اپنے معصوم گناہوں کی سزا کیا مانگیں
Charan Singh Bashar (b. 1957)اپنے معصوم گناہوں کی سزا کیا مانگیں
دوستو تم سے وفاؤں کا صلہ کیا مانگیں
ہاتھ دنیا ترے آگے نہ کبھی پھیلے گا
دینے والا ہے خدا تجھ سے بھلا کیا مانگیں
جان دے کر بھی نہ مل پائی کہیں بوئے وفا
ہے ہمیں خود سے گلہ تجھ سے وفا کیا مانگیں
کوئی سورج ہی نیا نکلے تو دن نکلے گا
بجھ رہے ہیں جو دیے ان سے ضیا کیا مانگیں
اس پہ تو سارے ہی دروازے ہوئے بند بشرؔ
ہاتھ اٹھائے تو ہیں سوچے ہیں دعا کیا مانگیں