Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Hazaj Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

ہزج مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. مشکل ہے کہ پہلو سے جدا دل نہیں ہوتااور میرے ستانے سے وہ غافل نہیں ہوتاجمیلہ خدا بخش
  2. یوں آتی ہیں اب میرے تنفس کی صدائیںجس طرح سے دیتا ہے کوئی نوحہ گر آوازHabeeb Moosavi
  3. سینے میں جو ہے درد کا دریا نہیں اترالیکن مری امید کا چہرہ نہیں اتراBadr Muneer
  4. جب وصل کا آئے گا ترے ساتھ صنم دناس دن کو حقیقت میں کہوں گا میں جنم دنBadr Muneer
  5. جیون ہے سڑک اور کنارے پہ کھڑے ہیںلگتا ہے کہ مدت سے اشارے پہ کھڑے ہیںBadr Muneer
  6. پھولوں میں وہ خوشبو وہ صباحت نہیں آئیاب تک ترے آنے کی شہادت نہیں آئیAitbar Sajid
  7. آنا تھا جسے آج وہ آیا تو نہیں ہےیہ وقت بدلنے کا اشارا تو نہیں ہےFaheem Jogapuri
  8. آنکھوں سے کسی خواب کا رشتہ ہی نہیں تھااس آئنے میں عکس ٹھہرتا ہی نہیں تھاFaheem Jogapuri
  9. محتاج نہیں قافلہ آواز درا کاسیدھی ہے رہ بت کدہ احسان خدا کاسید یوسف علی خاں ناظم
  10. ہم کو ہوس جلوہ گاہ طور نہیں ہےاس حسن کی کیا قدر جو مستور نہیں ہےسید یوسف علی خاں ناظم
  11. ہے آئینہ خانے میں ترا ذوق فزا رقصکرتے ہیں بہت سے ترے ہم شکل جدا رقصسید یوسف علی خاں ناظم
  12. رونے کی یہ شدت ہے کہ گھبرا گئیں آنکھیںاشکوں کی یہ کثرت ہے کہ تنگ آ گئیں آنکھیںسید یوسف علی خاں ناظم
  13. اس بت نے گلابی جو اٹھا منہ سے لگائیشیشے میں عجب آن سے جھمکے تھی خدائیWaliullah Muhib
  14. اے ہم نفس اس زلف کے افسانے کو مت چھیڑبس سلسلہ جنباں نہ ہو دیوانے کو مت چھیڑWaliullah Muhib
  15. پہچانے تو ہر دم وہی ہر آن وہی ہےجاناں وہی اے جان وہی جان وہی ہےWaliullah Muhib
  16. تم جانتے ہو کس لئے وہ مجھ سے گیا لڑاے ہمدم من اس کے کہیں اور لگی لڑWaliullah Muhib
  17. ملتی ہے اسے گوہر شب تاب کی میراثلی مجھ دل صد پارہ نے سیماب کی میراثWaliullah Muhib
  18. انجمؔ تمہیں الفت ابھی کرنا نہیں آتاہر ایک پہ مرتے ہو پہ مرنا نہیں آتامرزا آسمان جاہ انجم
  19. ضائع نہیں ہوتی کبھی تدبیر کسی کیمیری سی خدایا نہ ہو تقدیر کسی کینظام رامپوری
  20. گر دوستو تم نے اسے دیکھا نہیں ہوتاکہنے کا تمہارے مجھے شکوا نہیں ہوتانظام رامپوری
  21. وہ تو یوں ہی کہتا ہے کہ میں کچھ نہیں کہتامیرا یہ مقولہ ہے کہ میں کچھ نہیں کہتانظام رامپوری
  22. دولت ہے بڑی چیز حکومت ہے بڑی چیزان سب سے بشر کے لئے عزت ہے بڑی چیزنوح ناروی
  23. کیا وصل کی امید مرے دل کو کبھی ہواس شوخ کی تصویر بھی جب مجھ سے کھنچی ہونوح ناروی
  24. کیا وصل کے اقرار پہ مجھ کو ہو خوشی آجاس کی بھی یہ صورت ہے کبھی کل ہے کبھی آجنوح ناروی
