Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. آج ذرا فرصت پائی تھی آج اسے پھر یاد کیابند گلی کے آخری گھر کو کھول کے پھر آباد کیاNida Fazli (1938–2016)
  2. آنی جانی ہر محبت ہے چلو یوں ہی سہیجب تلک ہے خوبصورت ہے چلو یوں ہی سہیNida Fazli (1938–2016)
  3. آئے گا کوئی چل کے خزاں سے بہار میںصدیاں گزر گئی ہیں اسی انتظار میںNida Fazli (1938–2016)
  4. اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والاہم نے اپنا لیا ہر رنگ زمانے والاNida Fazli (1938–2016)
  5. اپنا غم لے کے کہیں اور نہ جایا جائےگھر میں بکھری ہوئی چیزوں کو سجایا جائےNida Fazli (1938–2016)
  6. اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیںرخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ادھر کے ہم ہیںNida Fazli (1938–2016)
  7. اٹھ کے کپڑے بدل گھر سے باہر نکل جو ہوا سو ہوارات کے بعد دن آج کے بعد کل جو ہوا سو ہواNida Fazli (1938–2016)
  8. اچھی نہیں یہ خامشی شکوہ کرو گلہ کرویوں بھی نہ کر سکو تو پھر گھر میں خدا خدا کروNida Fazli (1938–2016)
  9. اس کو کھو دینے کا احساس تو کم باقی ہےجو ہوا وہ نہ ہوا ہوتا یہ غم باقی ہےNida Fazli (1938–2016)
  10. اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگاوہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگاNida Fazli (1938–2016)
  11. انسان میں حیوان یہاں بھی ہے وہاں بھیاللہ نگہبان یہاں بھی ہے وہاں بھیNida Fazli (1938–2016)
  12. ایک ہی دھرتی ہم سب کا گھر جتنا تیرا اتنا میرادکھ سکھ کا یہ جنتر منتر جتنا تیرا اتنا میراNida Fazli (1938–2016)
  13. بندرابن کے کرشن کنھیا اللہ ہوبنسی رادھا گیتا گیا اللہ ہوNida Fazli (1938–2016)
  14. بیسن کی سوندھی روٹی پر کھٹی چٹنی جیسی ماںیاد آتی ہے! چوکا باسن چمٹا پھکنی جیسی ماںNida Fazli (1938–2016)
  15. بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتاجو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتاNida Fazli (1938–2016)
  16. پھر گویا ہوئی شام پرندوں کی زبانیآؤ سنیں مٹی سے ہی مٹی کی کہانیNida Fazli (1938–2016)
  17. تلاش کر نہ زمیں آسمان سے باہرنہیں ہے راہ کوئی اس مکان سے باہرNida Fazli (1938–2016)
  18. تنہا تنہا دکھ جھیلیں گے محفل محفل گائیں گےجب تک آنسو پاس رہیں گے تب تک گیت سنائیں گےNida Fazli (1938–2016)
  19. تنہا ہوئے خراب ہوئے آئنہ ہوئےچاہا تھا آدمی بنیں لیکن خدا ہوئےNida Fazli (1938–2016)
  20. تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروںآئنہ سامنے رکھ کر ترا دیدار کروںNida Fazli (1938–2016)
  21. تیرا سچ ہے ترے عذابوں میںجھوٹ لکھا ہے سب کتابوں میںNida Fazli (1938–2016)
  22. ٹھہرے جو کہیں آنکھ تماشا نظر آئےسورج میں دھواں چاند میں صحرا نظر آئےNida Fazli (1938–2016)
  23. جانے والوں سے رابطہ رکھنادوستو رسم فاتحہ رکھناNida Fazli (1938–2016)
  24. جب بھی کسی نے خود کو صدا دیسناٹوں میں آگ لگا دیNida Fazli (1938–2016)
