri (b. 1995)
- اب کہاں درد جسم و جان میں ہےدفن ہے دل بدن دکان میں ہےVijay Sharma (b. 1995)
- تیر الفت ابھی کمان میں ہےوہ مرے دل نہیں دھیان میں ہےMaham Khan (b. 1995)
- ہم نے اس دھوپ سے اماں کے لئےجسم تانے ہیں سائباں کے لئےSabahat Urooj (b. 1995)
- برق رفتار ہم بھی دیکھتے ہیںتو ہمیں مار ہم بھی دیکھتے ہیںDaniyal Zaman (b. 1996)
- کھوج کی اور نشاں سے کود گیامیں کہاں تھا کہاں سے کود گیاDaniyal Zaman (b. 1996)
- دل کے زخموں کا کچھ کیا نہ کروچاک ہو جائے تو سیا نہ کروMaaham Shah (b. 1997)
- ذہن میرا قیاس پہنے ہوئےدل ہے خوف و ہراس پہنے ہوئےOsaama ameer (b. 1998)
- اس کے معیار پر اترتے ہوئےلوگ دیکھے کئی بگڑتے ہوئےOsama Jamil (b. 1998)
- دل محبت سے بھر نہ جائے کہیںتو بھی یک دم مکر نہ جائے کہیںUmood Abrar Ahmad (b. 1999)
- منتظر ہے تبھی دوام مراآگہی سے بھرا ہے جام مراSaba Tabish (b. 1999)
- عشق آزار لگ رہا ہے مجھےدل یہ بیمار لگ رہا ہے مجھےHadeed Fatema (b. 2001)
- درد دل کا ابھر نہ جائے کہیںاس کی جانب نظر نہ جائے کہیںFaisal Farooq (b. 2002)
- آج قابو میں یہ مزاج نہیںبے خودی کا کوئی علاج نہیںجمیلہ خدا بخش
- تیغ ابرو کا جو قتیل ہواوہ شہیدوں میں بے عدیل ہواجمیلہ خدا بخش
- کون سی شے میں ترا نور نہیںکس جگہ پر ترا ظہور نہیںجمیلہ خدا بخش
- مرتے مرتے یہ ہم نے کام کیاجان دے کر وفا کا نام کیاجمیلہ خدا بخش
- بوڑھے کمزور والدین کے ساتھجی رہا ہوں میں کتنے چین کے ساتھBadr Muneer
- وحشت بام و در سے بھاگتے ہیںجب کبھی اپنے گھر سے بھاگتے ہیںBadr Muneer
- کون سا دل ہے جو شکار نہیںاے ستم گر ترا شمار نہیںFaheem Jogapuri
- جاں فشانی کا واں حساب عبثجو کہو اس کا ہے جواب عبثسید یوسف علی خاں ناظم
- اس قدر آپ کا عتاب رہےدل کو میرے نہ اضطراب رہےنظام رامپوری
- دیکھیے تو خیال خام مراآپ سے اور برائی کام مرانظام رامپوری
- دل ہماری طرف سے صاف کروجو ہوا سو ہوا معاف کرونوح ناروی
- میرے جینے کا طور کچھ بھی نہیںسانس چلتی ہے اور کچھ بھی نہیںنوح ناروی
- میں کسی شوخ کی گلی میں نہیںزندگی میری زندگی میں نہیںنوح ناروی
- وہ کریں گے مرا قصور معافہو چکا کر چکے ضرور معافنوح ناروی
- اک ترا ہجر دائمی ہے مجھےورنہ ہر چیز عارضی ہے مجھےTahzeeb Hafi
- سو رہیں گے کہ جاگتے رہیں گےہم ترے خواب دیکھتے رہیں گےTahzeeb Hafi
- کچھ ضرورت سے کم کیا گیا ہےتیرے جانے کا غم کیا گیا ہےTahzeeb Hafi
- صاف قاصد کو واں جواب ملامیرے خط کا یہی جواب ملابخش ناسخ
- گو یہ غم ہے کہ وہ حبیب نہیںپر خوشی ہے کوئی رقیب نہیںبخش ناسخ
- حسن کو اس کے خط کا داغ لگاپر ہمیں تو بہار و باغ لگاحسرت عظیم آبادی
- میری اس پیاری جھب سے آنکھ لگیاس سراپا عجب سے آنکھ لگیحسرت عظیم آبادی
- ہنسنے والے اب ایک کام کریںجشن گریہ کا اہتمام کریںKhumar Barabankavi
- آپ نے دن بنا دیا تھا جسےزندگی بھر وہ رات یاد آئیKhumar Barabankavi
- آج ناگاہ ہم کسی سے ملےبعد مدت کے زندگی سے ملےKhumar Barabankavi
- پھول کر لے نباہ کانٹوں سےآدمی ہی نہ آدمی سے ملےKhumar Barabankavi
- ہائے اس بے خود شباب کا رنگلال انگارہ سا شراب کا رنگصفی اورنگ آبادی
- یوں تو ملنے کو اک زمانہ ملانہ ملا ہاں وہ بے وفا نہ ملاصفی اورنگ آبادی
- میں ہی مطلوب خود ہوں تو ہے عبثآج سے تیری جستجو ہے عبثاحمد حسین مائل