Poetry
Ramal Musamman Makhbun Mahzuf Maqtu'
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع- روز دل کو مرے اک زخم نیا دیتے ہیںآپ کیا اپنا بنانے کی سزا دیتے ہیںGauhar Shaikh Purwi (b. 1951)
- ایک مدت سے تجھے دل میں بسا رکھا ہےمیں تجھے یاد دہانی سے الگ رکھتا ہوںRaees Ansari (b. 1951)
- نیند آنکھوں میں جو آتی تو جگانے لگتےخواب بچوں کی طرح شور مچانے لگتےRaees Ansari (b. 1951)
- ایک پتھر ہے مگر آئنہ خانے کتنےایک دیوانہ لگائے گا نشانے کتنےLateef Saani (b. 1951)
- تری یلغار سے دنیا بھی دہل سکتی ہےتو بدل جائے تو ہر چیز بدل سکتی ہےLateef Saani (b. 1951)
- ماہیٔ ریگ ہوں گھر میرا سمندر کر دےموج در موج کی طغیانی مقدر کر دےNafees Bano (b. 1951)
- اپنی رسوائی ترے نام کا چرچا دیکھوںاک ذرا شعر کہوں اور میں کیا کیا دیکھوںParveen Shakir (1952–1994)
- چارہ سازوں کی اذیت نہیں دیکھی جاتیتیرے بیمار کی حالت نہیں دیکھی جاتیParveen Shakir (1952–1994)
- دکھ نوشتہ ہے تو آندھی کو لکھا آہستہاے خدا اب کے چلے زرد ہوا آہستہ آہستہParveen Shakir (1952–1994)
- دل کا کیا ہے وہ تو چاہے گا مسلسل ملناوہ ستم گر بھی مگر سوچے کسی پل ملناParveen Shakir (1952–1994)
- شام آئی تری یادوں کے ستارے نکلےرنگ ہی غم کے نہیں نقش بھی پیارے نکلےParveen Shakir (1952–1994)
- عکس خوشبو ہوں بکھرنے سے نہ روکے کوئیاور بکھر جاؤں تو مجھ کو نہ سمیٹے کوئیParveen Shakir (1952–1994)
- قریۂ جاں میں کوئی پھول کھلانے آئےوہ مرے دل پہ نیا زخم لگانے آئےParveen Shakir (1952–1994)
- کچھ خبر لائی تو ہے باد بہاری اس کیشاید اس راہ سے گزرے گی سواری اس کیParveen Shakir (1952–1994)
- کو بہ کو پھیل گئی بات شناسائی کیاس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کیParveen Shakir (1952–1994)
- کیا کرے میری مسیحائی بھی کرنے والازخم ہی یہ مجھے لگتا نہیں بھرنے والاParveen Shakir (1952–1994)
- گئے موسم میں جو کھلتے تھے گلابوں کی طرحدل پہ اتریں گے وہی خواب عذابوں کی طرحParveen Shakir (1952–1994)
- مر بھی جاؤں تو کہاں لوگ بھلا ہی دیں گےلفظ میرے مرے ہونے کی گواہی دیں گےParveen Shakir (1952–1994)
- وہ تو خوش بو ہے ہواؤں میں بکھر جائے گامسئلہ پھول کا ہے پھول کدھر جائے گاParveen Shakir (1952–1994)
- اپنے بستر پہ بہت دیر سے میں نیم درازسوچتی تھی کہ وہ اس وقت کہاں پر ہوگاParveen Shakir (1952–1994)
- جانے کب تک تری تصویر نگاہوں میں رہیہو گئی رات ترے عکس کو تکتے تکتےParveen Shakir (1952–1994)
- پاس جب تک وہ رہے درد تھما رہتا ہےپھیلتا جاتا ہے پھر آنکھ کے کاجل کی طرحParveen Shakir (1952–1994)
- تو بدلتا ہے تو بے ساختہ میری آنکھیںاپنے ہاتھوں کی لکیروں سے الجھ جاتی ہیںParveen Shakir (1952–1994)
- ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہراخامشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرحParveen Shakir (1952–1994)