  25. جب سے قریب ہو کے چلے زندگی سے ہمخود اپنے آئنے کو لگے اجنبی سے ہمNida Fazli (1938–2016)
  26. جتنی بری کہی جاتی ہے اتنی بری نہیں ہے دنیابچوں کے اسکول میں شاید تم سے ملی نہیں ہے دنیاNida Fazli (1938–2016)
  27. جسے دیکھتے ہی خماری لگےاسے عمر ساری ہماری لگےNida Fazli (1938–2016)
  28. جو بھلا ہے اسے برا مت کرخود سے بھی بارہا ملا مت کرNida Fazli (1938–2016)
  29. جو ہو اک بار وہ ہر بار ہو ایسا نہیں ہوتاہمیشہ ایک ہی سے پیار ہو ایسا نہیں ہوتاNida Fazli (1938–2016)
  30. چاند سے پھول سے یا میری زباں سے سنئےہر جگہ آپ کا قصہ ہے جہاں سے سنئےNida Fazli (1938–2016)
  31. چاہتیں موسمی پرندے ہیں رت بدلتے ہی لوٹ جاتے ہیںگھونسلے بن کے ٹوٹ جاتے ہیں داغ شاخوں پہ چہچہاتے ہیںNida Fazli (1938–2016)
  32. دریا ہو یا پہاڑ ہو ٹکرانا چاہئےجب تک نہ سانس ٹوٹے جیے جانا چاہئےNida Fazli (1938–2016)
  33. دعا سلام میں لپٹی ضرورتیں مانگےقدم قدم پہ یہ بستی تجارتیں مانگےNida Fazli (1938–2016)
  34. دکھ میں نیر بہا دیتے تھے سکھ میں ہنسنے لگتے تھےسیدھے سادے لوگ تھے لیکن کتنے اچھے لگتے تھےNida Fazli (1938–2016)
  35. دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتیNida Fazli (1938–2016)
  36. دن سلیقے سے اگا رات ٹھکانے سے رہیدوستی اپنی بھی کچھ روز زمانے سے رہیNida Fazli (1938–2016)
  37. دنیا جسے کہتے ہیں جادو کا کھلونا ہےمل جائے تو مٹی ہے کھو جائے تو سونا ہےNida Fazli (1938–2016)
  38. دو چار گام راہ کو ہموار دیکھناپھر ہر قدم پہ اک نئی دیوار دیکھناNida Fazli (1938–2016)
  39. دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھوزندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھوNida Fazli (1938–2016)
  40. دیکھا ہوا سا کچھ ہے تو سوچا ہوا سا کچھہر وقت میرے ساتھ ہے الجھا ہوا سا کچھNida Fazli (1938–2016)
  41. ذہانتوں کو کہاں کرب سے فرار ملاجسے نگاہ ملی اس کو انتظار ملاNida Fazli (1938–2016)
  42. رات کے بعد نئے دن کی سحر آئے گیدن نہیں بدلے گا تاریخ بدل جائے گیNida Fazli (1938–2016)
  43. راکشس تھا نہ خدا تھا پہلےآدمی کتنا بڑا تھا پہلےNida Fazli (1938–2016)
  44. زمین دی ہے تو تھوڑا سا آسمان بھی دےمرے خدا مرے ہونے کا کچھ گمان بھی دےNida Fazli (1938–2016)
  45. سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلوسبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلوNida Fazli (1938–2016)
  46. کالا امبر پیلی دھرتی یا اللہہا ہا ہے ہے ہی ہی ہی ہی یا اللہNida Fazli (1938–2016)
  47. کبھی کبھی یوں بھی ہم نے اپنے جی کو بہلایا ہےجن باتوں کو خود نہیں سمجھے اوروں کو سمجھایا ہےNida Fazli (1938–2016)
  48. کبھی کسی کو مکمل جہاں نہیں ملتاکہیں زمین کہیں آسماں نہیں ملتاNida Fazli (1938–2016)
  49. کٹھ پتلی ہے یا جیون ہے جیتے جاؤ سوچو متسوچ سے ہی ساری الجھن ہے جیتے جاؤ سوچو متNida Fazli (1938–2016)
  50. کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئیNida Fazli (1938–2016)