Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download

Poetry

Poet
Meter
  1. اچھے دنوں کی آس لگا کر میں نے خود کو روکا ہےکیسے کیسے خواب دکھا کر میں نے خود کو روکا ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  2. اس نے کہا تھا ایک شب تم نے مجھے بدل دیاکیسے کہوں میں اس سے اب تم نے مجھے بدل دیاIftikhar Raghib (b. 1973)
  3. انداز ستم ان کا نہایت ہی الگ ہےگزری ہے جو دل پر وہ قیامت ہی الگ ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  4. انکار ہی کر دیجیے اقرار نہیں توالجھن ہی میں مر جائے گا بیمار نہیں توIftikhar Raghib (b. 1973)
  5. ایک رشتہ درد کا ہے میرے اس کے درمیاںپھر بھی کتنا فاصلہ ہے میرے اس کے درمیاںIftikhar Raghib (b. 1973)
  6. اے ابن اضطراب دل ناصبور صبرتکلیف میں ہے باعث کیف و سرور صبرIftikhar Raghib (b. 1973)
  7. باعث اضطراب خاموشیاک مسلسل عذاب خاموشیIftikhar Raghib (b. 1973)
  8. پھر اٹھایا جاؤں گا مٹی میں مل جانے کے بعدگرچہ ہوں سہما ہوا بنیاد ہل جانے کے بعدIftikhar Raghib (b. 1973)
  9. پیکر مہر و وفا روح غزل یعنی تومل گیا عشق کو اک حسن محل یعنی توIftikhar Raghib (b. 1973)
  10. ترک تعلقات نہیں چاہتا تھا میںغم سے ترے نجات نہیں چاہتا تھا میںIftikhar Raghib (b. 1973)
  11. تقدیر وفا کا پھوٹ جانامیں بھولا نہ دل کا ٹوٹ جاناIftikhar Raghib (b. 1973)
  12. تنگ ہم پر بھی ہماری دنیادشمن عشق ہے ساری دنیاIftikhar Raghib (b. 1973)
  13. جو دوسروں کی خطائیں معاف کرتے ہیںدراصل دل سے کدورت وہ صاف کرتے ہیںIftikhar Raghib (b. 1973)
  14. جی چاہتا ہے جینا جذبات کے مطابقحالات کر رہے ہیں حالات کے مطابقIftikhar Raghib (b. 1973)
  15. چاہتوں کا سلسلہ ہے مستقلسبز موسم کرب کا ہے مستقلIftikhar Raghib (b. 1973)
  16. چشم تر کو زبان کر بیٹھےحال دل کا بیان کر بیٹھےIftikhar Raghib (b. 1973)
  17. چشم دل جس کی راہ تکتی ہےاب وہ بجلی کہاں چمکتی ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  18. چھوڑا نہ مجھے دل نے مری جان کہیں کادل ہے کہ نہیں مانتا نادان کہیں کاIftikhar Raghib (b. 1973)
  19. حیف باعث ترے عتاب کا میںکیا کروں اپنے اضطراب کا میںIftikhar Raghib (b. 1973)
  20. خرد گزیدہ جنوں کا شکار یعنی میںملا تھا غم کو بھی اک غم گسار یعنی میںIftikhar Raghib (b. 1973)
  21. دل سے جب آہ نکل جائے گیجاں بھی ہمراہ نکل جائے گیIftikhar Raghib (b. 1973)
  22. دن میں آنے لگے ہیں خواب مجھےاس نے بھیجا ہے اک گلاب مجھےIftikhar Raghib (b. 1973)
  23. ذہن و دل میں ہے جنگ یا کچھ اورہو رہا ہوں ملنگ یا کچھ اورIftikhar Raghib (b. 1973)
  24. سدا آنسو بہانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتاکہ رونے گڑگڑانے سے کسی کو کچھ نہیں ملتاIftikhar Raghib (b. 1973)
  25. کہا میں نے مری آنکھوں میں پانی ہےجواب آیا محبت کی نشانی ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  26. کیا عشق ہے جب ہو جائے گا تب بات سمجھ میں آئے گیجب ذہن کو دل سمجھائے گا تب بات سمجھ میں آئے گیIftikhar Raghib (b. 1973)
  27. کیا ہے قسمت میں قلب مائل کیحد نہیں رنج کے وسائل کیIftikhar Raghib (b. 1973)
  28. کیوں ہے لہجہ بجھا بجھا تیراکیا ہوا اب وہ ولولہ تیراIftikhar Raghib (b. 1973)
  29. مصیبت میں زمیں بھی کم نہیں ہےسو بے چینی کہیں بھی کم نہیں ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  30. مضطرب آپ کے بنا ہے جییہ محبت بھی کیا بلا ہے جیIftikhar Raghib (b. 1973)
  31. وہ کہتے ہیں کہ آنکھوں میں مری تصویر کس کی ہےمیں کہتا ہوں کہ روشن اس قدر تقدیر کس کی ہےIftikhar Raghib (b. 1973)
  32. ہو چراغ علم روشن ٹھیک سےلوگ واقف ہوں نئی تکنیک سےIftikhar Raghib (b. 1973)
  33. یاد دلاؤ مت ان کو وہ رات اور دنچین انہیں اب آ جاتا ہے میرے بنIftikhar Raghib (b. 1973)
  34. اک بڑی جنگ لڑ رہا ہوں میںہنس کے تجھ سے بچھڑ رہا ہوں میںIftikhar Raghib (b. 1973)
  35. اسے چھوا ہی نہیں جو مری کتاب میں تھاوہی پڑھایا گیا مجھ کو جو نصاب میں تھاVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  36. داغ ہونے لگے ظاہر میرےتیز کر رنگ مصور میرےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  37. دشت کی خاک بھی چھانی ہےگھر سی کہاں ویرانی ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  38. دل کھنڈر میں کھڑے ہوئے ہیں ہمبازگشت اپنی سن رہے ہیں ہمVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  39. ذرا لو چراغ کی کم کرو مرا دکھ ہے پھر سے اتار پرجسے سن کے اشک چھلک پڑیں وہی دھن بجاؤ ستار پرVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  40. زندگی کی ہنسی اڑاتی ہوئیخواہش مرگ سر اٹھاتی ہوئیVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  41. سب کے آگے نہیں بکھرنا ہےاب جنوں اور طرح کرنا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  42. کوئی اس کے برابر ہو گیا ہےیہ سنتے ہی وہ پتھر ہو گیا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  43. ہوا کے ساتھ یاری ہو گئی ہےدیے کی عمر لمبی ہو گئی ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  44. ہوا کے وار پہ اب وار کرنے والا ہےچراغ بجھنے سے انکار کرنے والا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  45. ارادہ تو نہیں ہے خودکشی کامگر میں زندگی سے خوش نہیں ہوںVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  46. ایک کرن پھر مجھ کو واپس کھینچ گئیمیں بس جسم سے باہر آنے والا تھاVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  47. بچھڑنے کا ہمیں امکان تو تھامگر اب دن مقرر ہو گیا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  48. پجاری ہیں ازل سے میرؔ جی کےوہی ہم ہیں وہی قشقہ ہماراVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  49. تنہا ہوتا ہوں تو مر جاتا ہوں میںمیرے اندر تو زندہ ہو جاتا ہےVikas Sharma Raaz (b. 1973)
  50. تو بھی ناراض بہت ہے مجھ سےزندگی تجھ سے خفا ہوں میں بھیVikas Sharma Raaz (b. 1973)