Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. کچھ کوہکن جو وقف زر و مال ہو گئےتیشہ بدست ہو کے بھی کنگال ہو گئےFaheem Jogapuri
  2. گزرے تمام عمر عجب امتحاں سے ہمالجھے کبھی زمیں سے کبھی آسماں سے ہمFaheem Jogapuri
  3. ہیں مدتوں سے دیکھنے والوں کے منتظراحساس بے پناہ کی جاگیر اور ہمFaheem Jogapuri
  4. واقف کہاں زمانہ ہماری اڑان سےوہ اور تھے جو ہار گئے آسمان سےFaheem Jogapuri
  5. تھی آسماں پہ میری چڑھائی تمام راتپھینکا کیا ہوں تیر ہوائی تمام راتسید یوسف علی خاں ناظم
  6. مل جائیں ازدحام میں ہم ہی یہ ہم سے دوراک گھر جدا بنائیں گے دیر و حرم سے دورسید یوسف علی خاں ناظم
  7. بلبل وہ گل ہے خواب میں تو گا کے مت جگایا چٹکیوں کی غنچوں سے بجوا کے گت جگاWaliullah Muhib
  8. تروار کھینچ ہم کو دکھاتے ہو جب نہ تبکیا مر رہے جواں کو ستاتے ہو جب نہ تبWaliullah Muhib
  9. شورش سے چشم تر کی زبس غرق آب ہوںدن رات بحر غم میں برنگ حباب ہوںWaliullah Muhib
  10. میں جیتے جی تلک رہوں مرہون آپ کاگر آج قصد کیجیے مجھ سے ملاپ کاWaliullah Muhib
  11. انجمؔ اگر نہیں در دل دار تک پہنچہو جائے کاش روزن دیوار تک پہنچمرزا آسمان جاہ انجم
  12. یاں کفر سے غرض ہے نہ اسلام سے غرضبس ہے اگر غرض تو ترے نام سے غرضمرزا آسمان جاہ انجم
  13. محفل میں آتے جاتے ہیں انساں نئے نئےاب تو چلن لیے ہیں مری جاں نئے نئےنظام رامپوری
  14. ہلتی ہے زلف جنبش گردن کے ساتھ ساتھناگن بھی ہے لگی ہوئی رہزن کے ساتھ ساتھنظام رامپوری
  15. ہم کو شب وصال بھی رنج و محن ہواقسمت خلاف طبع ہوا جو سخن ہوانظام رامپوری
  16. انگڑائی بھی وہ لینے نہ پائے اٹھا کے ہاتھدیکھا جو مجھ کو چھوڑ دیئے مسکرا کے ہاتھنظام رامپوری
  17. دونوں گھروں کا لطف جداگانہ مل گیاکعبے سے ہم چلے تھے کہ بت خانہ مل گیانوح ناروی
  18. پردہ رہا کہ جلوۂ وحدت نما ہواغش نے خبر نہ دی مجھے کب سامنا ہواثاقب لکھنوی
  19. پر نور جس کے حسن سے مدفن تھا کون تھاچہرہ یہ کس شہید کا روشن تھا کون تھاآغا حجو شرف
  20. ترچھی نظر نہ ہو طرف دل تو کیا کروںلیلیٰ کے ناپسند ہو محمل تو کیا کروںآغا حجو شرف
  21. تیر نظر سے چھد کے دل افگار ہی رہاناسور اس میں صورت سوفار ہی رہاآغا حجو شرف
  22. رلوا کے مجھ کو یار گنہ گار کر نہیںآنکھیں ہیں تر تو ہوں مرا دامن تو تر نہیںآغا حجو شرف
  23. عشق دہن میں گزری ہے کیا کچھ نہ پوچھئےنا گفتنی ہے حال مرا کچھ نہ پوچھئےآغا حجو شرف
  24. جب سے ہوا ہے عشق ترے اسم ذات کاآنکھوں میں پھر رہا ہے مرقع نجات کاآغا حجو شرف
  25. تاریکیوں کو آگ لگے اور دیا جلےیہ رات بین کرتی رہے اور دیا جلےTahzeeb Hafi
