Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Makhbun Mahzuf Maqtu'

رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
Poet
Meter
Clear
  1. کیوں نہ افسانۂ غم کیف کا عنواں ٹھہرےشدت درد ہی جب درد کا درماں ٹھہرےQaisar Siddiqi (1937–2018)
  2. من بھی شاعر کی طرح تن بھی غزل جیسا ہےیہ ترے روپ کا درپن بھی غزل جیسا ہےQaisar Siddiqi (1937–2018)
  3. میرے بعد اور کوئی مجھ سا نہ آیا ہوگااس کے دروازے پہ اب تک مرا سایہ ہوگاQaisar Siddiqi (1937–2018)
  4. عشق پھر عشق ہے آشفتہ سری مانگے ہےہوش کے دور میں بھی جامہ دری مانگے ہےUnwan Chishti (1937–2004)
  5. اپنے ماضی کی طرح اب بھی درخشندہ ہوںنازش حال ہوں صورت گر آئندہ ہوںGhani Ahmad Ghani (b. 1937)
  6. جب محبت کا کسی شے پہ اثر ہو جائےایک ویران مکاں بولتا گھر ہو جائےdarvesh bharti (b. 1937)
  7. اب خوشی ہے نہ کوئی درد رلانے والاہم نے اپنا لیا ہر رنگ زمانے والاNida Fazli (1938–2016)
  8. اپنا غم لے کے کہیں اور نہ جایا جائےگھر میں بکھری ہوئی چیزوں کو سجایا جائےNida Fazli (1938–2016)
  9. اپنی مرضی سے کہاں اپنے سفر کے ہم ہیںرخ ہواؤں کا جدھر کا ہے ادھر کے ہم ہیںNida Fazli (1938–2016)
  10. اس کو کھو دینے کا احساس تو کم باقی ہےجو ہوا وہ نہ ہوا ہوتا یہ غم باقی ہےNida Fazli (1938–2016)
  11. اس کے دشمن ہیں بہت آدمی اچھا ہوگاوہ بھی میری ہی طرح شہر میں تنہا ہوگاNida Fazli (1938–2016)
  12. چاند سے پھول سے یا میری زباں سے سنئےہر جگہ آپ کا قصہ ہے جہاں سے سنئےNida Fazli (1938–2016)
  13. دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھوزندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھوNida Fazli (1938–2016)
  14. رات کے بعد نئے دن کی سحر آئے گیدن نہیں بدلے گا تاریخ بدل جائے گیNida Fazli (1938–2016)
  15. کچے بخیے کی طرح رشتے ادھڑ جاتے ہیںلوگ ملتے ہیں مگر مل کے بچھڑ جاتے ہیںNida Fazli (1938–2016)
  16. کوئی ہندو کوئی مسلم کوئی عیسائی ہےسب نے انسان نہ بننے کی قسم کھائی ہےNida Fazli (1938–2016)
  17. وقت بنجارا صفت لمحہ بہ لمحہ اپناکس کو معلوم یہاں کون ہے کتنا اپناNida Fazli (1938–2016)
  18. ہر گھڑی خود سے الجھنا ہے مقدر میرامیں ہی کشتی ہوں مجھی میں ہے سمندر میراNida Fazli (1938–2016)
  19. دشمنی لاکھ سہی ختم نہ کیجے رشتہدل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہئےNida Fazli (1938–2016)
  20. غم ہے آوارہ اکیلے میں بھٹک جاتا ہےجس جگہ رہئے وہاں ملتے ملاتے رہئےNida Fazli (1938–2016)
  21. کیوں نہ ہم آج حقیقت ہی بتا دیں اپنیجسم اپنا ہی نہ اس جسم میں سانسیں اپنیPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  22. ہم ہیں طوفان حوادث سے گزرنے والےہم نہیں موج بلا خیز سے ڈرنے والےPandit Vidya Rattan Asi (1938–2019)
  23. جس طرف جاؤ گے اک شور سنائی دے گاکہیں لیکن کوئی چہرہ نہ دکھائی دے گاBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  24. کس لیے دشت میں گھر کوئی بنایا جائےپاس کیا ہے جو فصیلوں میں چھپایا جائےBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  25. میں جو دنیا کی کہانی میں نہ کھویا ہوتامیرے خامے نے مسلسل مجھے لکھا ہوتاBadiuzzaman Khawar (1938–1990)
