تمہاری یاد میں روئیں نہ جب تک
Gaurav Trivedi (b. 1990)تمہاری یاد میں روئیں نہ جب تک
مزہ آتا نہیں جینے کا تب تک
تمہیں ہم کھو چکے ہیں جانتے ہیں
مگر کھونے کا ڈر رہتا ہے اب تک
کسے پرواہ تھی دنیا کی جاناں
تمہارے ساتھ ہم رہتے تھے جب تک
تمہارے بن نہیں منظور کچھ بھی
تمہیں کہہ دو رہوں تنہا میں کب تک
میں تم کو بند میں دہرا رہا ہوں
تمہیں لے آ رہے ہیں گیت لب تک