Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Salim

ہزج مثمن سالم
Poet
Meter
Clear
  1. نگاہوں میں خمار آتا ہوا محسوس ہوتا ہےتصور جام چھلکاتا ہوا محسوس ہوتا ہےQateel Shifai (1919–2001)
  2. نئے اک شہر کو صبح سفر کیا لے چلی مجھ کوصدائیں دے رہی ہے ایک چھوٹی سی گلی مجھ کوQateel Shifai (1919–2001)
  3. نہ جانے کون سی منزل پہ آ پہنچا ہے پیار اپنانہ ہم کو اعتبار اپنا نہ ان کو اعتبار اپناQateel Shifai (1919–2001)
  4. ہمارے بعد اب محفل میں افسانے بیاں ہوں گےبہاریں ہم کو ڈھونڈھیں گی نہ جانے ہم کہاں ہوں گےMajrooh Sultanpuri (1919–2000)
  5. الگ بیٹھے تھے پھر بھی آنکھ ساقی کی پڑی ہم پراگر ہے تشنگی کامل تو پیمانے بھی آئیں گےMajrooh Sultanpuri (1919–2000)
  6. کہاں بچ کر چلی اے فصل گل مجھ آبلہ پا سےمرے قدموں کی گلکاری بیاباں سے چمن تک ہےMajrooh Sultanpuri (1919–2000)
  7. مجھے یہ فکر سب کی پیاس اپنی پیاس ہے ساقیتجھے یہ ضد کہ خالی ہے مرا پیمانہ برسوں سےMajrooh Sultanpuri (1919–2000)
  8. یہی اک بات ساقی کو بتانے کی ضرورت ہےہمارے قرب میں اک بادہ خانے کی ضرورت ہےRaaz Layalpuri (b. 1920)
  9. نہ جانے کیوں ہمارے دل کو تم نے دل نہیں سمجھایہ شیشہ توڑ ڈالا پیار کے قابل نہیں سمجھاS. H. Bihari (1920–1987)
  10. تری دنیا میں جینے سے تو بہتر ہے کہ مر جائیںوہی آنسو وہی آہیں وہی غم ہے جدھر جائیںSahir Ludhianvi (1921–1980)
  11. تم اپنا رنج و غم اپنی پریشانی مجھے دے دوتمہیں غم کی قسم اس دل کی ویرانی مجھے دے دوSahir Ludhianvi (1921–1980)
  12. طرب زاروں پہ کیا بیتی صنم خانوں پہ کیا گزریدل زندہ ترے مرحوم ارمانوں پہ کیا گزریSahir Ludhianvi (1921–1980)
  13. محبت ترک کی میں نے گریباں سی لیا میں نےزمانے اب تو خوش ہو زہر یہ بھی پی لیا میں نےSahir Ludhianvi (1921–1980)
  14. چلو اک بار پھر سے اجنبی بن جائیں ہم دونوںنہ میں تم سے کوئی امید رکھوں دل نوازی کیSahir Ludhianvi (1921–1980)
  15. مرے سرکش ترانے سن کے دنیا یہ سمجھتی ہےکہ شاید میرے دل کو عشق کے نغموں سے نفرت ہےSahir Ludhianvi (1921–1980)
  16. میں تخلیق شرر کرتا ہوں اپنے سوز پنہاں سےمیں پروانہ نہیں جو آگ لوں ہر شمع سوزاں سےEhsan Darbhangavi (1922–1998)
  17. رسا ہوں یا نہ ہوں نالے یہ نالوں کا مقدر ہےحفیظؔ آنسو بہا کر جی تو ہلکا کر لیا میں نےHafeez Merathi (1922–2000)
  18. محبت چیخ بھی خاموشی بھی نغمہ بھی نعرہ بھییہ اک مضمون ہے کتنے ہی عنوانوں سے وابستہHafeez Merathi (1922–2000)
  19. تمنا ہے تمنا میں تری جی سے گزر جائیںیہی ہے آرزو اپنی اسی خواہش میں مر جائیںBaldev singh Hamdam (b. 1922)
  20. کسی نے با وفا سمجھا کسی نے بے وفا سمجھامجھے غیروں نے کیا سمجھا مجھے اپنوں نے کیا سمجھاD. Raj Kanwal (b. 1923)
  21. سکوت غم کو بھی طرز بیاں کہنا ہی پڑتا ہےمحبت میں خموشی کو زباں کہنا ہی پڑتا ہےChandra Parkash Jauhar Bijnauri (1923–1995)
  22. ہوئی جب شمع روشن بزم میں پروانے جاگ اٹھےجنوں نے اس طرح انگڑائی لی دیوانے جاگ اٹھےChandra Parkash Jauhar Bijnauri (1923–1995)
  23. خوشی اپنی نہ اب تو لوٹتی معلوم ہوتی ہےانہیں مل کر انہیں کی ہو گئی معلوم ہوتی ہےLalan Chaudhary (b. 1923)
  24. اچانک دل ربا موسم کا دل آزار ہو جانادعا آساں نہیں رہنا سخن دشوار ہو جاناAda Jafri (1924–2015)