  26. تمہی سردار ہو گلشن کے یہ بتلا دیناکوئی ہمسر ہو تو دیوار میں چنوا دیناOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  27. رونق کوچہ و بازار ہیں تیری آنکھیںلوگ سودا ہیں خریدار ہیں تیری آنکھیںOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  28. ان مکانوں میں بھی انسان ہی رہتے ہوں گےرونقیں جن میں نہیں آپ کی محفل کی سیOwais Ahmad Dauran (b. 1938)
  29. ہوش میں آؤں تو سوچوں ابھی دیکھا کیا ہےپھر یہ پوچھوں کہ یہ پردا ہے تو جلوہ کیا ہےEhsan Akbar (b. 1938)
  30. بخت جاگے تو جہاں دیدہ سی ہو جاتی ہےشخصیت اور بھی سنجیدہ سی ہو جاتی ہےZafar Kaleem (b. 1938)
  31. ہم فقیروں سے سمجھ ہم کو نہ سمجھا کیا ہےہم سمجھ بوجھ کے بیٹھے ہیں کہ دنیا کیا ہےZafar Kaleem (b. 1938)
  32. جو حسیں حسن تغافل سے گزر جاتا ہےچاہنے والوں کے وہ دل سے اتر جاتا ہےJafar Abbas Safvi (b. 1938)
  33. کوچۂ عشق سے کچھ خواب اٹھا کر لے آئےتھے گدا تحفۂ نایاب اٹھا کر لے آئےObaidullah Aleem (1939–1998)
  34. وحشتیں کیسی ہیں خوابوں سے الجھتا کیا ہےایک دنیا ہے اکیلی تو ہی تنہا کیا ہےObaidullah Aleem (1939–1998)
  35. ہجر کرتے یا کوئی وصل گزارا کرتےہم بہرحال بسر خواب تمہارا کرتےObaidullah Aleem (1939–1998)
  36. ہم نے کھلنے نہ دیا بے سر و سامانی کوکہاں لے جائیں مگر شہر کی ویرانی کوObaidullah Aleem (1939–1998)
  37. آنکھ سے دور سہی دل سے کہاں جائے گاجانے والے تو ہمیں یاد بہت آئے گاObaidullah Aleem (1939–1998)
  38. جس کو ملنا نہیں پھر اس سے محبت کیسیسوچتا جاؤں مگر دل میں بسائے جاؤںObaidullah Aleem (1939–1998)
  39. شاید اس راہ پہ کچھ اور بھی راہی آئیںدھوپ میں چلتا رہوں سائے بچھائے جاؤںObaidullah Aleem (1939–1998)
  40. اس طرف آگ کا دریا ہے ادھر کھائی ہےہم نے بھی پار اترنے کی قسم کھائی ہےGhayas Mateen (b. 1939)
  41. خواب آنکھوں کی گلی چھوڑ کے جانے نکلےہم ادھر نیند کی دیوار گرانے نکلےGhayas Mateen (b. 1939)
  42. شام کا رنگ جو گہرا ہوا آئینے میںاک ستارہ سا چمکنے لگا آئینے میںGhayas Mateen (b. 1939)
  43. جب ہوئی خاک تو اکسیر ہوئی ہے باباآرزو مٹنے سے تاثیر ہوئی ہے باباJafar Raza (1939–2022)
  44. چاندنی رات میں صندل سا بکھرتا سایہایک آسیب کی صورت نظر آیا سایہJafar Raza (1939–2022)
  45. ذات کے گرد فصیلیں ہیں ریاضت معلومصرف جنت کے لیے ہے تو عبادت معلومJafar Raza (1939–2022)
  46. وعدۂ الفت و پیمان وفا سے توبہتجربہ کہتا ہے اس حسن ادا سے توبہJafar Raza (1939–2022)
  47. عشق میں وصل کی تدبیر بتانے والاکون تھا زہر کو اکسیر بتانے والاEhtisham Bachhrayuni (b. 1939)
  48. عہد رفتہ کی لکیروں پہ نہ چلتے رہئےوقت کے ساتھ خیالات بدلتے رہئےEhtisham Bachhrayuni (b. 1939)
  49. یوں ترے ہجر میں آنکھوں سے ستارے ٹوٹےجیسے سیلاب سے دریا کے کنارے ٹوٹےEhtisham Bachhrayuni (b. 1939)
  50. اپنے چہرے سے جو ظاہر ہے چھپائیں کیسےتیری مرضی کے مطابق نظر آئیں کیسےWaseem Barelvi (b. 1940)