Poetry
Bahr-e Hindi Mutaqarib Musaddas Muza'af
بحرِ ہندی/ متقارب مسدس مضاعف- اکثر تنہائی سے مل کر روئے ہیںہم نے اپنے اشک آگ سے دھوئے ہیںUsha Bhadoriya (b. 1954)
- اپنے دل کا حال سنانا کم سے کمآنکھوں میں آنسو بھی لانا کم سے کمMadho Kaushik (b. 1954)
- جدھر بھی دیکھو وہیں نظر میں تنہائیپھیلا گئی ہے پورے گھر میں تنہائیMadho Kaushik (b. 1954)
- دنیا کو اس بار فسانہ کر دوں گاخوابوں کو ہر سمت روانہ کر دوں گاObaid Siddiqi (1957–2020)
- کبھی کبھی یہ سونا پن کھل جاتا ہےبس اک لمحہ آتا ہے ٹل جاتا ہےObaid Siddiqi (1957–2020)
- دل کی راہیں روشن کرتے رہتے ہیںکس کے گھنگھرو چھن چھن کرتے رہتے ہیںNadeem Fazli (b. 1959)
- آدھی آگ اور آدھا پانی ہم دونوںجلتی بجھتی ایک کہانی ہم دونوںMadan Mohan Danish (b. 1961)
- اپنے آپ کو یوں سمجھاتے رہتے ہیںامیدوں کے پر سہلاتے رہتے ہےDeepak Jain Deep (b. 1961)
- منہ پر تو کتنا رس گھولا جاتا ہےپیچھے جانے کیا کیا بولا جاتا ہےOnkar Singh Vivek (b. 1965)
- یہاں کسے ہنسنے کی فرصت رکھی ہےایک سے نمٹو دوسری آفت رکھی ہےParvez akhtar (b. 1966)
- دنیا میں اک دن سکہ ایجاد ہواپھر اگلے ہی دن کاسہ ایجاد ہواChandra Shekhar Varma (b. 1967)
- انسانوں کا چپ کر جانا ٹھیک نہیںتحریروں کا شور مچانا ٹھیک نہیںDanish Aziz (b. 1970)
- ہاتھوں کو کشکول بنائے بیٹھے ہیںبھوکے بچے غول بنائے بیٹھے ہیںNadeem Farrukh (b. 1970)
- جن باتوں کو کہنا مشکل ہوتا ہےان باتوں کو سہنا مشکل ہوتا ہےAalok Shrivastav (b. 1971)
- بات کرو تو لفظوں سے بھی خوشبو آتی ہےلگتا ہے اس لڑکی کو بھی اردو آتی ہےAalok Shrivastav (b. 1971)
- اتنی دیر سمیٹوں سارے دکھ تیرےجتنی دیر اے دوست بکھر نہیں جاتا میںNaeem Gilani (b. 1972)
- موت سے آگے تک کے منظر دیکھے ہیںتنہائی سے یوں ہی ڈر نہیں جاتا میںNaeem Gilani (b. 1972)
- یاد دلاؤ مت ان کو وہ رات اور دنچین انہیں اب آ جاتا ہے میرے بنIftikhar Raghib (b. 1973)
- ایک کرن پھر مجھ کو واپس کھینچ گئیمیں بس جسم سے باہر آنے والا تھاVikas Sharma Raaz (b. 1973)
- تنہا ہوتا ہوں تو مر جاتا ہوں میںمیرے اندر تو زندہ ہو جاتا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
- گھر میں وہی پیلی تنہائی رہتی ہےدیواروں کے رنگ بدلتے رہتے ہیںVikas Sharma Raaz (b. 1973)
- جب انسان کو اپنا کچھ ادراک ہواسارا عالم اس کی نظر میں خاک ہواUmair Manzar (b. 1974)
- ان دیکھی اور بھولی بھالی دنیا ہےاس کھڑکی کے پار انوکھی دنیا ہےIftikhar Haidar (b. 1975)
- شہر میں تھی ناساز طبیعت بیٹے کیگاؤں میں بیٹھی ماں نے کھانا چھوڑ دیاIftikhar Haidar (b. 1975)
