Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Rajaz Musamman Matwi Makhbun

رجز مثمن مطوی مخبون
Poet
Meter
Clear
  1. شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئیدل تھا کہ پھر بہل گیا جاں تھی کہ پھر سنبھل گئیFaiz Ahmad Faiz (1911–1984)
  2. آج بھیMajaz Lakhnawi (1911–1955)
  3. اب کوئی آرزو نہیں ذوق پیام کے سوااب کوئی جستجو نہیں شوق سلام کے سواHafeez Hoshiarpuri (1912–1973)
  4. زخم پہ زخم کھا کے جی اپنے لہو کے گھونٹ پیآہ نہ کر لبوں کو سی عشق ہے دل لگی نہیںEhsan Danish (1914–1982)
  5. تم نے یہ کیا ستم کیا ضبط سے کام لے لیاترک وفا کے بعد بھی میرا سلام لے لیاShakeel Badayuni (1916–1970)
  6. تاب نظر کی قید ہے سخت حریم ذات میںدیکھوں کسی کو ہر گھڑی بزم تصورات میںVafa Barahi (1917–1993)
  7. ہجر کی شب دراز ہے دور ابھی سحر بھی ہےاور ہماری زندگی شمع سے مختصر بھی ہےZabih Allahabadi (1918–1987)
  8. شوق کے ممکنات کو دونوں ہی آزما چکےتم بھی فریب کھا چکے ہم بھی فریب کھا چکےEhsan Darbhangavi (1922–1998)
  9. کھلتی ہے چاندنی جہاں وہ کوئی بام اور ہےدل کو جہاں سکوں ملے وہ تو مقام اور ہےD. Raj Kanwal (b. 1923)
  10. آئیں گے وہ کبھی مگر زیست کا اعتبار کیالائے گا رنگ دیکھیے عالم انتظار کیاSaadat Nazeer (b. 1926)
  11. شام عجیب شام تھی جس میں کوئی افق نہ تھاپھول بھی کیسے پھول تھے جن کو سخن کا حق نہ تھاQamar Jameel (1927–2000)
  12. آپ ہیں کیا ملک صفت آپ ہیں کیا پتا نہیںہم تو گناہ گار ہیں ہم کوئی پارسا نہیںYas Chandpuri (b. 1930)
  13. اس نے سکوت شب میں بھی اپنا پیام رکھ دیاہجر کی رات بام پر ماہ تمام رکھ دیاAhmad Faraz (1931–2008)
  14. ایک گماں کا حال ہے اور فقط گماں میں ہےکس نے عذاب جاں سہا کون عذاب جاں میں ہےJaun Elia (1931–2002)
  15. بات کوئی امید کی مجھ سے نہیں کہی گئیسو مرے خواب بھی گئے سو میری نیند بھی گئیJaun Elia (1931–2002)
  16. جاؤ قرار بے دلاں شام بخیر شب بخیرصحن ہوا دھواں دھواں شام بخیر شب بخیرJaun Elia (1931–2002)
  17. حالت حال کے سبب حالت حال ہی گئیشوق میں کچھ نہیں گیا شوق کی زندگی گئیJaun Elia (1931–2002)
  18. خواب کی حالتوں کے ساتھ تیری حکایتوں میں ہیںہم بھی دیار اہل دل تیری روایتوں میں ہیںJaun Elia (1931–2002)
  19. دل کا دیار خواب میں دور تلک گزر رہاپاؤں نہیں تھے درمیاں آج بڑا سفر رہاJaun Elia (1931–2002)
  20. دل نے وفا کے نام پر کار وفا نہیں کیاخود کو ہلاک کر لیا خود کو فدا نہیں کیاJaun Elia (1931–2002)
  21. دید کی ایک آن میں کار دوام ہو گیاوہ بھی تمام ہو گیا میں بھی تمام ہو گیاJaun Elia (1931–2002)
  22. شوق کا رنگ بجھ گیا یاد کے زخم بھر گئےکیا مری فصل ہو چکی کیا مرے دن گزر گئےJaun Elia (1931–2002)
  23. شہر بہ شہر کر سفر زاد سفر لیے بغیرکوئی اثر کیے بغیر کوئی اثر لیے بغیرJaun Elia (1931–2002)
  24. نام ہی کیا نشاں ہی کیا خواب و خیال ہو گئےتیری مثال دے کے ہم تیری مثال ہو گئےJaun Elia (1931–2002)
  25. نشۂ شوق رنگ میں تجھ سے جدائی کی گئیایک لکیر خون کی بیچ میں کھینچ دی گئیJaun Elia (1931–2002)