  25. حقیقت کو عجب انداز سے جھٹلایا جاتا ہےزمانے کو خدا کے نام پر بہکایا جاتا ہےOm Prakash Laghar (b. 1924)
  26. کسی منزل پہ بھی ظلم و ستم سے ڈر نہیں سکتاکہ میں سجدہ کبھی باطل کے آگے کر نہیں سکتاOm Prakash Laghar (b. 1924)
  27. کمال ذوق سجدہ اس سے بڑھ کر اور کیا ہوگاوہیں وہ نقش پا ابھرا جہاں رکھ دی جبیں میں نےOm Prakash Laghar (b. 1924)
  28. کہیں ساون میں بادل جھوم کر آیا نہیں اب تککسی نے گیت بھی ملہار کا گایا نہیں اب تکOm Prakash Laghar (b. 1924)
  29. مصیبت میں کسی کو مبتلا کوئی نہیں کرتابرے اعمال سے یہ اپنے سر خود لائی جاتی ہےOm Prakash Laghar (b. 1924)
  30. بہت پچھتاؤ گے تم درد مندوں سے خفا ہو کرکہ گل مرجھا کے رہ جاتا ہے خاروں سے جدا ہو کرBaldev Raaj (b. 1924)
  31. دل تنہا میں اب احساس محرومی نہیں شایدتری دوری بھی اب دل کے لئے دوری نہیں شایدHabeeb Hyderabadi (1924–1989)
  32. جو دل پر بوجھ ہے یا رب ذرا بھی کم نہیں ہوتازمانہ غم تو دیتا ہے شریک غم نہیں ہوتاChaman Bhatnagar (b. 1925)
  33. میں اپنی زندگی سے ایک لمحے کا سوالی ہوںوہ لمحہ جو مرے نغموں کو چھو کر جاوداں کر دےQaisarul Jafri (1926–2005)
  34. ہوا کے دوش پر اڑتے ہوئے یہ اجنبی لمحےکہیں ایسا نہ ہو پرچھائیاں دے کر گزر جائیںQaisarul Jafri (1926–2005)
  35. مسافر چلتے چلتے تھک گئے منزل نہیں ملتیقدم کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہو فاصلہ جیسےQaisarul Jafri (1926–2005)
  36. نظر کو آئنہ دل کو ترا شانہ بنا دیں گےتجھے ہم کیا سے کیا اے زلف جانانہ بنا دیں گےKaleem Aajiz (1926–2015)
  37. یہ دیوانے کبھی پابندیوں کا غم نہیں لیں گےگریباں چاک جب تک کر نہ لیں گے دم نہیں لیں گےKaleem Aajiz (1926–2015)
  38. بہاروں کی نظر میں پھول اور کانٹے برابر ہیںمحبت کیا کریں گے دوست دشمن دیکھنے والےKaleem Aajiz (1926–2015)
  39. سنے گا کون میری چاک دامانی کا افسانہیہاں سب اپنے اپنے پیرہن کی بات کرتے ہیںKaleem Aajiz (1926–2015)
  40. گزر جائیں گے جب دن گزرے عالم یاد آئیں گےہمیں تم یاد آؤ گے تمہیں ہم یاد آئیں گےKaleem Aajiz (1926–2015)
  41. وہ باتیں عشق کہتا تھا کہ سارا گھر مہکتا تھامرا محبوب جیسے گل تھا اور بلبل چہکتا تھاQamar Jameel (1927–2000)
  42. مرے دل سے محبت کی فراوانی نہیں جاتیمیں اکثر سوچتا ہوں کیوں یہ نادانی نہیں جاتیB S Jain Jauhar (b. 1927)
  43. اگا سبزہ در و دیوار پر آہستہ آہستہہوا خالی صداؤں سے نگر آہستہ آہستہMunir Niazi (1928–2006)
  44. تھکے لوگوں کو مجبوری میں چلتے دیکھ لیتا ہوںمیں بس کی کھڑکیوں سے یہ تماشے دیکھ لیتا ہوںMunir Niazi (1928–2006)
  45. جفائیں دور تک جاتی ہیں کم آباد شہروں میںوفائیں دور تک جاتی ہیں کم آباد شہروں میںMunir Niazi (1928–2006)
  46. سحر کے خواب کا مجھ پر اثر کچھ دیر رہنے دوکسی کے حال کی مجھ کو خبر کچھ دیر رہنے دوMunir Niazi (1928–2006)
  47. محبت اب نہیں ہوگی یہ کچھ دن بعد میں ہوگیگزر جائیں گے جب یہ دن یہ ان کی یاد میں ہوگیMunir Niazi (1928–2006)
  48. بہت میں نے سنی ہے آپ کی تقریر مولانامگر بدلی نہیں اب تک مری تقدیر مولاناHabib Jalib (1928–1993)
  49. بس اب ہم سے دل شوریدہ سر دیکھا نہیں جاتایہ تڑپانا تڑپنا رات بھر دیکھا نہیں جاتاQaisar Haideri Dehlvi (1928–1992)
  50. لکھانے نام سچے عاشقوں میں جب بھی ہم نکلےارادوں میں ہمارے جانے کتنے پیچ و خم نکلےGhaus Khah makhah Hyderabadi (1929–2017)