Poetry
Mujtass Musamman Makhbun Mahzuf Musakkan
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن- جو دوسروں کی خطائیں معاف کرتے ہیںدراصل دل سے کدورت وہ صاف کرتے ہیںIftikhar Raghib (b. 1973)
- خرد گزیدہ جنوں کا شکار یعنی میںملا تھا غم کو بھی اک غم گسار یعنی میںIftikhar Raghib (b. 1973)
- ہوا کے وار پہ اب وار کرنے والا ہےچراغ بجھنے سے انکار کرنے والا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
- بلا جواز نہیں ہے غرور آنکھوں میںبسا ہوا ہے کوئی تو ضرور آنکھوں میںTahir Adeem (b. 1973)
- ہر ایک رستۂ پایاب سے نکلنا ہےسراب عمر کے ہر باب سے نکلنا ہےTahir Adeem (b. 1973)
- ابھی ابھی ہوا ہم تیرگی سے نکلے ہیںجہان عشق کی اندھی گلی سے نکلے ہیںDakhlan Bhopali (b. 1973)
- ہر ایک شعر میں آہ و فغاں نکلے گیسفر کی مشکلیں رونے کا فائدہ کیا ہےDakhlan Bhopali (b. 1973)
- عزیز تر مجھے رکھتا ہے وہ رگ جاں سےیہ بات سچ ہے مرا باپ کم نہیں ماں سےTahir Shaheer (b. 1973)
- جلے چراغ بجھانے کی ضد نہیں کرتےاب آ گئے ہو تو جانے کی ضد نہیں کرتےChandni Pandey (b. 1974)
- دکھوں کی جھیل نہیں ہے تو زندگی کیا ہےہر ایک آنکھ میں ہر وقت یہ نمی کیا ہےChandni Pandey (b. 1974)
- مٹے ہیں عشق میں ایسے کہ کون جانے ہےزمیں سے پوچھ فلک سے کہ اب کہاں ہوں میںNabil (b. 1974)
- یہ تیرہ بخت بیانوں میں قید رہتے ہیںوطن ہمارے ترانوں میں قید رہتے ہیںFaisal Saeed Zirgham (b. 1974)
- فضول ناز اٹھانے سے بات بگڑی ہےکسی کو دل میں بسانے سے بات بگڑی ہےIftikhar Haidar (b. 1975)
- قرار ہوتے ہوئے بے قرار یعنی میںتمہارے ہجر کا اک سوگوار یعنی میںIftikhar Haidar (b. 1975)
- دیار درد سے آیا ہوا نہیں لگتامیں اہل دل کو ستایا ہوا نہیں لگتاJabbar Wasif (b. 1975)
- کبھی زمین کبھی آسماں سے لڑتا ہےعجیب شخص ہے سارے جہاں سے لڑتا ہےJabbar Wasif (b. 1975)
- کہ اس سے پہلے خزاں کا شکار ہو جاؤںسجا لوں خود کو مکمل بہار ہو جاؤںGautam Rajrishi (b. 1975)
- ہیں جتنی پرتیں یہاں آسمان میں شاملسبھی ہوئیں مری حد کی اڑان میں شاملGautam Rajrishi (b. 1975)
- جو تھی علاقے میں سب سے حسین بیچ آئےہم اپنے پرکھوں کی ساری زمین بیچ آئےChand Akbarabadi (b. 1975)
- سراب صحرا میں پانی تلاش کرتا ہےوہ دلدلوں میں روانی تلاش کرتا ہےChand Akbarabadi (b. 1975)
- طبیب ہو کے بھی دل کی دوا نہیں کرتےہم اپنے زخموں سے کوئی دغا نہیں کرتےChand Akbarabadi (b. 1975)
- کبھی کسی کو جو دیکھا کسی کی بانہوں میںتجھی کو یاد کیا دل نے سرد آہوں میںZafar Ansari Zafar (b. 1976)
- دکھا رہا ہوں تماشہ سمجھ میں آ جائےکہ ایک بار اسے دنیا سمجھ میں آ جائےNadeem Bhabha (b. 1977)
- عجیب ہوں کہ محبت شناس ہو کر بھیاداس لگتا نہیں ہوں اداس ہو کر بھیNadeem Bhabha (b. 1977)
