Poetry
Ramal Musamman Salim Makhbun Mahzuf
رمل مثمن سالم مخبون محذوف- نم ہیں پلکیں تری اے موج ہوا رات کے ساتھکیا تجھے بھی کوئی یاد آتا ہے برسات کے ساتھParveen Shakir (1952–1994)
- آج کی شب تو کسی طور گزر جائے گیرات گہری ہے مگر چاند چمکتا ہے ابھیParveen Shakir (1952–1994)
- تیرے تحفے تو سب اچھے ہیں مگر موج بہاراب کے میرے لیے خوشبوئے حنا آئی ہوParveen Shakir (1952–1994)
- اپنی پلکوں سے جو ٹوٹے ہیں گہر دیکھتے ہیںہم دعا مانگتے ہیں اور اثر دیکھتے ہیںMah Talat Zahidi (1953–2020)
- اک پرندہ سر دیوار بھی باقی نہ رہااب تو پرواز کا دیدار بھی باقی نہ رہاMah Talat Zahidi (1953–2020)
- شہر کو چوٹ پہ رکھتی ہے گجر میں کوئی چیزبلیاں ڈھونڈھتی رہتی ہیں کھنڈر میں کوئی چیزTafzeel Ahmad (b. 1954)
- ہاتھ آگے کیا اور دست کرم تھام لیاسر جھکا پائی تو پلکوں سے حرم تھام لیاSabeen Yunus (b. 1957)
- جب بھی آتا ہے مرا نام ترے نام کے بعدلوگ طوفان اٹھا لیتے ہیں الزام کے بعدM. Nasrullah Nasr (b. 1957)
- جاہ و حشمت کے لئے رتبہ و عزت کے لئےلوگ بدنام ہوئے جاتے ہیں شہرت کے لئےKaleem Qaisar Balrampuri (b. 1958)
- آپ کو مجھ سے خفا مجھ سے خفا دیکھتا ہوںپھوٹتی کیوں نہیں آنکھیں مری کیا دیکھتا ہوںNadeem Fazli (b. 1959)
- راز فطرت سے عیاں ہو کوئی منظر کوئی دھنساز ہستی سے بھی نکلے کوئی پیکر کوئی دھنNadeem Fazli (b. 1959)
- گھر میں رہتا ہوں تو پاؤں میں سفر جاگتا ہےجیسے آغوش میں دریا کے بھنور جاگتا ہےZafar Kamali (b. 1959)
- عمر بھر درد کے رشتوں کو نبھانے سے رہازندگی میں تو ترے ناز اٹھانے سے رہاNafas Ambalvi (b. 1961)
- کون سی شاخ کا پتا تھا ہرا بھول گیاپیڑ سے ٹوٹ کے میں اپنا پتہ بھول گیاNafas Ambalvi (b. 1961)
- ہر شکن وقت کی پیشانی پہ رکھی ہوئی ہےہم نے یوں زندگی آسانی پہ رکھی ہوئی ہےObaidur Rahman (1961–2014)
- اپنی ہی ذات کے محبس میں سمانے سے اٹھادرد احساس کا سینے میں دبانے سے اٹھاObaidur Rahman (1961–2014)
- کوئی یہ لاکھ کہے میرے بنانے سے ملاہر نیا رنگ زمانہ کو پرانے سے ملاMadan Mohan Danish (b. 1961)
- زخم دل داغ جگر داغ تمنا کی قسمچاند سے پھول سے ڈر ہم کو یہاں ہوتا ہےDaood Mohsin (b. 1962)
- کون اپنا ہے یہاں کون پرایا کہیےکون دیتا ہے بھلا دکھ میں سہارا کہیےDaood Mohsin (b. 1962)
- آنکھ سہمی ہوئی ڈرتی ہوئی دیکھی گئی ہےامن کی فاختہ مرتی ہوئی دیکھی گئی ہےRafi Raza (b. 1962)
- رحمتوں میں تری آغوش کی پالے گئے ہمایسے مردود ہوئے پھر کہ نکالے گئے ہمIffat abbas (b. 1963)
- ہم ہوئے سارے زمانے سے خفا تیرے لیےظلم کیا کیا نہ سہے جان ادا تیرے لیےHafiz Karnataki (b. 1964)
- یہ مہکتے ہوئے جذبات یہ اشعار کے پھولکاش کام آئیں کسی کے مرے افکار کے پھولHafiz Karnataki (b. 1964)
- مٹ گیا ہوتا مگر زندہ ہوں تدبیر کے ساتھروز ہوتا ہے تماشہ مری تقدیر کے ساتھNaeem Sahil (b. 1964)
- اس نے پوچھا بھی مگر حال چھپائے گئے ہماپنے ہی آپ میں اک حشر اٹھائے گئے ہمFaheem Shanas Kazmi (b. 1965)