- آنکھ لگتی بھی نہیں ہے کہ جگا دیتا ہےکوئی دروازے کی زنجیر ہلا دیتا ہےZaheer Alam (b. 1952)
- ایسے ویسوں کو یہاں ہم نہیں گنتے صاحبآپ اچھے ہیں بہت اچھے ہیں ہوں گے صاحبZaheer Alam (b. 1952)
- ہر قدم خوف ہے دہشت ہے ریاکاری ہےروشنی میں بھی اندھیروں کا سفر جاری ہےFaIyaz Rashk (b. 1953)
- اک تعلق سا کسی نام سے جب ہوتا ہےبے سبب بھی کوئی جینے کا سبب ہوتا ہےUsha Bhadoriya (b. 1954)
- روح میں جب بھی مہکتی ہے صدائے احساسلفظ تا لفظ ٹپکتی ہے صدائے احساسUsha Bhadoriya (b. 1954)
- ہم کبھی خود سے کوئی بات نہیں کر پاتےزندگی تجھ سے ملاقات نہیں کر پاتےUsha Bhadoriya (b. 1954)
- اب تو وہ شخص زمانے میں اثر رکھتا ہےدس سے جو بیس بنانے کا ہنر رکھتا ہےZafar Siddiqui (b. 1954)
- تشنگی میں کوئی قطرہ نہ میسر آیامر گئی پیاس تو حصے میں سمندر آیاZafar Siddiqui (b. 1954)
- جس طرف جائیے ملتے ہیں عداوت والےاٹھ گئے دنیا سے کیا لوگ محبت والےZafar Siddiqui (b. 1954)
- اس چمن زار کو صحرا نہ بناؤ یارواپنے ہاتھوں سے نشیمن نہ جلاؤ یاروdagh Niyazi (b. 1954)
- معجزہ یہ ہے کہ منزل کے نشاں تک پہنچےبرف کے لوگ بھی سورج کے جہاں تک پہنچےTahir Hanfi (b. 1955)
- ہاتھ میں اپنے حفاظت کا عصا لے جاناگھر سے جانا تو بزرگوں کی دعا لے جاناEjaz Ansari (b. 1955)
- آج بھر دے اسی مے سے مرا جام اے ساقیعقل جس مے کو سمجھتی ہے حرام اے ساقیZafar Ahmad Siddiqi (1955–2020)
- اے خدا شمع محبت کو فروزاں کر دےداغ دل کو مرے صد رشک گلستاں کر دےZafar Ahmad Siddiqi (1955–2020)
- حسن کی مصلحتوں کا ہے تقاضا دل سےکہ نکل جائے غم عشق کا سودا دل سےZafar Ahmad Siddiqi (1955–2020)
- کیسے کھینچوں تری تصویر تو گم ہے اب تکتجھ کو اے جان جہاں میں نے تو دیکھا بھی نہیںPaigham Aafaqi (1956–2016)
- جانے کیا کہتے ہوئے سرو سمن گزرے ہیںکیسے حالات سے گل زیر چمن گزرے ہیںVazahat Nseem (b. 1956)
- ہم یہ چاہیں ہمیں انکار کی جرأت ہو جائےلب تک آئے تو وہی حرف ندامت ہو جائےVazahat Nseem (b. 1956)
- ترک الفت میں بھی اس نے یہ روایت رکھیروز ملنے کی پرانی وہی عادت رکھیYashab Tamanna (b. 1957)
- اپنے معصوم گناہوں کی سزا کیا مانگیںدوستو تم سے وفاؤں کا صلہ کیا مانگیںCharan Singh Bashar (b. 1957)
- چاہتی ہوں کہ میں روؤں تو مناظر رو دیںاس لہو رنگ کو اک بار ہی مل کر دھو دیںSabeen Yunus (b. 1957)
- نہ یہ انداز نہ لفظوں سے بیاں ہوتی ہےدل کی حالت تو نگاہوں سے عیاں ہوتی ہےSabeen Yunus (b. 1957)
- ہم کو خوش رہنے کی اکثر جو دعا دیتے ہیںغم کا سامان بھی وہ خود ہی بنا دیتے ہیںSabeen Yunus (b. 1957)
- دل کو شہرت کا طلب گار نہ ہونے دیجےخود کو رسوا سر بازار نہ ہونے دیجےM. Nasrullah Nasr (b. 1957)
- کوئی سنتا نہیں صحرا کی صدا ہو جیسےمیری فریاد بھی مفلس کی دعا ہو جیسےM. Nasrullah Nasr (b. 1957)
- درد کو اشک بنانے کی ضرورت کیا تھیتھا جو اس دل میں دکھانے کی ضرورت کیا تھیSaadullah Shah (b. 1958)