Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Mahzuf

رمل مثمن محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. ہر تبسم کو چمن میں گریہ ساماں دیکھ کرجی لرز جاتا ہے ان غنچوں کو خنداں دیکھ کرFani Badayuni (1879–1941)
  2. جیتے جی کے آشنا ہیں پھر کسی کا کون ہےنام کے اپنے ہوا کرتے ہیں اپنا کون ہےAagha Akbarabadi (b. 1879)
  3. دور ساغر کا چلے ساقی دوبارا ایک اورابر کعبہ سے اٹھا ہے مان کہنا ایک اورAagha Akbarabadi (b. 1879)
  4. سکۂ داغ جنوں ملتے جو دولت مانگتاتنگ کرتی مفلسی گر میں فراغت مانگتاAagha Akbarabadi (b. 1879)
  5. زاہدو کعبہ کی جانب کھینچتے ہو کیوں مجھےجی نہیں لگتا کبھی مزدور کا بیگار میںAagha Akbarabadi (b. 1879)
  6. وہ امنگیں ہیں نہ وہ دل ہے نہ اب وہ جوش ہےحسن بار چشم ہے نغمہ وبال گوش ہےKaifi Hyderabadi (1880–1920)
  7. خم سبو ساغر صراحی جام پیمانہ مرامیرے ساقی جب مرا تو ہے تو مے خانہ مراKaifi Hyderabadi (1880–1920)
  8. دیکھنا وہ گریۂ حسرت مآل آ ہی گیابیکسی میں کوئی تو پرسان حال آ ہی گیاWahshat Kalkatvi (1881–1956)
  9. آنکھ سے ٹپکا جو آنسو وہ ستارا ہو گیامیرا دامن آج دامان ثریا ہو گیاSeemab Akbarabadi (1882–1951)
  10. شام فرقت انتہائے گردش ایام ہےجتنی صبحیں ہو چکی ہیں آج سب کی شام ہےSeemab Akbarabadi (1882–1951)
  11. شکریہ ہستی کا! لیکن تم نے یہ کیا کر دیاپردے ہی پردے میں اپنا راز افشا کر دیاSeemab Akbarabadi (1882–1951)
  12. غم مجھے حسرت مجھے وحشت مجھے سودا مجھےایک دل دے کر خدا نے دے دیا کیا کیا مجھےSeemab Akbarabadi (1882–1951)
  13. مزدورSeemab Akbarabadi (1882–1951)
  14. لذت غمAziz Lakhnavi (1882–1935)
  15. برسات (برج نرائن چکبست, II)Chakbast Brij Narayan (1882–1926)
  16. باز آ ساحل پہ غوطے کھانے والے باز آڈوب مرنے کا مزہ دریائے بے ساحل میں ہےYaas Yagana Changezi (1884–1956)
  17. ایک ایسی بھی تجلی آج مے خانے میں ہےلطف پینے میں نہیں ہے بلکہ کھو جانے میں ہےAsghar Gondvi (1884–1936)
  18. آہ کو سمجھے ہو کیا دل سے اگر ہو جائے گیوہ تو وہ ان کے فرشتوں کو خبر ہو جائے گیQamar Jalalvi (1887–1968)
  19. اب تو منہ سے بول مجھ کو دیکھ دن بھر ہو گیااے بت خاموش کیا سچ مچ کا پتھر ہو گیاQamar Jalalvi (1887–1968)
  20. توبہ کیجے اب فریب دوستی کھائیں گے کیاآج تک پچھتا رہے ہیں اور پچھتائیں گے کیاQamar Jalalvi (1887–1968)
  21. چھوڑ کر گھر بار اپنا حسرت دیدار میںاک تماشہ بن کے آ بیٹھا ہوں کوئے یار میںQamar Jalalvi (1887–1968)
  22. دیکھتے ہیں رقص میں دن رات پیمانے کو ہمساقیا راس آ گئے ہیں تیرے مے خانے کو ہمQamar Jalalvi (1887–1968)
  23. سرخیاں کیوں ڈھونڈھ کر لاؤں فسانے کے لئےبس تمہارا نام کافی ہے زمانے کے لئےQamar Jalalvi (1887–1968)
  24. کون سے تھے وہ تمہارے عہد جو ٹوٹے نہ تھےخیر ان باتوں میں کیا رکھا ہے تم جھوٹے نہ تھےQamar Jalalvi (1887–1968)
  25. یوں تمہارے ناتوان شوق منزل بھر چلےکھائی ٹھوکر گر پڑے گر کر اٹھے اٹھ کر چلےQamar Jalalvi (1887–1968)
  26. یوں ہی گر ہر سانس میں تھوڑی کمی ہو جائے گیختم رفتہ رفتہ اک دن زندگی ہو جائے گیJagat Mohan Lal Ravan (1889–1934)
