Poetry
- آپ کو یہ بھلے آسان سفر لگتا ہےشعر کہنے میں مگر خون جگر لگتا ہےGaurav Trivedi (b. 1990)
- اس کو جن آنکھوں سے دنیا دکھتی ہےمیں نے ان آنکھوں میں دنیا دیکھی ہےGaurav Trivedi (b. 1990)
- اور پھر ہم نے بھی اپنے دل کا سودا کر لیابعد تیرے ہم نے اپنا دل کھلونا کر لیاGaurav Trivedi (b. 1990)
- پیار کر پاؤں میں اب ایسا نہیں ہو پاؤں گاچاہتا تو ہوں مگر تیرا نہیں ہو پاؤں گاGaurav Trivedi (b. 1990)
- تجھے پانے کی خواہش پھر جگی ہےمگر افسوس یہ تو خودکشی ہےGaurav Trivedi (b. 1990)
- تمہاری یاد میں روئیں نہ جب تکمزہ آتا نہیں جینے کا تب تکGaurav Trivedi (b. 1990)
- توڑ دی سارے جہاں سے دوستی اچھا کیااور خود سے بھی کوئی خواہش نہ کی اچھا کیاGaurav Trivedi (b. 1990)
- جسم تھکتا رہا مگر نکلےاک سفر سے کئی سفر نکلےGaurav Trivedi (b. 1990)
- جنگل پہاڑ کھیت بھی بھاتے نہیں مجھےاپنی نظر سے تم جو دکھاتے نہیں مجھےGaurav Trivedi (b. 1990)
- جی بھی چکے ہیں خواب جو اب دیکھتے ہیں ہمکچھ اک برس تو ساتھ بھی اس کے رہے ہیں ہمGaurav Trivedi (b. 1990)
- جی لیے پر من نہیں بھر پائے ہمایک خالی پن نہیں بھر پائے ہمGaurav Trivedi (b. 1990)
- دوچار دوستوں کی نظر لگ گئی مجھےورنہ کسی کے ساتھ کی عادت نہ تھی مجھےGaurav Trivedi (b. 1990)
- سچ ہے تم کو ملا نہیں ہوں میںہاں مگر گمشدہ نہیں ہوں میںGaurav Trivedi (b. 1990)
- مری آنکھوں کے جو روشن دیے ہیںتمہاری یاد میں بجھنے لگے ہیںGaurav Trivedi (b. 1990)
- میں تھک چکا ہوں زمانہ کے چونچلوں سے ابسو چن رہا ہوں کچھ اک دوست دشمنوں سے ابGaurav Trivedi (b. 1990)
- میں نے چاہا ہی نہیں مجھ کو صفائی دو تماپنی یادوں سے مگر مجھ کو رہائی دو تمGaurav Trivedi (b. 1990)
- یاد میں تیری ایسا کرنے لگتے ہیںہم اکثر خود سے ہی لڑنے لگتے ہیںGaurav Trivedi (b. 1990)
- یہ زندگی خیال ہے اور ہم خیال تواپنا لے مجھ کو یوں نہ مری جاں نکال توGaurav Trivedi (b. 1990)