- در شامل ہو اور دیوار ملوث ہویعنی یار کی ہار میں یار ملوث ہوJabbar Wasif (b. 1975)
- دھوپ لٹا کر امبر جب کنگال ہواچاند اگا کر پھر سے مالا مال ہواGautam Rajrishi (b. 1975)
- جیسا ہوں جس حال میں ہوں اچھا ہوں میںتم نے زندہ سمجھا تو زندہ ہوں میںNadeem Bhabha (b. 1977)
- دیکھو اس کا ہجر نبھانا پڑتا ہےوہ جیسا چاہے ہو جانا پڑتا ہےNadeem Bhabha (b. 1977)
- ہجر ہوں پورا ہجر ہوں عشق وصال کرےدل کی دھڑکن تال ہو جسم دھمال کرےNadeem Bhabha (b. 1977)
- اک وحشت سی در آئی ہے آنکھوں میںاپنی صورت دھندلائی ہے آنکھوں میںTahir Azeem (b. 1978)
- جب آنکھوں میں خواب سہانے رہتے ہیںاک اک پل میں کئی زمانے رہتے ہیںZaheen Bikaneri (b. 1979)
- ہر بندھن کو مار کے ٹھوکر آئی ہےتیری خوشبو میرے اندر آئی ہےZaheen Bikaneri (b. 1979)
- مستقبل کے خواب سجانا مشکل ہےاب یادوں سے دل بہلانا مشکل ہےJagjit Kafir (b. 1979)
- پانی کے شیشوں میں رکھی جاتی ہےسندرتا جھیلوں میں رکھی جاتی ہےDaniyal Tareer (1980–2015)
- خاموشی کی قرأت کرنے والے لوگابو جی اور سارے مرنے والے لوگDaniyal Tareer (1980–2015)
- کیا ہوگا اندازہ تھوڑی ہوتا ہےہم نے وقت بنایا تھوڑی ہوتا ہےBabar Ali Asad (b. 1980)
- اس کے شوخ لبوں کی لالی ڈس لے گیناگن جیسی آنکھوں والی ڈس لے گیYahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)
- دل کو کتنا سمجھایا ہے سب مایا ہےکون کسی کا ہو پایا ہے سب مایا ہےYahya Khan Yusuf Zai (b. 1981)
- میں حیران تھا منظر کی حیرانی پرپھول کھلے تھے بہتے ہوئے جب پانی پرEhsaan Ghaman (b. 1981)
- چاروں جانب پاگل خانے لگتے ہیںموسم ایسے ہوش اڑانے لگتے ہیںNabeel Ahmad Nabeel (b. 1982)
- سوکھا سوکھا دریا کا دل ہوتا ہےپیاس بجھانا کتنا مشکل ہوتا ہےRaaz Dehalvi (b. 1983)
- جس کی خاطر سارا زمانہ چھوڑ دیااس نے میرا فون اٹھانا چھوڑ دیاAalam Nizami (b. 1984)
- تنہا کب ہوں میرے سنگ پرندے ہیںسپنے بھی تو رنگا رنگ پرندے ہیںYasir Raza Asif (b. 1984)
- دیواروں سے بنتی ہے کب درویشوآؤ شہر سے کوچ کریں اب درویشوYasir Raza Asif (b. 1984)
- سورج اس کے گھر کی کوئی کھڑکی ہےصبح کھلے تو شام کو بند ہو جاتی ہےChandrashekhar Pandey Shams (b. 1984)
- تیرے پیچھے ہوگی دنیا پاگل بنکیا بولا میں نے کچھ سمجھا پاگل بنVarun Anand (b. 1985)
- دنیا میں جو میٹھے دریا ہوتے ہیںوہ سب اس کے جوٹھے دریا ہوتے ہیںVarun Anand (b. 1985)
- دیکھو میرے جیسی حالت ہوتی ہےسچ کہنے کی جن کو عادت ہوتی ہےVarun Anand (b. 1985)
- اس کے بھی دل میں شاید ڈر رہتا ہےجس ظالم کے ہاتھ میں خنجر رہتا ہےYasmeen Moomal (b. 1985)
- یہ دنیا کس چکر میں کھو جاتی ہےہونے والی بات تو بس ہو جاتی ہےUmar Farhat (b. 1986)