Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Makhbun Mahzuf Maqtu'

رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
Poet
Meter
Clear
  1. آج کیا حال ہے یا رب سر محفل میراکہ نکالے لیے جاتا ہے کوئی دل میراJigar Moradabadi (1890–1960)
  2. راز جو سینۂ فطرت میں نہاں ہوتا ہےسب سے پہلے دل شاعر پہ عیاں ہوتا ہےJigar Moradabadi (1890–1960)
  3. کیا برابر کا محبت میں اثر ہوتا ہےدل ادھر ہوتا ہے ظالم نہ ادھر ہوتا ہےJigar Moradabadi (1890–1960)
  4. کیا تعجب کہ مری روح رواں تک پہنچےپہلے کوئی مرے نغموں کی زباں تک پہنچےJigar Moradabadi (1890–1960)
  5. ہر حقیقت کو بانداز تماشا دیکھاخوب دیکھا ترے جلووں کو مگر کیا دیکھاJigar Moradabadi (1890–1960)
  6. جو بھی دے دے وہ کرم سے وہی لے لے نادرؔمنہ سے مانگو تو خدا اور خفا ہوتا ہےNadir Shahjahanpuri (1890–1963)
  7. ننگ ہے راز محبت کا نمایاں ہونامر بھی جاؤں میں اگر تم نہ پریشاں ہوناNadir Shahjahanpuri (1890–1963)
  8. ابر دیدہ کا مرے ہو جو نہ اوجھڑ پانیپھر کہیں جھڑکی لگائے نہ کہیں جھڑ پانیShad Lakhnavi (d. 1892)
  9. کیا کہوں غنچۂ گل نیم دہاں ہے کچھ اورلا کلامی ہے وہاں بات یہاں ہے کچھ اورShad Lakhnavi (d. 1892)
  10. اس نے افشاں جو چنی رات کو تنہا ہو کرآسماں ٹوٹ پڑا مجھ پہ ستارہ ہو کرShad Lakhnavi (d. 1892)
  11. بستیاں ڈھونڈھ رہی ہیں انہیں ویرانوں میںوحشتیں بڑھ گئیں حد سے ترے دیوانوں میںFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  12. جور و بے مہری اغماض پہ کیا روتا ہےمہرباں بھی کوئی ہو جائے گا جلدی کیا ہےFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  13. چھیڑ اے دل یہ کسی شوخ کے رخساروں سےکھیلنا آہ دہکتے ہوئے انگاروں سےFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  14. دور آغاز جفا دل کا سہارا نکلاحوصلہ کچھ نہ ہمارا نہ تمہارا نکلاFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  15. رس میں ڈوبا ہوا لہراتا بدن کیا کہناکروٹیں لیتی ہوئی صبح چمن کیا کہناFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  16. مجھ کو مارا ہے ہر اک درد و دوا سے پہلےدی سزا عشق نے ہر جرم و خطا سے پہلےFiraq Gorakhpuri (1896–1982)
  17. دن ہے بھاری غم فرقت کے گرفتاروں پررات کٹتی ہے دہکتے ہوئے انگاروں پرAal-e-Raza Raza (1896–1978)
  18. یہی اچھا ہے جو اس طرح مٹائے کوئیآپ بھی پھر مجھے ڈھونڈے تو نہ پائے کوئیAal-e-Raza Raza (1896–1978)
  19. آہ میں اے دل مظلوم اثر پیدا کرجس میں سودائے محبت ہو وہ سر پیدا کرLala Anoop Chand Aaftab Panipati (1896–1968)
  20. جلوۂ حسن ازل آئے تصور میں اگرگوشۂ دل میں مچلتے ہوئے ارماں ہوں گےLala Anoop Chand Aaftab Panipati (1896–1968)
  21. غم کی چھا جائے گی دنیا میں گھٹا میرے بعداور برسیں گے بہت تیر بلا میرے بعدLala Anoop Chand Aaftab Panipati (1896–1968)
  22. عشق نے عقل کو دیوانہ بنا رکھا ہےزلف انجام کی الجھن میں پھنسا رکھا ہےHafeez Jalandhari (1900–1982)
  23. یہ ملاقات ملاقات نہیں ہوتی ہےبات ہوتی ہے مگر بات نہیں ہوتی ہےHafeez Jalandhari (1900–1982)
  24. آنے والے کسی طوفان کا رونا رو کرنا خدا نے مجھے ساحل پہ ڈبونا چاہاHafeez Jalandhari (1900–1982)
