درد دل کا ابھر نہ جائے کہیں

Faisal Farooq (b. 2002)

درد دل کا ابھر نہ جائے کہیں

اس کی جانب نظر نہ جائے کہیں

اب ترے نام پر دھڑکتا نہیں

دل ناداں سدھر نہ جائے کہیں

ان کی آغوش میں ہے سر میرا

ی حسیں پل گزر نہ جائے کہیں

چارہ گر کچھ علاج کر میرا

یاد کا زخم بھر نہ جائے کہیں

روز و شب دل میں ڈر سا رہتا ہے

وہ مجھے چھوڑ کر نہ جائے کہیں

اک نظر مجھ پہ اے مسیحا مرے

تیرا بیمار مر نہ جائے کہیں

شیشۂ دل نہ پتھروں سے مل

ٹوٹ کر تو بکھر نہ جائے کہیں