تیرے پیچھے ہوگی دنیا پاگل بن

Varun Anand (b. 1985)

تیرے پیچھے ہوگی دنیا پاگل بن

کیا بولا میں نے کچھ سمجھا پاگل بن

آدھا دانا آدھا پاگل نئیں نئیں نئیں

اس کو پانا ہے تو پورا پاگل بن

دیکھیں تجھ کو لوگ تو پاگل ہو جائیں

اتنا عمدہ اتنا اعلیٰ پاگل بن

لوگوں سے ڈر لگتا ہے تو گھر میں بیٹھ

جگرا ہے تو میرے جیسا پاگل بن