- رات گہری ہے مگر ایک سہارا ہے مجھےیہ مری آنکھ کا آنسو ہی ستارا ہے مجھےFaizi (b. 1965)
- سارے پتھر نہیں ہوتے ہیں ملامت کا نشاںوہ بھی پتھر ہے جو منزل کا نشاں دیتا ہےParvez akhtar (b. 1966)
- تیری تسکیں کا سبب کون و مکاں ہے کہ نہیںروح پرور یہ جہان گزراں ہے کہ نہیںKaleem Ahmadabadi (b. 1966)
- زور بازو بھی ہے اور سامنے نخچیر بھی ہےدیکھنا یہ ہے کہ ترکش میں کوئی تیر بھی ہےKaleem Ahmadabadi (b. 1966)
- حال دل صرف تمہیں ہم نے سنانے کے لیےکتنے الفاظ لکھے سارے زمانے کے لیےFaizan Arif (b. 1967)
- غم کو احساس کی مٹی میں خدا نے گوندھااور کچھ اشک ملائے تو پھر انسان کیاLatif Shah Shahid (b. 1968)
- مجھ پہ ٹوٹی جو سیہ رات بتانے کی نہیںیعنی یہ گردش حالات بتانے کی نہیںYasmeen Sahar (b. 1968)
- یوں سمایا ہے کہ اب سر سے نکلنے کا نہیںمیں جو چاہوں بھی تو اک ڈر سے نکلنے کا نہیںEhtisham Hasan (b. 1969)
- دل مرا لوٹ گیا وہ بڑی توقیر کے ساتھجو مجھے جیت نہ پایا کبھی شمشیر کے ساتھJahan Ara Tabassum (b. 1970)
- عمر بھر جس کی محبت میں گرفتار رہیاس کو دیوار کیا خود پس دیوار رہیJahan Ara Tabassum (b. 1970)
- دھوم گم گشتہ خزانوں کی مچاتا پھرے کونان زمانوں میں جو تھے ہی نہیں جاتا پھرے کونIdris Babar (b. 1973)
- اب تو مشکل ہے کسی اور کا ہونا مرے دوستتو مجھے ایسے ہوا جیسے کرونا مرے دوستIdris Babar (b. 1973)
- دل کی اک ایک خرابی کا سبب جانتے ہیںپھر بھی ممکن ہے کہ ہم تم سے مروت کر جائیںIdris Babar (b. 1973)
- ریگ دل میں کئی نادیدہ پرندے بھی ہیں دفنسوچتے ہوں گے کہ دریا کی زیارت کر جائیںIdris Babar (b. 1973)
- میری کوشش تو یہی ہے کہ یہ معصوم رہےاور دل ہے کہ سمجھ دار ہوا جاتا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
- آج فرصت ہے تو کچھ دیر ٹھہر دیکھ مجھےمجھ پہ بھی ڈال ذرا ایک نظر دیکھ مجھےNabil (b. 1974)
- جبر نے جب مجھے رسوا سر بازار کیاصبر نے میرے مجھے صاحب دستار کیاJabbar Wasif (b. 1975)
- غلطیاں اپنی نہ ہوں پھر بھی منانے کا ہنراتنا آسان نہیں خود کو مٹانے کا ہنرChand Akbarabadi (b. 1975)
- اس سے میرا تو کوئی دور کا رشتہ بھی نہیںاور یہ بھی ہے کہ وہ شخص پرایا بھی نہیںZafar Ansari Zafar (b. 1976)
- حالت حال میں آداب نہیں بھولتا میںخود کو بھولوں بھی تو احباب نہیں بھولتا میںNadeem Bhabha (b. 1977)
- میں کھجوروں بھرے صحراؤں میں دیکھا گیا ہوںتخت کے بعد ترے پاؤں میں دیکھا گیا ہوںNadeem Bhabha (b. 1977)
- وقت کی طرح ترے ہاتھ سے نکلے ہوئے ہیںہم ستارے ہیں مگر رات سے نکلے ہوئے ہیںNadeem Bhabha (b. 1977)
- اک وظیفہ ہے کسی درد کا دہرایا ہواجس کی زد میں ہے پہاڑوں کا دھواں آیا ہواAamir Suhail (b. 1977)
- ایک اک لمحے کو پلکوں پہ سجاتا ہوا گھرراس آتا ہے کسے ہجر مناتا ہوا گھرAadil Raza Mansoori (b. 1978)
- ایسا محسوس ہوا ہے ترے انعام کے بعدجیسے مزدور کو مزدوری ملے کام کے بعدChand Kakralvi (b. 1979)