Poetry
Khafif Musaddas Makhbun Mahzuf Maqtu'
خفیف مسدس مخبون محذوف مقطوع- دیکھتی ہے نگاہ پانی میںتخت عالم پناہ پانی میںFaheem Jogapuri
- کیا کرو گے بچاؤ سورج کاجانتے ہو سبھاؤ سورج کاFaheem Jogapuri
- مل نہ پائے کہیں تو حیرت کیاتم سمندر ہوئے نہ ہم دریاFaheem Jogapuri
- بے دیے لے اڑا کبوتر خطیوں پہنچتا ہے اوپر اوپر خطسید یوسف علی خاں ناظم
- ہم نے سو سو طرح بنائی باتسامنے اس کے بن نہ آئی باتسید یوسف علی خاں ناظم
- خانۂ دل کا جو طوائف ہےقصد بیت الحرم سے خائف ہےWaliullah Muhib
- دیکھتا کچھ ہوں دھیان میں کچھ ہےہے یقیں کچھ گمان میں کچھ ہےWaliullah Muhib
- ساتھ غیروں کے ہے سدا غٹ پٹاک ہمیں سے رکھے ہے دل میں کپٹWaliullah Muhib
- آج مہندی لگائے بیٹھے ہیںخوب وہ رنگ لائے بیٹھے ہیںمرزا آسمان جاہ انجم
- جوش پر اپنی مستیاں آئیںیاد کس کی یہ شوخیاں آئیںمرزا آسمان جاہ انجم
- صاف ہم تم سے آج کتنے ہیںسب تمہیں بد مزاج کہتے ہیںمرزا آسمان جاہ انجم
- گر جفا کی نہ ہو وفا مانعکوئی ظالم نہیں ترا مانعمرزا آسمان جاہ انجم
- اس سے پھر کیا گلا کرے کوئیجو کہے سن کے کیا کرے کوئینظام رامپوری
- اور اب کیا کہیں کہ کیا ہیں ہمآپ ہی اپنے مدعا ہیں ہمنظام رامپوری
- دیکھ اپنے قرار کرنے کواور مرے انتظار کرنے کونظام رامپوری
- صاف باتوں میں تو کدورت ہےاور لگاوٹ سے ظاہر الفت ہےنظام رامپوری
- صدمے یوں غیر پر نہیں آتےتمہیں جور اس قدر نہیں آتےنظام رامپوری
- کہیے گر ربط مدعی سے ہےکہتے ہیں دوستی تجھی سے ہےنظام رامپوری
- کہتے ہیں سن کے ماجرا میراتم سے کس روز ربط تھا میرانظام رامپوری
- آپ جن کے قریب ہوتے ہیںوہ بڑے خوش نصیب ہوتے ہیںنوح ناروی
- اس حسیں کا خیال ہے دل میںجس کا آنا محال ہے دل میںنوح ناروی
- کیا کہوں ہم نشیں یہ میرا بھاگایک جان اور سیکڑوں ہیں کھڑاگنوح ناروی
- تیرے عالم کا یار کیا کہناہر طرف ہے پکار کیا کہناآغا حجو شرف
- دل کو لٹکا لیا ہے گیسو میںجب وہ بیٹھیں ہیں آ کے پہلو میںآغا حجو شرف
- اک حویلی ہوں اس کا در بھی ہوںخود ہی آنگن خود ہی شجر بھی ہوںTahzeeb Hafi
- جب کسی ایک کو رہا کیا جائےسب اسیروں سے مشورہ کیا جائےTahzeeb Hafi
- دل محبت میں مبتلا ہو جائےجو ابھی تک نہ ہو سکا ہو جائےTahzeeb Hafi
- تو نے مہجور کر دیا ہم کوسخت رنجور کر دیا ہم کوبخش ناسخ
- مے سے روشن رہے ایاغ اپناگل نہ ہو ساقیا چراغ اپنابخش ناسخ
- بے وفا گو ملے نہ تو مجھ کوبس ہے تیری یہ آرزو مجھ کوحسرت عظیم آبادی
- جو ہمیں چاہے اس کے چاکر ہیںیار شاطر نہ بار خاطر ہیںحسرت عظیم آبادی
- بات جب دوستوں کی آتی ہےدوستی کانپ کانپ جاتی ہےKhumar Barabankavi
- دل کو تسکین یار لے ڈوبیاس چمن کو بہار لے ڈوبیKhumar Barabankavi
- ہجر کی شب ہے اور اجالا ہےکیا تصور بھی لٹنے والا ہےKhumar Barabankavi
- ہم انہیں وہ ہمیں بھلا بیٹھےدو گنہ گار زہر کھا بیٹھےKhumar Barabankavi
- ذات اس کی کوئی عجب شے ہےجس سے سب واقعی عجب شے ہےعبدالرحمان احسان دہلوی
- کیوں خفا تو ہے کیا کہا میں نےمر کہا تو نے مرحبا میں نےعبدالرحمان احسان دہلوی
- رشتۂ دم سے جان ہے تن میںمنکے منکے سے تیرے سمرن میںعشق اورنگ آبادی
- تیرے قول و قرار کی باتیںکچھ نہیں اعتبار کی باتیںصفی اورنگ آبادی
- جب ترا انتظار ہوتا ہےدل بہت بے قرار ہوتا ہےصفی اورنگ آبادی
- چھوڑ ہر ایک کو برا کہناایسی صورت پہ تجھ کو کیا کہناصفی اورنگ آبادی
- خوش ہوں یا دوست سے خفا ہوں میںآج کل کچھ نیا نیا ہوں میںصفی اورنگ آبادی
- درد فرقت کو کیا کرے کوئیہائے عادت کو کیا کرے کوئیصفی اورنگ آبادی
- عشق الزام بھی تو ہوتا ہےیہ برا کام بھی تو ہوتا ہےصفی اورنگ آبادی
- قبلۂ آب و گل تمہیں تو ہوکعبۂ جان و دل تمہیں تو ہواحمد حسین مائل
- سارے منظر فسوں تماشا ہیںکل گھٹائیں تھیں آج دریا ہیںBashar Nawaz
- ہم بدلتے نہیں بدلتے ہیںاس لیے ہم سے لوگ جلتے ہیںIdris Azad
- تم نے تاروں کو رہنما جاناہم نے تاروں کی رہنمائی کیIdris Azad
- اس کی دیوار کا جو روزن ہےخور کا چشم و چراغ روشن ہےکشن کمار وقار
- باغ الفت میں گل جو خود رو ہےخون بلبل کا رنگ ہے بو ہےکشن کمار وقار