Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

Poetry

Poet
Meter
  1. تمہارے بعد یہ غم بھی اٹھانا پڑتا ہےخوشی ملے نہ ملے مسکرانا پڑتا ہےAadil Rahi (b. 1993)
  2. تمہارے غم کی اداسی قلیل کرتے ہوئےمیں جی رہا ہوں محبت طویل کرتے ہوئےAadil Rahi (b. 1993)
  3. عمر بھر ان سے تعلق نہیں ٹوٹا کرتاایسے کچھ لوگ ہیں جو دل میں اتر جاتے ہیںAadil Rahi (b. 1993)
  4. اس شہر میں کچھ لوگوں سے پہچان ابھی ہےیعنی کہ مرے ہونے کا امکان ابھی ہےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  5. دل کو رونے کے لیے آنکھ میں بس پانی ہےعالم ذات میں کیا بے سر و سامانی ہےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  6. سمندروں کے سفر پر ہیں رہنما بھی نہیںہم ایسے لوگوں کی کشتی کا ناخدا بھی نہیںQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  7. صبح امید کی اک شمع جلائی گئی تھیاس طرح مملکت جسم بچائی گئی تھیQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  8. مرے دماغ پہ آسیب کا اثر تو نہیںگماں گزرتا ہے یہ دشت میرا گھر تو نہیںQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  9. یہ رت عزا کی ہے شہر حزیں سے گزرے گالٹے ہوؤں کا قبیلہ یہیں سے گزرے گاQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  10. میں اکثر سرد راتوں میںزمین خانۂ دل پرQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  11. اس کے ٹھہراؤ سے تھم جاتی ہے سب موج حیاتیعنی دریا میں نہیں سانس میں گہرائی ہےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  12. انا نے دونوں کے بیچ نفرت کی ایک دیوار کھینچ دی ہےادھر سے آنے کا مسئلہ ہے ادھر سے جانے کا مسئلہ ہےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  13. بہت غرور تھا سورج کو اپنی شدت پرسو ایک پل ہی سہی بادلوں سے ہار گیاQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  14. سرد راتوں کا تقاضہ تھا بدن جل جاےپھر وہ اک آگ جو سینہ سے لگائی میں نےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  15. شدت غم سے کوئی غم بھی نہیں ہو پایاجانے والے ترا ماتم بھی نہیں ہو پایاQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  16. میں رو پڑوں گا بہت بھینچ کے گلے نہ لگامیں پہلے جیسا نہیں ہوں کسی کا دکھ ہے مجھےQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  17. ہم وہ ناداں تھے جو شہروں کو سکوں جانتے تھےتم نہیں آئے ادھر تم نے سمجھ داری کیQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  18. یوں رات گئے کس کو صدا دیتے ہیں اکثروہ کون ہمارا تھا جو واپس نہیں آیہQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  19. یہ احتجاج عجب ہے خلاف تیغ ستمزمیں میں جذب نہیں ہو رہا ہے خوں میراQamar Abbas Qamar (b. 1993)
  20. اس کی رحمت کر رہی ہے اس کے روزے کا طوافیہ جو بچہ کر رہا ہے سوکھے ٹکڑے کا طوافTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  21. تلخ لہجہ جس کی فطرت ہے اسی ناری کا بوجھمیں اٹھائے پھر رہا ہوں زیست بیچاری کا بوجھTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  22. جو اندھیری چھت پہ خیال ہیں انہیں روشنی میں اتار لےیہ جو حسن ہے تری سوچ میں اسے شاعری میں اتار لےTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  23. جھوٹ کی پوشاک پر پیوند کاری کب تلکہم سے آخر یہ بتاؤ ہوشیاری کب تلکTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  24. قافیہ پر قافیہ حضرت رقم کرتے