مری آنکھوں کے جو روشن دیے ہیں
Gaurav Trivedi (b. 1990)مری آنکھوں کے جو روشن دیے ہیں
تمہاری یاد میں بجھنے لگے ہیں
کئی آنسو تو اصلی رنگ اپنا
مری آنکھوں میں آ کر دیکھتے ہیں
تمہارے خواب دل کش خواب تھے پر
مری آنکھوں میں بھی گہرے کنویں ہیں
وہی رشتے جو مجھ کو بن رہے تھے
مرے اشعار میں بکھرے پڑے ہیں
بڑپن دیکھیے میرے بڑوں کا
مجھے چھوٹا جتانے پر تلے ہیں