  27. جان کر من جملۂ خاصان مے خانہ مجھےمدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھےJigar Moradabadi (1890–1960)
  28. شاعر فطرت ہوں جب بھی فکر فرماتا ہوں میںروح بن کر ذرے ذرے میں سما جاتا ہوں میںJigar Moradabadi (1890–1960)
  29. ابتدا وہ تھی کہ جینا تھا محبت میں محالانتہا یہ ہے کہ اب مرنا بھی مشکل ہو گیاJigar Moradabadi (1890–1960)
  30. ہائے رے مجبوریاں محرومیاں ناکامیاںعشق آخر عشق ہے تم کیا کرو ہم کیا کریںJigar Moradabadi (1890–1960)
  31. ہم نے سینے سے لگایا دل نہ اپنا بن سکامسکرا کر تم نے دیکھا دل تمہارا ہو گیاJigar Moradabadi (1890–1960)
  32. رنج و راحت وصل‌ و فرقت ہوش و وحشت کیا نہیںکون کہتا ہے کہ رہنے کی جگہ دنیا نہیںFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  33. پال لے اک روگ ناداں زندگی کے واسطےصرف صحت کے سہارے عمر تو کٹتی نہیںFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  34. تم اسے شکوہ سمجھ کر کس لیے شرما گئےمدتوں کے بعد دیکھا تھا تو آنسو آ گئےFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  35. سوچ کیا اس کا ملا کیا اور کیا مطلوب تھاخواب ہی ٹھہرا تو جتنی دیر دیکھا خوب تھاAal-e-Raza Raza (1896–1978)
  36. انتظار دید میں یوں آنکھ پتھرائی کہ بسمرتے مرتے وہ ہوئی عالم میں رسوائی کہ بسGawwas Qureshi (b. 1898)
  37. آنے والے جانے والے ہر زمانے کے لیےآدمی مزدور ہے راہیں بنانے کے لیےHafeez Jalandhari (1900–1982)
  38. رنگ بدلا یار نے وہ پیار کی باتیں گئیںوہ ملاقاتیں گئیں وہ چاندنی راتیں گئیںHafeez Jalandhari (1900–1982)
  39. مٹنے والی حسرتیں ایجاد کر لیتا ہوں میںجب بھی چاہوں اک جہاں آباد کر لیتا ہوں میںHafeez Jalandhari (1900–1982)
  40. ہے ازل کی اس غلط بخشی پہ حیرانی مجھےعشق لافانی ملا ہے زندگی فانی مجھےHafeez Jalandhari (1900–1982)
  41. آج بادل خوب برسا اور برس کر کھل گیاگلستاں کی ڈالی ڈالی پتا پتا دھل گیاHafeez Jalandhari (1900–1982)
  42. اف وہ راوی کا کنارہ وہ گھٹا چھائی ہوئیشام کے دامن میں سبزے پر بہار آئی ہوئیHafeez Jalandhari (1900–1982)
  43. حسن تاباں اس طرف ہے عشق سوزاں اس طرفوہ پریشاں اس طرف ہے ہم پریشاں اس طرفZaheen Shah Taji (1902–1978)
  44. شکوۂ بے جا کی کیا ان سے شکایت ہم کریںکچھ تو ہیں پہلے ہی برہم اور کیا برہم کریںM. D. Taseer (1902–1950)
  45. بے تعلق زندگی بھی زندگی ہوتی ہے کیاساز دل خاموش ہو تو نغمگی ہوتی ہے کیاJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  46. پیار ان کو دیکھ کر بے اختیار آ ہی گیاوہ جو آئے دل مرا دیوانہ وار آ ہی گیاJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  47. بندھ گیا ہے چاندنی سے کیا سہانہ سا سماںنربدا ہے یا ہے رنگ و روپ کا دریا رواںJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  48. اس طرح بے کیف گزرا اے حبیبؔ اپنا شبابجس طرح سے سونے گھر میں جلتا ہے کوئی چراغJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  49. پا کے اک تیرا تبسم مسکرائی کائناتجھوم اٹھا وہ بھی دل جینے سے جو بیزار تھاJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  50. باغ میں جگنو چمکتے ہیں جو پیارے رات کویاد آتے ہیں ان آنکھوں کے اشارے رات کوRasheed Lakhnavi (d. 1904)