Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Khafif Musaddas Makhbun Mahzuf

خفیف مسدس مخبون محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. مجھ کو مجبور سرکشی کہیےآپ اندھیرے کو روشنی کہیےUrooj Zaidi Badayuni (1912–1987)
  2. جب رخ حسن سے نقاب اٹھابن کے ہر ذرہ آفتاب اٹھاEhsan Danish (1914–1982)
  3. ان ہزاروں میں اور آپ، یہ کیا؟آپ، جو ایک تھے ہزاروں میںIbraheem Hosh (1918–1988)
  4. ان کو پھر دیکھنے کی آس نہیںچاک اب دامن حواس نہیںZabih Allahabadi (1918–1987)
  5. منزل یار بے نشاں بھی نہیںدل ہو غافل تو رازداں بھی نہیںRaees Niyazi (1920–1994)
  6. یہ زمیں کس قدر سجائی گئیزندگی کی تڑپ بڑھائی گئیSahir Ludhianvi (1921–1980)
  7. کوئی پورا جو مدعا نہ ہوازندگی کے لئے برا نہ ہواKaleem Saronji (b. 1921)
  8. بے سہاروں کا انتظام کرویعنی اک اور قتل عام کروHafeez Merathi (1922–2000)
  9. دل ہے بیتاب التجا کے لئےچھیڑ دو بات ابتدا کے لئےOm Parkash Bajaj (b. 1922)
  10. ہائے کتنا لطیف ہے وہ غمجس نے بخشا ہے زندگی کا شعورChandra Parkash Jauhar Bijnauri (1923–1995)
  11. خلش و سوز دل فگار ہی دیدل میں شمشیر آب دار ہی دیHabib Tanvir (1923–2009)
  12. ایک آئینہ رو بہ رو ہے ابھیاس کی خوشبو سے گفتگو ہے ابھیAda Jafri (1924–2015)
  13. خامشی سے ہوئی فغاں سے ہوئیابتدا رنج کی کہاں سے ہوئیAda Jafri (1924–2015)
  14. خود حجابوں سا خود جمال سا تھادل کا عالم بھی بے مثال سا تھاAda Jafri (1924–2015)
  15. غم دیتے ہیں تو اضطراب نہ دےزندگی دے مگر عذاب نہ دےGauhar Usmani (1924–2004)
  16. اب تو جینے کی کوئی راہ نہیںاپنے ہی شہر میں پناہ نہیںUmar Quraishi (1924–2010)
  17. آج تو بے سبب اداس ہے جیعشق ہوتا تو کوئی بات بھی تھیNasir Kazmi (1925–1972)
  18. دل میں اک لہر سی اٹھی ہے ابھیکوئی تازہ ہوا چلی ہے ابھیNasir Kazmi (1925–1972)
  19. کل جنہیں زندگی تھی راس بہتآج دیکھا انہیں اداس بہتNasir Kazmi (1925–1972)
  20. نیت شوق بھر نہ جائے کہیںتو بھی دل سے اتر نہ جائے کہیںNasir Kazmi (1925–1972)
  21. تیری مجبوریاں درست مگرتو نے وعدہ کیا تھا یاد تو کرNasir Kazmi (1925–1972)
  22. خود ہی یہ درد سر قبول کیاہر عذاب سفر قبول کیاOm Krishn Rahat (b. 1925)
  23. رونا زار و قطار چھوڑ دیاہم نے یہ کاروبار چھوڑ دیاOm Krishn Rahat (b. 1925)
  24. کون اب ان کی انجمن میں نہیںچپ ہیں جیسے زباں دہن میں نہیںOm Krishn Rahat (b. 1925)
  25. درد کب دل میں مہرباں نہ رہاہاں مگر قابل بیاں نہ رہاKaleem Aajiz (1926–2015)
  26. کون مرتا ہے زندگی کے لیےجی رہا ہوں تری خوشی کے لیےSaadat Nazeer (b. 1926)
  27. ایک پتھر کہ دست یار میں ہےپھول بننے کے انتظار میں ہےQamar Jameel (1927–2000)
  28. پو پھٹی صبح ہوئی شام ہوئیزندگی بس یوں ہی تمام ہوئیB S Jain Jauhar (b. 1927)
  29. اتنے خاموش بھی رہا نہ کروغم جدائی میں یوں کیا نہ کروMunir Niazi (1928–2006)
  30. خلش ہجر دائمی نہ گئیتیرے رخ سے یہ بے رخی نہ گئیMunir Niazi (1928–2006)
  31. کم پرانا بہت نیا تھا فراقاک عجب رمز آشنا تھا فراقHabib Jalib (1928–1993)
  32. میرؔ و غالبؔ بنے یگانہؔ بنےآدمی اے خدا خدا نہ بنےHabib Jalib (1928–1993)
  33. قوم کی بہتری کا چھوڑ خیالفکر تعمیر ملک دل سے نکالHabib Jalib (1928–1993)
  34. ان کے آنے کے بعد بھی جالبؔدیر تک ان کا انتظار رہاHabib Jalib (1928–1993)
  35. لاکھ کرتا رہے طواف حرمدل بدستور ہے خود ایک صنمGhalib Ahmad (b. 1928)
  36. اپنے ماضی کا آئینہ لے کرجانے کب سے اداس بیٹھا ہوںKailash Mahir (b. 1928)
  37. عمر تھوڑی ہے اور کام بہتزندگی بھی ہے تیز گام بہتQaisar Haideri Dehlvi (1928–1992)
  38. سر راہے کبھی کبھار سہیرس بھری اک نگاہ یار سہیA G Josh (1928–2007)
  39. موت بھی میری دسترس میں نہیںاور جینا بھی اپنے بس میں نہیںA G Josh (1928–2007)
  40. جب ترے شہر و کوچہ و در سےزندگی سرگراں رہی تو نےDaur Afridi (1930–1992)
  41. میری ہر اک نظر نے سجدہ کیارونق حسن و جان روئے نگارDaur Afridi (1930–1992)
  42. کسی نشے سے بیشتر تو نہ تھارشتۂ غم بھی معتبر تو نہ تھاBalraj Hairat (1930–1995)
  43. کیا شب غم مری بسر نہ ہوئیتم نہ آئے تو کیا سحر نہ ہوئیLateef Nazi (b. 1930)
  44. اول اول کی دوستی ہے ابھیاک غزل ہے کہ ہو رہی ہے ابھیAhmad Faraz (1931–2008)
  45. جان سے عشق اور جہاں سے گریزدوستوں نے کیا کہاں سے گریزAhmad Faraz (1931–2008)
  46. دکھ فسانہ نہیں کہ تجھ سے کہیںدل بھی مانا نہیں کہ تجھ سے کہیںAhmad Faraz (1931–2008)
  47. دل بدن کا شریک حال کہاںہجر پھر ہجر ہے وصال کہاںAhmad Faraz (1931–2008)
  48. زندگی سے یہی گلہ ہے مجھےتو بہت دیر سے ملا ہے مجھےAhmad Faraz (1931–2008)
  49. لے اڑا پھر کوئی خیال ہمیںساقیا ساقیا سنبھال ہمیںAhmad Faraz (1931–2008)
  50. آج بھی تشنگی کی قسمت میںسم قاتل ہے سلسبیل نہیںJaun Elia (1931–2002)