- ہمارے حافظے بے کار ہو گئے صاحبجواب اور بھی دشوار ہو گئے صاحبNadeem Bhabha (b. 1977)
- زبان بند رکھیں اور تم سے ڈر جائیںیہ بات ذہن میں آنے سے قبل مر جائیںEhya Bhojpuri (b. 1977)
- قسم خدا کی نہ جانا کہیں نہیں جانابہت برا ہے زمانہ کہیں نہیں جاناEhya Bhojpuri (b. 1977)
- ادا ہے خواب ہے تسکین ہے تماشا ہےہماری آنکھ میں اک شخص بے تحاشا ہےAamir Suhail (b. 1977)
- کہانیوں نے ذرا کھینچ کر بدن اپنےحرم سرا سے بلایا ہمیں وطن اپنےAamir Suhail (b. 1977)
- لہو رگوں میں سنبھالا نہیں گیا مجھ سےکسی دشا میں اچھالا نہیں گیا مجھ سےAamir Suhail (b. 1977)
- ورق وہی تھا مگر دوسری پرت چاہیکہ میں نے اس کی محبت سے منفعت چاہیaabid umar (b. 1977)
- جو اشک بن کے ہماری پلک پہ بیٹھا تھاتمہیں بھی یاد ہے اب تک وہ خواب کس کا تھاAadil Raza Mansoori (b. 1978)
- سفر کے بعد بھی مجھ کو سفر میں رہنا ہےنظر سے گرنا بھی گویا خبر میں رہنا ہےAadil Raza Mansoori (b. 1978)
- یہ بے خیالی کا منظر دکھائی دیتا ہےکے بولتا نہیں کچھ پر سنائی دیتا ہےGaazi Moin (b. 1978)
- وہی بلندی سے نیچے ہمیں گراتے ہیںوہ جن کے واسطے ہم سیڑھیاں بناتے ہیںChand Kakralvi (b. 1979)
- سبھی سے دور بیاباں میں رہ رہے ہیں ہمنہ سن رہے ہیں کسی کی نہ کہہ رہے ہیں ہمSaabir Usmani (b. 1979)
- کسی کی چاہ میں حد سے گزر گئے ہوتےتو نام سارے زمانے میں کر گئے ہوتےSaabir Usmani (b. 1979)
- نکل پڑا ہے وہ سورج نئی تپن لے کرچلا ہے لے کے وہ برچھی کہ پھر کرن لے کرSaabir Usmani (b. 1979)
- ترا قصور نہیں دوست بے وفا ہونامرے نصیب میں لکھا تھا غم زدہ ہوناZaheen Bikaneri (b. 1979)
- مہکتے پھول جو ہر سو نظر میں رکھتا ہےوہ شخص اپنی اداسی کو گھر میں رکھتا ہےZaheen Bikaneri (b. 1979)
- جہاں پہ ہوتا ہوں اکثر وہاں نہیں ہوتاوہیں تلاش کرو میں جہاں نہیں ہوتاNadeem ahmad (b. 1979)
- نبود و بود کے منظر بناتا رہتا ہوںمیں زرد آگ میں خود کو جلاتا رہتا ہوںKaami Shah (b. 1979)
- بہ طرز خواب سجانی پڑی ہے آخر کارنئی زمین بنانی پڑی ہے آخر کارDaniyal Tareer (1980–2015)
- گیا کہ سیل رواں کا بہاؤ ایسا تھاوہ ایک خواب جو کاغذ کی ناؤ ایسا تھاDaniyal Tareer (1980–2015)
- نیا ادب نئے آداب کون دیکھے گاہمارا حلقۂ احباب کون دیکھے گاFaiz Khalilabadi (b. 1980)
- سیاہ شال پہ جو اشک کاڑھتا ہوگاکسے خبر تھی اسے مجھ سے مسئلہ ہوگاRabia Basri (b. 1980)
- نہ جانے کون سا منظر صدائیں دیتا ہےمیں پیلی دھوپ وہ نیلی ہوائیں دیتا ہےRabia Basri (b. 1980)
- اداس رت میں ترے بعد کی کہانی ہےسکوت دل ہے ترے غم کی جاں فشانی ہےM. Usman Shakir (b. 1980)
- مرے سخن کو نیا موڑ دینے آیا تھاسہارا دے کے مجھے چھوڑ دینے آیا تھاM. Usman Shakir (b. 1980)
- ہے ہجر پھیلا ہوا اور روشنی کم ہےمحبتوں کے لیے ایک زندگی کم ہےM. Usman Shakir (b. 1980)