کوئی پورا جو مدعا نہ ہوا

Kaleem Saronji (b. 1921)

کوئی پورا جو مدعا نہ ہوا

زندگی کے لئے برا نہ ہوا

اے غم دل وہ آ کے لوٹ گئے

ختم تیرا بھی اب فسانہ ہوا

کیجئے کیا کہ گریۂ پیہم

دل مضطر کا آسرا نہ ہوا

وہ بتائے گا قرب و دوری کو

پاس رہ کر جو آپ کا نہ ہوا

جان آنکھوں میں آ گئی لیکن

چارہ گر درد آشنا نہ ہوا

کیا بگاڑے گا اے کلیمؔ آخر

گر مخالف ترا زمانہ ہوا