Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. ان آنکھوں سے پہلے بھی کہیں بات ہوئی ہےسوچوں گا کہاں تم سے ملاقات ہوئی ہےRaees Akhtar (b. 1935)
  2. اس بات کو بھولیں نہ مسلمان خدا کےکافر بھی حقیقت میں ہیں انسان خدا کےDarshan Dayal Parwaz (b. 1935)
  3. خنجر نے ہی چھوڑا تھا نہ مرنے میں گماں اورکیوں لائے مرے قتل کو وہ تیر و کماں اورT N Raaz (b. 1935)
  4. کیا خوب ہے جنت کا تماشا مرے آگےبیوی کو برا کہتا ہے سالا مرے آگےT N Raaz (b. 1935)
  5. بے تاب ہیں اور عشق کا دعویٰ نہیں ہم کوآوارہ ہیں اور دشت کا سودا نہیں ہم کوShahryar (1936–2012)
  6. جو چاہتی دنیا ہے وہ مجھ سے نہیں ہوگاسمجھوتا کوئی خواب کے بدلے نہیں ہوگاShahryar (1936–2012)
  7. سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہےاس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہےShahryar (1936–2012)
  8. شکوہ کوئی دریا کی روانی سے نہیں ہےرشتہ ہی مری پیاس کا پانی سے نہیں ہےShahryar (1936–2012)
  9. یہ جب ہے کہ اک خواب سے رشتہ ہے ہمارادن ڈھلتے ہی دل ڈوبنے لگتا ہے ہماراShahryar (1936–2012)
  10. یہ قافلے یادوں کے کہیں کھو گئے ہوتےاک پل بھی اگر بھول سے ہم سو گئے ہوتےShahryar (1936–2012)
  11. یہ کیا ہے محبت میں تو ایسا نہیں ہوتامیں تجھ سے جدا ہو کے بھی تنہا نہیں ہوتاShahryar (1936–2012)
  12. آدھوں کی طرف سے کبھی پونوں کی طرف سےآوازے کسے جاتے ہیں بونوں کی طرف سےAdil Mansuri (1936–2008)
  13. جو چیز تھی کمرے میں وہ بے ربط پڑی تھیتنہائیٔ شب بند قبا کھول رہی تھیAdil Mansuri (1936–2008)
  14. اب کرب کے طوفاں سے گزرنا ہی پڑے گاسورج کو سمندر میں اترنا ہی پڑے گاEjaz Rahmani (1936–2019)
  15. تالاب تو برسات میں ہو جاتے ہیں کم ظرفباہر کبھی آپے سے سمندر نہیں ہوتاEjaz Rahmani (1936–2019)
  16. رہ جاتی ہے ہر چیز جہاں سائے میں ڈھل کروہ دیس بھی اک بار ذرا دیکھیے چل کرUrfi Aafaqi (b. 1936)
  17. وہ دھیان کی راہوں میں جہاں ہم کو ملے گابس ایک چھلاوے سا کوئی دم کو ملے گاUrfi Aafaqi (b. 1936)
  18. وہ کون ہے دنیا میں جو مجبور نہیں ہےانساں کو کسی بات کا مقدور نہیں ہےNaaz Muradabadi (b. 1936)
  19. کیا چیز ہے عذر لب اظہار کا سایہاقرار کا سایہ کبھی انکار کا سایہQaisar Siddiqi (1937–2018)
  20. رنگیں نظراں لالہ رخاں یوں تو بہت ہیںمسحور نگاہ و دل و جاں یوں تو بہت ہیںGhani Ahmad Ghani (b. 1937)
  21. انسان سے انسان کو نفرت نہیں اچھیاحسان جتانے کی بھی عادت نہیں اچھیYaseen Barari (b. 1937)
  22. انسان میں حیوان یہاں بھی ہے وہاں بھیاللہ نگہبان یہاں بھی ہے وہاں بھیNida Fazli (1938–2016)
  23. بے نام سا یہ درد ٹھہر کیوں نہیں جاتاجو بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتاNida Fazli (1938–2016)
  24. پھر گویا ہوئی شام پرندوں کی زبانیآؤ سنیں مٹی سے ہی مٹی کی کہانیNida Fazli (1938–2016)
  25. ٹھہرے جو کہیں آنکھ تماشا نظر آئےسورج میں دھواں چاند میں صحرا نظر آئےNida Fazli (1938–2016)
  26. دل میں نہ ہو جرأت تو محبت نہیں ملتیخیرات میں اتنی بڑی دولت نہیں ملتیNida Fazli (1938–2016)
