Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. خوابوں کی چاندنی کا سراپا کہاں سے آئےجب جسم ہی نہیں ہے تو سایا کہاں سے آئےTahir Tilhari (b. 1936)
  2. سورج کی طرح اپنے ہی محور میں قید ہوںصدیوں سے روشنی کے سمندر میں قید ہوںTahir Tilhari (b. 1936)
  3. سائے میں آبلوں کی جلن اور بڑھ گئیتھک کر جو بیٹھے ہم تو تھکن اور بڑھ گئیEjaz Rahmani (1936–2019)
  4. ظالم سے مصطفیٰ کا عمل چاہتے ہیں لوگسوکھے ہوئے درخت سے پھل چاہتے ہیں لوگEjaz Rahmani (1936–2019)
  5. موسم عجیب رہتا ہے دل کے دیار کاآگے ہیں لو کے جھونکے بھی ٹھنڈی ہوا کے بعدQaisar Shameem (1936–2021)
  6. جینے کے ڈھب جب آئے تو مرنا پڑا مجھےکس غم سے رم کیا کہ ٹھہرنا پڑا مجھےUrfi Aafaqi (b. 1936)
  7. کہتے ہو کچھ کہوں تو غلط سربسر غلطکیوں کر بنے کہو جو ہر اک بات پر غلطUrfi Aafaqi (b. 1936)
  8. سینہ لہولہان ہے کالی چٹان کاپتھر میں بھی گمان سا ہوتا ہے جان کاAajiz Hengan Ghati (1936–2008)
  9. منہ پھیر کر وہ سب سے گیا بھی تو کیا گیاکم بخت سارے شہر کو پاگل بنا گیاQaisar Siddiqi (1937–2018)
  10. پردیس میں ہوں اور گھنی تیرگی تو ہےپر مطمئن ہوں رات ترے شہر کی تو ہےAabid Adeeb (b. 1937)
  11. جب جب بھی دیکھیے اسے خوں بار سی لگےدنیا ہمیشہ برسر پیکار سی لگےAabid Adeeb (b. 1937)
  12. وہ حادثے بھی دہر میں ہم پر گزر گئےجینے کی آرزو میں کئی بار مر گئےUnwan Chishti (1937–2004)
  13. دیوار و در پہ خون کے چھینٹے ہیں جا بہ جابکھرا ہوا ہے رنگ حنا تیرے شہر میںKaif Azimabadi (b. 1937)
  14. جب سے کسی سے درد کا رشتہ نہیں رہاجینا ہمارا تب سے ہی جینا نہیں رہاdarvesh bharti (b. 1937)
  15. خوش فہمیٔ ہنر نے سنبھلنے نہیں دیامجھ کو مری انا ہی نے پھلنے نہیں دیاdarvesh bharti (b. 1937)
  16. آئے گا کوئی چل کے خزاں سے بہار میںصدیاں گزر گئی ہیں اسی انتظار میںNida Fazli (1938–2016)
  17. تنہا ہوئے خراب ہوئے آئنہ ہوئےچاہا تھا آدمی بنیں لیکن خدا ہوئےNida Fazli (1938–2016)
  18. جب سے قریب ہو کے چلے زندگی سے ہمخود اپنے آئنے کو لگے اجنبی سے ہمNida Fazli (1938–2016)
  19. دریا ہو یا پہاڑ ہو ٹکرانا چاہئےجب تک نہ سانس ٹوٹے جیے جانا چاہئےNida Fazli (1938–2016)
  20. دو چار گام راہ کو ہموار دیکھناپھر ہر قدم پہ اک نئی دیوار دیکھناNida Fazli (1938–2016)
  21. دیکھا ہوا سا کچھ ہے تو سوچا ہوا سا کچھہر وقت میرے ساتھ ہے الجھا ہوا سا کچھNida Fazli (1938–2016)
  22. کچھ بھی بچا نہ کہنے کو ہر بات ہو گئیآؤ کہیں شراب پئیں رات ہو گئیNida Fazli (1938–2016)
  23. کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیاہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیاNida Fazli (1938–2016)
  24. گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیاہوتے ہی صبح آدمی خانوں میں بٹ گیاNida Fazli (1938–2016)
  25. میں اپنے اختیار میں ہوں بھی نہیں بھی ہوںدنیا کے کاروبار میں ہوں بھی نہیں بھی ہوںNida Fazli (1938–2016)
  26. نزدیکیوں میں دور کا منظر تلاش کرجو ہاتھ میں نہیں ہے وہ پتھر تلاش کرNida Fazli (1938–2016)
