لوگ جب جب تری آنکھوں میں خدا دیکھتے ہیں

Umar Khaleeq Azmi (b. 1993)

لوگ جب جب تری آنکھوں میں خدا دیکھتے ہیں

ہم در مکر سبھی خلق پہ وا دیکھتے ہیں

چند پیسوں کے سوا حسن و تکلف کے بنا

اور اب عشق و خرابات میں کیا دیکھتے ہیں

عشق میں کیسی روایت ہے کہ سب کے عاشق

درد خود دیتے ہیں پھر سوئے دوا دیکھتے ہیں

خواہ مخواہ دیتے ہیں دشنام زمانے والے

جب بھی مجنوں کسی لیلیٰ پہ فدا دیکھتے ہیں

وصل کے بعد ملی ہجر کی اس وحشت میں

ہم کبھی تم کو کبھی باد صبا دیکھتے ہیں