گئےاور غزل کے ہاتھ پیروں کو قلم کرتے گئےTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  25. کسی کاغذ کے سینے پر یہ جذبہ درج کر دینامرے بھائی کے حق میں میرا حصہ درج کر دیناTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  26. میں نے رشتوں سے نہ بڑھ کر کبھی پیسہ سمجھاتو نے پیسوں سے نہ بڑھ کر کبھی رشتہ سمجھاTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  27. ہمارے شہر میں گھر اس لیے سنسان رہتے ہیںکہ گھر گھر خوف سے سہمے ہوئے انسان رہتے ہیںTahir Saood Kiratpuri (b. 1993)
  28. بدلتے پل میں ہم محرم نہیں ہیںتیرے جیسے تو کم سے کم نہیں ہیںGayatri Mehta (b. 1993)
  29. تو نے کوشش تو کی زمانہ پرلو بجھی ہی نہیں بجھانے پرGayatri Mehta (b. 1993)
  30. تھک گئے سب کہتے دیوانہ ہمیںآپ نے ہی دیر سے جانا ہمیںGayatri Mehta (b. 1993)
  31. جسم سے ہو کے پار آئے ہمروح بستر پہ ہار آئے ہمGayatri Mehta (b. 1993)
  32. جو کچھ مجھ سے کمایا جا رہا ہےمحض گھر کا کرایہ جا رہا ہےGayatri Mehta (b. 1993)
  33. فقط اس بات پہ دل رو گیا ہےجو میرا تھا نہیں وہ کھو گیا ہےGayatri Mehta (b. 1993)
  34. جب کبھی درد کا بازار دکھائی دے دےدفعتاً مجھ کو وہ کردار دکھائی دے دےUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  35. چشم نم خم ہے یار مت پوچھوزندگی غم ہے یار مت پوچھوUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  36. حسن و وفا کے ذکر میں سرکار آپ ہیںسب کچھ ملا مجھے ولے درکار آپ ہیںUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  37. دل مضطر کی آشنائی سےغم لگے اب ہیں پارسائی سےUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  38. لوگ جب جب تری آنکھوں میں خدا دیکھتے ہیںہم در مکر سبھی خلق پہ وا دیکھتے ہیںUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  39. ہم سفر ہو کے بھی اک گام نہیں چل سکتےہم ترے ساتھ سر عام نہیں چل سکتےUmar Khaleeq Azmi (b. 1993)
  40. اپنی خودداری تو پامال نہیں کر سکتےاس کا نمبر ہے مگر کال نہیں کر سکتےNadir Areez (b. 1993)
  41. کئی دنوں تک نظر میں رہنے پہ ہاں کرے گیوہ پہلی کوشش پہ دل کشادہ کہاں کرے گیNadir Areez (b. 1993)
  42. مری جاں پر یہ پتھر اس لیے بھاری زیادہ ہےمحبت کم ترے لہجے میں غم خواری زیادہ ہےNadir Areez (b. 1993)
  43. نئے مجرم ہیں پرانوں کی طرف دیکھتے ہیںمقتدی اپنے اماموں کی طرف دیکھتے ہیںNadir Areez (b. 1993)
  44. جس کی آواز کانوں میں صبح صبح چڑیوں کی طرح چہکتی تھیجس کی موجودگی سے فضاؤں میں خوشبو سی مہکتی تھیAamir Riaz (b. 1993)
  45. تمام آنسو اگر شبدوں میں ڈھل جاتے تو اچھا تھاتری یادوں سے ہم باہر نکل جاتے تو اچھا تھاUpdesh Vidyarthi (b. 1993)
  46. آنکھوں میں وہ آئیں تو ہنساتے ہیں مجھے خوابہر روز نئے باغ دکھاتے ہیں مجھے خوابSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  47. ادراک ہی محال ہے خواب و خیال کادل کے ورق پہ عکس ہے اس کے جمال کاSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  48. اسے بیتاب ہو کر سوچتی ہوںمیں اک گلفام اکثر سوچتی ہوںSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  49. اگر الفاظ سے غم کا ازالہ ہو گیا ہوتاحقیقت تو نہ ہوتی بس دکھاوا ہو گیا ہوتاSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)
  50. باد صرصر بھی قربت کی چلتی رہے دن نکلتا رہے شام ڈھلتی رہےزلف ہاتھوں سے تیرے سنورتی رہے دن نکلتا رہے شام ڈھلتی رہےSabeela Inam Siddiqui (b. 1994)