Poetry

Poet
Meter
Clear
  1. کچھ دنوں تو شہر سارا اجنبی سا ہو گیاپھر ہوا یوں وہ کسی کی میں کسی کا ہو گیاNida Fazli (1938–2016)
  2. کچھ طبیعت ہی ملی تھی ایسی چین سے جینے کی صورت نہ ہوئیجس کو چاہا اسے اپنا نہ سکے جو ملا اس سے محبت نہ ہوئیNida Fazli (1938–2016)
  3. کچے بخیے کی طرح رشتے ادھڑ جاتے ہیںلوگ ملتے ہیں مگر مل کے بچھڑ جاتے ہیںNida Fazli (1938–2016)
  4. کسی بھی شہر میں جاؤ کہیں قیام کروکوئی فضا کوئی منظر کسی کے نام کروNida Fazli (1938–2016)
  5. کسی سے خوش ہے کسی سے خفا خفا سا ہےوہ شہر میں ابھی شاید نیا نیا سا ہےNida Fazli (1938–2016)
  6. کوشش کے باوجود یہ الزام رہ گیاہر کام میں ہمیشہ کوئی کام رہ گیاNida Fazli (1938–2016)
  7. کوئی کسی سے خوش ہو اور وہ بھی بارہا ہو یہ بات تو غلط ہےرشتہ لباس بن کر میلا نہیں ہوا ہو یہ بات تو غلط ہےNida Fazli (1938–2016)
  8. کوئی کسی کی طرف ہے کوئی کسی کی طرفکہاں ہے شہر میں اب کوئی زندگی کی طرفNida Fazli (1938–2016)
  9. کوئی نہیں ہے آنے والا پھر بھی کوئی آنے کو ہےآتے جاتے رات اور دن میں کچھ تو جی بہلانے کو ہےNida Fazli (1938–2016)
  10. کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہےسب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہےNida Fazli (1938–2016)
  11. کوئی ہنگامہ اٹھایا جائےبے سبب شور مچایا جائےNida Fazli (1938–2016)
  12. گرجا میں مندروں میں اذانوں میں بٹ گیاہوتے ہی صبح آدمی خانوں میں بٹ گیاNida Fazli (1938–2016)
  13. گرج برس پیاسی دھرتی پر پھر پانی دے مولاچڑیوں کو دانے بچوں کو گڑ دھانی دے مولاNida Fazli (1938–2016)
  14. گھر سے نکلے تو ہو سوچا بھی کدھر جاؤ گےہر طرف تیز ہوائیں ہیں بکھر جاؤ گےNida Fazli (1938–2016)
  15. مٹھی بھر لوگوں کے ہاتھوں میں لاکھوں کی تقدیریں ہیںجدا جدا ہیں دھرم علاقے ایک سی لیکن زنجیریں ہیںNida Fazli (1938–2016)
  16. محبت میں وفاداری سے بچئےجہاں تک ہو اداکاری سے بچئےNida Fazli (1938–2016)
  17. من بیراگی تن انوراگی قدم قدم دشواری ہےجیون جینا سہل نہ جانو بہت بڑی فن کاری ہےNida Fazli (1938–2016)
  18. منہ کی بات سنے ہر کوئی دل کے درد کو جانے کونآوازوں کے بازاروں میں خاموشی پہچانے کونNida Fazli (1938–2016)
  19. میری تیری دوریاں ہیں اب عبادت کے خلافہر طرف ہے فوج آرائی محبت کے خلافNida Fazli (1938–2016)
  20. میں اپنے اختیار میں ہوں بھی نہیں بھی ہوںدنیا کے کاروبار میں ہوں بھی نہیں بھی ہوںNida Fazli (1938–2016)
  21. نزدیکیوں میں دور کا منظر تلاش کرجو ہاتھ میں نہیں ہے وہ پتھر تلاش کرNida Fazli (1938–2016)
  22. نشہ نشہ کے لئے ہے عذاب میں شاملکسی کی یاد کو کیجے شراب میں شاملNida Fazli (1938–2016)
  23. نہ جانے کون سا منظر نظر میں رہتا ہےتمام عمر مسافر سفر میں رہتا ہےNida Fazli (1938–2016)
