Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Mujtass Musamman Makhbun Mahzuf Musakkan

مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
Poet
Meter
Clear
  1. کہیں سے بھی سخن معتبر نہیں آتانظر ہمیں کوئی اہل نظر نہیں آتاLais Quraishi (b. 1922)
  2. یہ آرزو ہیں ہم کوئی آرزو کرتےاسیر خود کو نہ ہم دام رنگ و بو کرتےLais Quraishi (b. 1922)
  3. اگر ہیں خار الم آدمی کے دامن میںخوشی کے پھول بھی تو ہیں اسی کے دامن میںBaldev singh Hamdam (b. 1922)
  4. جنوں بغیر کبھی آگہی نہیں ہوتیجلے نہ شمع تو کچھ روشنی نہیں ہوتیBaldev singh Hamdam (b. 1922)
  5. گلوں کے دام محبت میں آ رہا ہوں میںفریب حسن مجازی کا کھا رہا ہوں میںBaldev singh Hamdam (b. 1922)
  6. لٹا کے راہ محبت میں ہر خوشی میں نےلیا ہے غم کا سہارا ابھی ابھی میں نےSaba Afghani (1922–1976)
  7. اک ایسا مرحلۂ رہ گزر بھی آتا ہےکوئی فصیل انا سے اتر بھی آتا ہےUmmeed Fazli (1923–2005)
  8. کسی سے اور تو کیا گفتگو کریں دل کیکہ رات سن نہ سکے ہم بھی دھڑکنیں دل کیUmmeed Fazli (1923–2005)
  9. وہ خواب ہی سہی پیش نظر تو اب بھی ہےبچھڑنے والا شریک سفر تو اب بھی ہےUmmeed Fazli (1923–2005)
  10. نفس نفس میں نہاں اضطراب ہوتا ہےبلا کی چیز یہ دور شباب ہوتا ہےD. Raj Kanwal (b. 1923)
  11. حجاب بن کے وہ میری نظر میں رہتا ہےمجھی سے پردہ ہے میرے ہی گھر میں رہتا ہےChandra Parkash Jauhar Bijnauri (1923–1995)
  12. میں تیرگی سے گزرتا ہوں روشنی کی طرحمجھے شعور ہے جینے کا آدمی کی طرحChandra Parkash Jauhar Bijnauri (1923–1995)
  13. تمام رات وہ جاگا کسی کے وعدے پروفاؔ کو آ ہی گئی نیند رات ڈھلنے پرVafa Malikpuri (1923–2003)
  14. کبھی چمن سے کبھی انجمن سے گزرے ہیںپڑا ہے وقت تو دار و رسن سے گزرے ہیںVafa Malikpuri (1923–2003)
  15. مجھے سنو کہ حدیث غزل نما ہوں میںمجھے پڑھو ورق مصحف وفا ہوں میںVafa Malikpuri (1923–2003)
  16. نئی سحر ہے یہ لوگو نیا سویرا ہےطلوع ہو چکا سورج مگر اندھیرا ہےVafa Malikpuri (1923–2003)
  17. نصیب اپنا ذرا آزما کے دیکھیں گےچراغ شوق ہوا میں جلا کے دیکھیں گےLalan Chaudhary (b. 1923)
  18. تمہارے گاؤں سے جو راستہ نکلتا ہےمیں بار بار اسی راستے گزرا ہوںHabib Tanvir (1923–2009)
  19. کوئی خبر بھی نہ بھیجی بہار نے آتےکہ ہم بھی قسمت مژگاں سنوارنے آتےAda Jafri (1924–2015)
  20. گلوں کو چھو کے شمیم دعا نہیں آئیکھلا ہوا تھا دریچہ صبا نہیں آئیAda Jafri (1924–2015)
  21. حقیقتوں سے کبھی انحراف مت کیجےقصور جس کا ہو اس کو معاف مت کیجےGauhar Usmani (1924–2004)
  22. کبھی شعور کبھی دل کبھی سخن مہکےکہو وہ شعر کہ دنیائے فکر و فن مہکےGauhar Usmani (1924–2004)
  23. چلائے تیر ہیں کتنے جواب دیتا جاہمارے زخموں کا کچھ تو حساب دیتا جاUmar Quraishi (1924–2010)
  24. غم حیات ہے فکر معاش سے لوگوہمیں تو صدیوں سے اپنی تلاش ہے لوگوUmar Quraishi (1924–2010)