  25. کیوں آپ کو خلوت میں لڑائی کی پڑی ہےملنے کی گھڑی ہے کہ یہ لڑنے کی گھڑی ہےنوح ناروی
  26. گل زار میں یہ کہتی ہے بلبل گل تر سےدیکھے کوئی معشوق کو عاشق کی نظر سےنوح ناروی
  27. مانا کہ مرا دل بھی جگر بھی ہے کوئی چیزلیکن وہ نظر تیر نظر بھی ہے کوئی چیزنوح ناروی
  28. آئینۂ عبرت ہے مرا دل بھی جگر بھیاک درد کی تصویر ادھر بھی ہے ادھر بھیثاقب لکھنوی
  29. ایک ایک گھڑی اس کی قیامت کی گھڑی ہےجو ہجر میں تڑپائے وہی رات بڑی ہےثاقب لکھنوی
  30. یہ آہ و فغاں کیوں ہے دل زار کے آگےکہتے ہیں کہ روتے نہیں بیمار کے آگےثاقب لکھنوی
  31. پایا ترے کشتوں نے جو میدان بیاباںشان چمن خلد ہوئی شان بیاباںآغا حجو شرف
  32. جی لیتی ہے وہ زلف سیہ فام ہمارابجھتا ہے چراغ آج سر شام ہمارابخش ناسخ
  33. سو قصوں سے بہتر ہے کہانی مرے دل کیسن اس کو تو اے جان زبانی مرے دل کیبخش ناسخ
  34. کرتی ہے مجھے قتل مرے یار کی رفتارتلوار کی تلوار ہے رفتار کی رفتاربخش ناسخ
  35. وہ روئے کتابی تو ہے قرآن ہماراکہتے ہیں جسے عشق ہے ایمان ہمارابخش ناسخ
  36. ہیں اشک مری آنکھوں میں قلزم سے زیادہہیں داغ مرے سینے میں انجم سے زیادہبخش ناسخ
  37. اب تجھ سے پھرا یہ دل ناکام ہمارااس کوچے میں کم ہی رہے گا کام ہماراحسرت عظیم آبادی
  38. چاہے سو ہمیں کر تو گنہ گار ہیں تیرےتقدیر تھی اپنی کہ گرفتار ہیں تیرےحسرت عظیم آبادی
  39. گر عشق سے واقف مرے محبوب نہ ہوتاہوتا نہ میں مہجور وہ محجوب نہ ہوتاحسرت عظیم آبادی
  40. ہم آپ کو تو عشق میں برباد کریں گےتاثیر وفا پر تجھے کیا یاد کریں گےحسرت عظیم آبادی
  41. ہم عشق سوا کم ہیں کسی نام سے واقفنہ کفر کے محرم ہیں نہ اسلام سے واقفحسرت عظیم آبادی
  42. آنکھوں کے چراغوں میں اجالے نہ رہیں گےآ جاؤ کہ پھر دیکھنے والے نہ رہیں گےKhumar Barabankavi
  43. صحرا کو بہت ناز ہے ویرانی پہ اپنیواقف نہیں شاید مرے اجڑے ہوئے گھر سےKhumar Barabankavi
  44. آنکھوں میں مروت تری اے یار کہاں ہےپوچھا نہ کبھو مجھ کو وہ بیمار کہاں ہےعبدالرحمان احسان دہلوی
  45. بس خاک قدم دیجئے تکرار بہت کیمٹی مری اس خاک نے ہی خوار بہت کیعبدالرحمان احسان دہلوی
  46. کچھ طور نہیں بچنے کا زنہار ہماراجی لے ہی کے جاوے گا یہ آزار ہماراعبدالرحمان احسان دہلوی
  47. مانگو ہو ابھی دل مجھے نادان سمجھ کرپھر دوں گا جواب اس کا مری جان سمجھ کرعبدالرحمان احسان دہلوی
  48. میاں کیا ہو گر ابروئے خم دار کو دیکھاکیوں میری طرف دیکھ کے تلوار کو دیکھاعبدالرحمان احسان دہلوی
  49. جان اپنی چلی جائے ہے جائے سے کسو کیاور جان میں جان آئے ہے آئے سے کسو کیعبدالرحمان احسان دہلوی
  50. آئینہ کبھی قابل دیدار نہ ہووےگر خاک کے ساتھ اس کو سروکار نہ ہووےعشق اورنگ آبادی