  24. نیل گگن میں تیر رہا ہے اجلا اجلا پورا چاندماں کی لوری سا بچے کے دودھ کٹورے جیسا چاندNida Fazli (1938–2016)
  25. نئی نئی آنکھیں ہوں تو ہر منظر اچھا لگتا ہےکچھ دن شہر میں گھومے لیکن اب گھر اچھا لگتا ہےNida Fazli (1938–2016)
  26. وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپناکس کو معلوم یہاں کون ہے کتنا اپناNida Fazli (1938–2016)
  27. وہ خوش لباس بھی خوش دل بھی خوش ادا بھی ہےمگر وہ ایک ہے کیوں اس سے یہ گلہ بھی ہےNida Fazli (1938–2016)
  28. ہر اک رستہ اندھیروں میں گھرا ہےمحبت اک ضروری حادثہ ہےNida Fazli (1938–2016)
  29. ہر ایک بات کو چپ چاپ کیوں سنا جائےکبھی تو حوصلہ کر کے نہیں کہا جائےNida Fazli (1938–2016)
  30. ہر ایک گھر میں دیا بھی جلے اناج بھی ہواگر نہ ہو کہیں ایسا تو احتجاج بھی ہوNida Fazli (1938–2016)
  31. ہر چمکتی قربت میں ایک فاصلہ دیکھوںکون آنے والا ہے کس کا راستہ دیکھوںNida Fazli (1938–2016)
  32. ہر طرف ہر جگہ بے شمار آدمیپھر بھی تنہائیوں کا شکار آدمیNida Fazli (1938–2016)
  33. ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرامیں ہی کشتی ہوں مجھی میں ہے سمندر میراNida Fazli (1938–2016)
  34. ہوش والوں کو خبر کیا بے خودی کیا چیز ہےعشق کیجے پھر سمجھئے زندگی کیا چیز ہےNida Fazli (1938–2016)
  35. ہوئے سب کے جہاں میں ایک جب اپنا جہاں اور ہممسلسل لڑتے رہتے ہیں زمین و آسماں اور ہمNida Fazli (1938–2016)
  36. یقین چاند پہ سورج میں اعتبار بھی رکھمگر نگاہ میں تھوڑا سا انتظار بھی رکھNida Fazli (1938–2016)
  37. یوں لگ رہا ہے جیسے کوئی آس پاس ہےوہ کون ہے جو ہے بھی نہیں اور اداس ہےNida Fazli (1938–2016)
  38. یہ جو پھیلا ہوا زمانہ ہےاس کا رقبہ غریب خانہ ہےNida Fazli (1938–2016)
  39. یہ کیسی کشمکش ہے زندگی میںکسی کو ڈھونڈتے ہیں ہم کسی میںNida Fazli (1938–2016)
  40. یہ نہ پوچھو کہ واقعہ کیا ہےکس کی نظروں کا زاویہ کیا ہےNida Fazli (1938–2016)
  41. آؤکہیں سے تھوڑی سی مٹی بھر لائیںNida Fazli (1938–2016)
  42. اگر قبرستان میںالگ الگ کتبے نہ ہوںNida Fazli (1938–2016)
  43. بیٹھے بیٹھے یوں ہی قلم لے کرمیں نے کاغذ کے ایک کونے پرNida Fazli (1938–2016)
  44. تم نےشاید کسی رسالے میںNida Fazli (1938–2016)
  45. تو اس طرح سے مری زندگی میں شامل ہےجہاں بھی جاؤں یہ لگتا ہے تیری محفل ہےNida Fazli (1938–2016)
  46. جامن کی اک شاخ پہ بیٹھی اک چڑیاہرے ہرے پتوں میں چھپ کر گاتی ہےNida Fazli (1938–2016)
  47. دور شاداب پہاڑی پہ بنا اک بنگلہلال کھپریلوں پہ پھیلی ہوئی انگور کی بیلNida Fazli (1938–2016)
  48. دیوتا ہے کوئی ہم میںنہ فرشتہ کوئیNida Fazli (1938–2016)
  49. سنا ہے میں نے!کئی دن سے تم پریشاں ہوNida Fazli (1938–2016)
  50. سورج!اک نٹ کھٹ بالک ساNida Fazli (1938–2016)