  26. صحرا سے آنے والی ہواؤں میں ریت ہےہجرت کروں گا گاؤں سے گاؤں میں ریت ہےTahzeeb Hafi
  27. رفعت کبھی کسی کی گوارا یہاں نہیںجس سر زمیں کے ہم ہیں وہاں آسماں نہیںبخش ناسخ
  28. ہے رشک وصل سے غم دل دار ہی بھلاراحت سے ایسی ہم کو وو دل آزار ہی بھلاحسرت عظیم آبادی
  29. اک پل میں اک صدی کا مزا ہم سے پوچھئےدو دن کی زندگی کا مزا ہم سے پوچھئےKhumar Barabankavi
  30. ایسا نہیں کہ ان سے محبت نہیں رہیجذبات میں وہ پہلی سی شدت نہیں رہیKhumar Barabankavi
  31. پی پی کے جگمگائے زمانے گزر گئےراتوں کو دن بنائے زمانے گزر گئےKhumar Barabankavi
  32. تو چاہئے نہ تیری وفا چاہئے مجھےکچھ بھی نہ تیرے غم کے سوا چاہئے مجھےKhumar Barabankavi
  33. جھنجھلائے ہیں لجائے ہیں پھر مسکرائے ہیںکس اہتمام سے انہیں ہم یاد آئے ہیںKhumar Barabankavi
  34. مجھ کو شکست دل کا مزا یاد آ گیاتم کیوں اداس ہو گئے کیا یاد آ گیاKhumar Barabankavi
  35. حد سے بڑھے جو علم تو ہے جہل دوستوسب کچھ جو جانتے ہیں وہ کچھ جانتے نہیںKhumar Barabankavi
  36. خورشید رو کے مہر کی جس پر نگاہ ہوطالع اسی کا خلق میں رخشندہ ماہ ہوعشق اورنگ آبادی
  37. دام خیال زلف بتاں سے چھڑا لیاکیا بال بال مجھ کو خدا نے بچا لیاصفی اورنگ آبادی
  38. دل جب سے درد عشق کے قابل نہیں رہااک ناگوار چیز ہے اب دل نہیں رہاصفی اورنگ آبادی
  39. دل عشق میں تباہ ہوا یا کہ جل گیااچھا ہوا خلش گئی کانٹا نکل گیاصفی اورنگ آبادی
  40. سیر چمن ہے اور وہ گل رو کنار میںمیں بے پیے بھی مست ہوں اب کی بہار میںصفی اورنگ آبادی
  41. اتنے تو ہم خیال دل مبتلا ہیں ہمکل جس سے خوش تھے آج اسی سے خفا ہیں ہمصفی اورنگ آبادی
  42. جب ان سے دوستی نہ رہی دشمنی رہیبگڑی تو بگڑی اور بنی تو بنی رہیصفی اورنگ آبادی
  43. چوری سے دو گھڑی جو نظارے ہوئے تو کیاچلمن تو بیچ میں ہے اشارے ہوئے تو کیااحمد حسین مائل
  44. کیا روز حشر دوں تجھے اے داد گر جواباعمال نامہ کا تو ہے پیشانی پر جواباحمد حسین مائل
  45. کیوں شوق بڑھ گیا رمضاں میں سنگار کاروزہ نہ ٹوٹ جائے کسی روزہ دار کااحمد حسین مائل
  46. نکلی جو روح ہو گئے اجزائے‌ تن خراباک شمع بجھ گئی تو ہوئی انجمن خراباحمد حسین مائل
  47. آہٹ پہ کان در پہ نظر اس طرح نہ تھیایک ایک پل کی ہم کو خبر اس طرح نہ تھیBashar Nawaz
  48. چھیڑا ذرا صبا نے تو گلنار ہو گئےغنچے بھی مہ جمالوں کے رخسار ہو گئےBashar Nawaz
  49. کوئی صنم تو ہو کوئی اپنا خدا تو ہواس دشت بے کسی میں کوئی آسرا تو ہوBashar Nawaz
  50. عجلت کو اختیار نہ کر انتظار کرخود پر جنوں سوار نہ کر انتظار کرIdris Azad