  25. ہاتھ رکھ رکھ کے وہ سینے پہ کسی کا کہنادل سے درد اٹھتا ہے پہلے کہ جگر سے پہلےHafeez Jalandhari (1900–1982)
  26. خوں اگر ہوں گے تو کام آئیں گے پیمانوں کےحوصلے کچھ تو نکل جائیں گے ارمانوں کےHabibur Rahman Siddiqui (1901–1971)
  27. ان کی یاد آئے تو کچھ اس کا تقاضہ ہوگاسوچتا ہوں وہ رہے یاد تو پھر کیا ہوگاZaheen Shah Taji (1902–1978)
  28. خاک سے لالہ و گل سنبل و ریحاں نکلےتم بھی پردے سے نکل آؤ کہ ارماں نکلےZaheen Shah Taji (1902–1978)
  29. کیا نہ دیکھا یہ کہو یہ نہ کہو کیا دیکھاہم نے جو کچھ بھی کسی بزم میں دیکھا دیکھاZaheen Shah Taji (1902–1978)
  30. حسن کے راز نہاں شرح بیاں تک پہنچےآنکھ سے دل میں گئے دل سے زباں تک پہنچےM. D. Taseer (1902–1950)
  31. درد ہی دیتا ہے اب وہ نہ دوا دیتا ہےہائے کیسا وہ وفاؤں کا صلہ دیتا ہےJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  32. عارض اشکوں سے ترے تر نہیں دیکھے جاتےخاک میں رلتے یہ گوہر نہیں دیکھے جاتےJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  33. زندگی بہتی رہی آب رواں کی مانندکبھی ہلکی سی کبھی خواب گراں کی مانندJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  34. میری سوئی ہوئی قسمت کو جگانے آ جاآ جا آ جا مری بگڑی کو بنانے آ جاJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  35. اس قدر وعدے کا انداز حسیں ہوتا ہےکہ ترے جھوٹ پہ بھی سچ کا یقیں ہوتا ہےJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  36. تیری یادوں کا ہی سرمایا لئے بیٹھے ہیںہم کبھی بے سر و سامان نہ ہونے پائےJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  37. ٹوٹ جاتے ہیں جو دنیا کے سہارے سارےپردۂ غیب سے ہوتا ہے سہارا پیداJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  38. جب تھکے ہاتھوں سے پتوار بھی گر جاتے ہیںعین گرداب میں ہوتا ہے کنارہ پیداJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  39. حال دل کہتے ہی آ جاتی ہے جب یاد ان کیہم کہیں ہوتے ہیں افسانہ کہیں ہوتا ہےJaiKrishn Chaudhry Habeeb (b. 1904)
  40. راز الفت کے عیاں رات کو سارے ہوتےہم کئی بار انہیں گھبرا کے پکارے ہوتےRasheed Lakhnavi (d. 1904)
  41. گرم رفتار ہے تیری یہ پتا دیتے ہیںدم بہ دم لو ترے نقش کف پا دیتے ہیںRasheed Lakhnavi (d. 1904)
  42. ہے اندھیرا تو سمجھتا ہوں شب گیسو ہےبند آنکھیں ہیں کہ اے یار نظر میں تو ہےRasheed Lakhnavi (d. 1904)
  43. اس طرح کر گیا دل کو مرے ویراں کوئینہ تمنا کوئی باقی ہے نہ ارماں کوئیChiragh Hasan Hasrat (1904–1955)
  44. آرزو وصل کی رکھتی ہے پریشاں کیا کیاکیا بتاؤں کہ مرے دل میں ہیں ارماں کیا کیاAkhtar Shirani (1905–1948)
  45. کچھ تو تنہائی کی راتوں میں سہارا ہوتاتم نہ ہوتے نہ سہی ذکر تمہارا ہوتاAkhtar Shirani (1905–1948)
  46. کس کی آنکھوں کا لیے دل پہ اثر جاتے ہیںمے کدے ہاتھ بڑھاتے ہیں جدھر جاتے ہیںAkhtar Shirani (1905–1948)
  47. نکہت زلف سے نیندوں کو بسا دے آ کرمیری جاگی ہوئی راتوں کو سلا دے آ کرAkhtar Shirani (1905–1948)
  48. جھولاAkhtar Shirani (1905–1948)
  49. ایک شاعرہ کی شادی پرAkhtar Shirani (1905–1948)
  50. ساون کی گھٹاAkhtar Shirani (1905–1948)