  25. جگر کے خون سے تزئین بال و پر کر دیچمن اسیر نے یوں زندگی بسر کر دیRabia Barni (b. 1924)
  26. گرفتہ دل ہیں بہت آج تیرے دیوانےخدا کرے کوئی تیرے سوا نہ پہچانےNasir Kazmi (1925–1972)
  27. ذرا سی بات سہی تیرا یاد آ جاناذرا سی بات بہت دیر تک رلاتی تھیNasir Kazmi (1925–1972)
  28. خط ان کو بھیجا ہے دل کے سجھاو پر ہم نےبھروسہ کر لیا کاغذ کی ناؤ پر ہم نےOm Krishn Rahat (b. 1925)
  29. خوشی کا دوسرا پہلو ہے اور غم کیا ہےنفس کی آمد و شد ہی تو ہے یہ دم کیا ہےOm Krishn Rahat (b. 1925)
  30. سمجھ کے سارے سہاروں کو رائیگاں ہم نےاتار پھینکا ہے کشتی کا بادباں ہم نےOm Krishn Rahat (b. 1925)
  31. تو اپنے پھول سے ہونٹوں کو رائیگاں مت کراگر وفا کا ارادہ نہیں تو ہاں مت کرQaisarul Jafri (1926–2005)
  32. مسافروں کا کبھی اعتبار مت کرناجہاں کہا تھا وہاں انتظار مت کرناQaisarul Jafri (1926–2005)
  33. وہی شکست سفر کا نشاں ہے چہرے پربہت غبار پس کارواں ہے چہرے پرQaisarul Jafri (1926–2005)
  34. بہار آئے گی پھوٹے گی شاخ سے کونپلشکست برگ خزاں سے یقین ہوتا ہےQaisarul Jafri (1926–2005)
  35. جہاں بھی خون ٹپکتا ہے سرفروشوں کابلند ہو کے وہ دھرتی گگن سے ملتی ہےQaisarul Jafri (1926–2005)
  36. یہ رات مشعل ارماں جلانے آئی ہےمگر نظر میں اندھیرا سا چھا رہا ہے کیوںQaisarul Jafri (1926–2005)
  37. یہ سرخ جنگ جو برپا ہوئی ہے سرحد پریہ تیز آگ جو پھیلی ہے کوہساروں میںQaisarul Jafri (1926–2005)
  38. یہ کون لوگ سر میکدہ پہنچ آئےچھلک رہا ہے لہو ہی لہو ایاغوں سےQaisarul Jafri (1926–2005)
  39. تم آ گئے ہو خدا کا ثبوت ہے یہ بھیقسم خدا کی ابھی میں نے تم کو سوچا تھاQaisarul Jafri (1926–2005)
  40. بڑی طلب تھی بڑا انتظار دیکھو توبہار لائی ہے کیسی بہار دیکھو توKaleem Aajiz (1926–2015)
  41. دھڑکتا جاتا ہے دل مسکرانے والوں کااٹھا نہیں ہے ابھی اعتبار نالوں کاKaleem Aajiz (1926–2015)
  42. انہیں کے گیت زمانے میں گائے جائیں گےجو چوٹ کھائیں گے اور مسکرائے جائیں گےKaleem Aajiz (1926–2015)
  43. یہ طرز خاص ہے کوئی کہاں سے لائے گاجو ہم کہیں گے کسی سے کہا نہ جائے گاKaleem Aajiz (1926–2015)
  44. بہار تھی نہ چمن تھا نہ آشیانہ تھاعجیب رنگ میں گزرا ہوا زمانہ تھاSaadat Nazeer (b. 1926)
  45. وہ زندگی جو شب انتظار گزری تھیترے کرم سے بہت خوش گوار گزری تھیSaadat Nazeer (b. 1926)
  46. تمہارا دل تو ہمارے سبھاؤ جیسا ہےہٹا کے چہرے سے چہرہ دکھاؤ جیسا ہےGhaus Mohammad Ghausi (b. 1927)
  47. جو مثل تیر چلا تھا کمان سا خم ہےنگاہ دوست میں تاثیر اسم اعظم ہےGhaus Mohammad Ghausi (b. 1927)
  48. حصار کاسۂ سر توڑ کر نکل آئےطلب ہوئی تھی تو سجدوں کے پر نکل آئےGhaus Mohammad Ghausi (b. 1927)
  49. غرور جلوۂ عرفاں ہے دیکھیے کیا ہوبڑے اندھیرے میں انساں ہے دیکھیے کیا ہوGhaus Mohammad Ghausi (b. 1927)
  50. غرور ناز دکھا تجھ میں کتنا جوہر ہےمرا خلوص بھی دریا نہیں سمندر ہےGhaus Mohammad Ghausi (b. 1927)