  27. یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی آس پاس ہےوہ کون ہے جو ہے بھی نہیں اور اداس ہےNida Fazli (1938–2016)
  28. بدلا نہ اپنے آپ کو جو تھے وہی رہےملتے رہے سبھی سے مگر اجنبی رہےNida Fazli (1938–2016)
  29. رشتوں کا اعتبار وفاؤں کا انتظارہم بھی چراغ لے کے ہواؤں میں آئے ہیںNida Fazli (1938–2016)
  30. حاصل ہمیں بھی قربتیں تھی آپ کی کبھییعنی ہمیں بھی راس تھی یہ زندگی کبھیPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  31. نا آشنائے درد دل بیقرار لوگکیا جانیں آبروئے غم انتظار لوگPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  32. ہم پر نگاہ لطف کبھی ہے کبھی نہیںتم ہی کہو یہ کیا ہے مگر دل لگی نہیںPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  33. سورج بھی سر پہ ہو تو اسے سائباں کہیںاب دشت ہی کو آؤ ہم اپنا مکاں کہیںBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  34. ان جھلملاتے چاند ستاروں کی چھاؤں میںدھیمے سروں میں گائے جو بابل تو ہم سنیںOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  35. پہلے گھرے تھے بے خبروں کے ہجوم میںاب آ گئے ہیں دیدہ وروں کے ہجوم میںOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  36. تم آ گئے ہو جب سے کھٹکنے لگی ہے شامساغر کی طرح روز چھلکنے لگی ہے شامOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  37. غمگیں ہیں دل فگار ہیں میرے یہاں کے لوگدامان تار تار ہیں میرے یہاں کے لوگOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  38. تیرے بھی دل میں ہوک سی اٹھے خدا کرےتو بھی ہماری یاد میں تڑپے خدا کرےOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  39. رونے کی عمر ہے نہ سسکنے کی عمر ہےجام نشاط بن کے چھلکنے کی عمر ہےOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  40. پھولا پھلا شجر تو ثمر پر بھی آئے گالیکن اسی لحاظ سے پتھر بھی آئے گاZafar Kaleem (b. 1938)
  41. گھر سے نکالے پاؤں تو رستے سمٹ گئےہم یوں چلے کہ راہ کے پتھر بھی ہٹ گئےZafar Kaleem (b. 1938)
  42. ہم پر جو ہنس رہا تھا وہ رویا ہوا سا ہےشاید کہ اس کے ساتھ بھی دھوکا ہوا سا ہےZafar Kaleem (b. 1938)
  43. ہر آدمی کو خواب دکھانا محال ہےشعلوں میں جیسے پھول کھلانا محال ہےZaheer Ghazipuri (b. 1938)
  44. دونوں جہاں کو زینت داماں کئے ہوئےبیٹھا ہوں دل میں آپ کو مہماں کئے ہوئےJafar Abbas Safvi (b. 1938)
  45. کچھ تو بتاؤ شاعر بیدار کیا ہواکس کی تلاش ہے تمہیں اور کون کھو گیاObaidullah Aleem (1939–1998)
  46. گزرو نہ اس طرح کہ تماشا نہیں ہوں میںسمجھو کہ اب ہوں اور دوبارہ نہیں ہوں میںObaidullah Aleem (1939–1998)
  47. میں جس میں کھو گیا ہوں مرا خواب ہی تو ہےیک دو نفس نمود سہی زندگی تو ہےObaidullah Aleem (1939–1998)
  48. وہ رات بے پناہ تھی اور میں غریب تھاوہ جس نے یہ چراغ جلایا عجیب تھاObaidullah Aleem (1939–1998)
  49. انسان ہو کسی بھی صدی کا کہیں کا ہویہ جب اٹھا ضمیر کی آواز سے اٹھاObaidullah Aleem (1939–1998)
  50. جو دل کو ہے خبر کہیں ملتی نہیں خبرہر صبح اک عذاب ہے اخبار دیکھناObaidullah Aleem (1939–1998)