  26. میں بھی بہت عجیب ہوں اتنا عجیب ہوں کہ بسخود کو تباہ کر لیا اور ملال بھی نہیںJaun Elia (1931–2002)
  27. جسم کے ریگزار میں شام و سحر صدا کروںمنزل جاں تو دور ہے طے یہی فاصلا کروںZafar Iqbal (b. 1932)
  28. سانسوں کی جل ترنگ پر نغمۂ عشق گائے جااے مری جان آرزو تو یوں ہی مسکرائے جاGanesh Bihari Tarz (1932–2008)
  29. پردۂ شب کی اوٹ میں زہرہ جمال کھو گئےدل کا کنول بجھا تو شہر تیرہ و تار ہو گئےShakeb Jalali (1934–1966)
  30. موج صبا رواں ہوئی رقص جنوں بھی چاہئےخیمۂ گل کے پاس ہی دجلۂ خوں بھی چاہئےShakeb Jalali (1934–1966)
  31. اپنا تو خیر ذکر کیا کوئی نہیں نگاہ میںعمر تمام ہو گئی چھوٹے سے اک گناہ میںKabir Ahmad Jaisi (1934–2013)
  32. گھوم رہا تھا ایک شخص رات کے خارزار میںاس کا لہو بھی مر گیا صبح کے انتظار میںAdil Mansuri (1936–2008)
  33. اچھی نہیں یہ خامشی شکوہ کرو گلہ کرویوں بھی نہ کر سکو تو پھر گھر میں خدا خدا کروNida Fazli (1938–2016)
  34. دل ہی تھے ہم دکھے ہوئے تم نے دکھا لیا تو کیاتم بھی تو بے اماں ہوئے ہم کو ستا لیا تو کیاObaidullah Aleem (1939–1998)
  35. نام لکھا لیا تو پھر کرتے ہو ہائے ہائے کیوںپڑھنا نہ تھا تمہیں اگر درجے میں پڑھنے آئے کیوںKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  36. کچھ تو ہوا بھی سرد تھی کچھ تھا ترا خیال بھیدل کو خوشی کے ساتھ ساتھ ہوتا رہا ملال بھیParveen Shakir (1952–1994)
  37. بیٹھے بٹھائے آج پھر کس کا خیال آ گیاچہرے کا رنگ اڑ گیا رنگ ملال آ گیاObaid Siddiqi (1957–2020)
  38. دل میں ہے اتفاق سے دشت بھی گھر کے ساتھ ساتھاس میں قیام بھی کریں آپ سفر کے ساتھ ساتھIdris Babar (b. 1973)
  39. دیکھ نہ اس طرح گزار عرصۂ چشم سے مجھےفرصت دید ہو نہ ہو مہلت خواب دے مجھےIdris Babar (b. 1973)
  40. آج تو جیسے دن کے ساتھ دل بھی غروب ہو گیاشام کی چائے بھی گئی موت کے ڈر کے ساتھ ساتھIdris Babar (b. 1973)
  41. اپنے خلا میں لا کہ یہ تم کو دکھا رہا ہوں میںوہ جو خلا نورد ہیں ان کے لیے خلا ہوں میںFaizan Hashmi (b. 1986)
  42. دونوں جہاں سے آ گیا کر کے ادھر ادھر کی سیرپوچھو نہ جا رہا ہوں میں کرنے کو اب کدھر کی سیرFaizan Hashmi (b. 1986)
  43. اے شب ہجر اب مجھے صبح وصال چاہئےتازہ غزل کے واسطے تازہ خیال چاہئےSaleem Kausar
  44. ایک سے سلسلے ہیں سب ہجر کی رت بتا گئیپھر وہی صبح آئے گی پھر وہی شام آ گئیPirzada Qasim
  45. خون سے جب جلا دیا ایک دیا بجھا ہواپھر مجھے دے دیا گیا ایک دیا بجھا ہواPirzada Qasim
  46. زخم دبے تو پھر نیا تیر چلا دیا کرودوستو اپنا لطف خاص یاد دلا دیا کروPirzada Qasim
  47. غم سے بہل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیںدرد میں ڈھل رہے ہیں آپ آپ بہت عجیب ہیںPirzada Qasim
  48. کار خلوص یار کا مجھ کو یقین آ گیااتنا شدید وار تھا مجھ کو یقین آ گیاPirzada Qasim
  49. کون گماں یقیں بنا کون سا گھاؤ بھر گیاجیسے سبھی گزر گئے جونؔ بھی کل گزر گیاPirzada Qasim
  50. ہم سے نہ پوچھ جائے گی ہجر کی رہ گزر کہاںشام ہوئی تو تھی کہیں صبح ہوئی مگر کہاںPirzada Qasim