  27. بیٹھے ہو سر راہ گزر کیوں نہیں جاتےتم لوگ تو گھر والے ہو گھر کیوں نہیں جاتےPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  28. غافل ہوں تری یاد سے ایسا تو نہیں ہےہر وقت مرے دل میں تری یاد مکیں ہےPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  29. ناسازیٔ حالات نے دل توڑ دیا ہےدنیا کی ہر اک بات نے دل توڑ دیا ہےPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  30. اے ہم نفسو! شب ہے گراں جاگتے رہناہر لحظہ ہے یاں خطرۂ جاں جاگتے رہناOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  31. ہر سانس کو مہکائیے اب دیر نہ کیجےاک پھول سا کھل جائیے اب دیر نہ کیجےOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  32. یہ زیست کہ ہے پھول سی مٹ جائے بلا سےگلچیں سے مگر بر سر پیکار ہی رہئےOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  33. اترے تو کئی بار صحیفے مرے گھر میںملتے ہیں مگر صرف جریدے مرے گھر میںZaheer Ghazipuri (b. 1938)
  34. اب تو ہو کسی رنگ میں ظاہر تو مجھے کیاٹھہرے ترے گھر کوئی مسافر تو مجھے کیاObaidullah Aleem (1939–1998)
  35. چہرہ ہوا میں اور مری تصویر ہوئے سبمیں لفظ ہوا مجھ میں ہی زنجیر ہوئے سبObaidullah Aleem (1939–1998)
  36. پاگل سی ہوا ڈھلتی ہوئی شام سمندرایسے ہی کہیں لے نہ ترا نام سمندرGhayas Mateen (b. 1939)
  37. کیا اس کا گلہ یورش تہمات بہت ہےزندہ ہیں جو ہم لوگ یہی بات بہت ہےEhtisham Bachhrayuni (b. 1939)
  38. زندہ ہوں کہ مرنا مری قسمت میں لکھا ہےہر روز گناہوں کی سزا کاٹ رہا ہوںTabish Siddiqui (b. 1939)
  39. یہ حال مرا میری محبت کا صلہ ہےجو اپنے ہی دامن سے بجھا ہو وہ دیا ہوںTabish Siddiqui (b. 1939)
  40. تحریر سے ورنہ مری کیا ہو نہیں سکتااک تو ہے جو لفظوں میں ادا ہو نہیں سکتاWaseem Barelvi (b. 1940)
  41. تم ساتھ نہیں ہو تو کچھ اچھا نہیں لگتااس شہر میں کیا ہے جو ادھورا نہیں لگتاWaseem Barelvi (b. 1940)
  42. دکھ اپنا اگر ہم کو بتانا نہیں آتاتم کو بھی تو اندازہ لگانا نہیں آتاWaseem Barelvi (b. 1940)
  43. کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتاآنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتاWaseem Barelvi (b. 1940)
  44. میں یہ نہیں کہتا کہ مرا سر نہ ملے گالیکن مری آنکھوں میں تجھے ڈر نہ ملے گاWaseem Barelvi (b. 1940)
  45. تم میری طرف دیکھنا چھوڑو تو بتاؤںہر شخص تمہاری ہی طرف دیکھ رہا ہےWaseem Barelvi (b. 1940)
  46. کچھ ہے کہ جو گھر دے نہیں پاتا ہے کسی کوورنہ کوئی ایسے تو سفر میں نہیں رہتاWaseem Barelvi (b. 1940)
  47. ہم یہ تو نہیں کہتے کہ ہم تجھ سے بڑے ہیںلیکن یہ بہت ہے کہ ترے ساتھ کھڑے ہیںWaseem Barelvi (b. 1940)
  48. صحرا کا سفر تھا تو شجر کیوں نہیں آیامانگی تھیں دعائیں تو اثر کیوں نہیں آیاzafar iqbal zafar (b. 1940)
  49. تہذیب ہی باقی ہے نہ اب شرم و حیا کچھکس درجہ اب انسان یہ بے باک ہوا ہےzafar iqbal zafar (b. 1940)
  50. افکار کے سانچے میں ڈھلی تازہ غزل ہےیا وقت کے پیچیدہ سوالات کا حل ہےSaba Naqvi (b. 1940)