Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Ramal Musamman Salim Makhbun Mahzuf

رمل مثمن سالم مخبون محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. دل میں رکھتا ہے نہ پلکوں پہ بٹھاتا ہے مجھےپھر بھی اک شخص میں کیا کیا نظر آتا ہے مجھےShahryar (1936–2012)
  2. زندگی جب بھی تری بزم میں لاتی ہے ہمیںیہ زمیں چاند سے بہتر نظر آتی ہے ہمیںShahryar (1936–2012)
  3. خلش زخم تمنا کا مداوا بھی نہ تھامیں نے وہ چاہا جو تقدیر میں لکھا بھی نہ تھاTahir Tilhari (b. 1936)
  4. ساز سے میرے غلط نغموں کی امید نہ کرآگ کی آگ ہے دل میں تو دھواں کیوں کر ہوQaisar Shameem (1936–2021)
  5. ہے بھی کچھ یا کہ سمک تا بہ‌‌ سما کچھ بھی نہیںپوچھا جب جب تو یہی آئی صدا کچھ بھی نہیںUrfi Aafaqi (b. 1936)
  6. آج پھر رنگ پہ ہے شام خدا خیر کرےپھر مرے ہاتھ میں ہے جام خدا خیر کرےBal Swaroop Rahi (b. 1936)
  7. تو قریب آئے تو قربت کا یوں اظہار کروںآئنہ سامنے رکھ کر ترا دیدار کروںNida Fazli (1938–2016)
  8. دن سلیقے سے اگا رات ٹھکانے سے رہیدوستی اپنی بھی کچھ روز زمانے سے رہیNida Fazli (1938–2016)
  9. تم سے چھٹ کر بھی تمہیں بھولنا آسان نہ تھاتم کو ہی یاد کیا تم کو بھلانے کے لئےNida Fazli (1938–2016)
  10. پھر مجھے کون و مکاں دشت و بیاباں سے لگےروبرو کون تھا جو آئنہ حیراں سے لگےEhsan Akbar (b. 1938)
  11. وائے خوش فہمی کہ پرواز یقیں سے بھی گئےآسماں چھونے کی خواہش میں زمیں سے بھی گئےZafar Kaleem (b. 1938)
  12. بم پھٹے لوگ مرے خون بہا شہر لٹےاور کیا لکھا ہے اخبار میں آگے پڑھیےZaheer Ghazipuri (b. 1938)
  13. دل جو مردہ ہو تو یہ رشک جناں کچھ بھی نہیںلالہ ہو سبزہ ہو یا آب رواں کچھ بھی نہیںJafar Raza (1939–2022)
  14. میرا یہ خواب کہ تم میرے قریب آئی ہواپنے سائے سے جھجکتی ہوئی گھبراتی ہوئیWaseem Barelvi (b. 1940)
  15. اس کی آنکھوں میں اتر جانے کو جی چاہتا ہےشام ہوتی ہے تو گھر جانے کو جی چاہتا ہےKafeel Aazar Amrohvi (b. 1940)
  16. رات بھر چاند کی گلیوں میں پھراتی ہے مجھےزندگی کتنے حسیں خواب دکھاتی ہے مجھےKafeel Aazar Amrohvi (b. 1940)
  17. شر کی باتوں میں تمازت کا نشاں ہو کہ نہ ہوآگ لگتی ہے تو سینے میں دھواں ہو کہ نہ ہوJafar Sahni (1941–2018)
  18. خواب دیرینہ سے رخصت کا سبب پوچھتے ہیںچلیے پہلے نہیں پوچھا تھا تو اب پوچھتے ہیںIftikhar Arif (b. 1943)
  19. خواب کی طرح بکھر جانے کو جی چاہتا ہےایسی تنہائی کہ مر جانے کو جی چاہتا ہےIftikhar Arif (b. 1943)
  20. دل کبھی خواب کے پیچھے کبھی دنیا کی طرفایک نے اجر دیا ایک نے اجرت نہیں دیIftikhar Arif (b. 1943)
  21. راس آنے لگی دنیا تو کہا دل نے کہ جااب تجھے درد کی دولت نہیں ملنے والیIftikhar Arif (b. 1943)
  22. ہم بھی اک شام بہت الجھے ہوئے تھے خود میںایک شام اس کو بھی حالات نے مہلت نہیں دیIftikhar Arif (b. 1943)
  23. قصۂ نقل کچھ ایسا ہے بتائے نہ بنےبات بگڑی ہے کچھ ایسی کہ بنائے نہ بنےKaif Ahmed Siddiqui (1943–1986)
  24. پہلے ڈالی ترے چہرے پہ بہت دیر نظرعید کا چاند تو پھر بعد میں دیکھا میں نےVijendra Singh Parwaz (b. 1943)
  25. ٹھہرے پانی میں نہاں ایک حسیں خواب بھی ہےآس کی جھیل میں عکس رخ مہتاب بھی ہےEhtisham Akhtar (b. 1944)
  26. دھول اڑاتی ہے خیالوں کی گزر گاہوں میںریل کی پٹریاں پھیلی ہیں جہاں تک بھی نظر جاتی ہےEhtisham Akhtar (b. 1944)
  27. بھول جاؤں تجھے ایسی کوئی تدبیر نہیںاور پا لوں تجھے ایسی مری تقدیر نہیںZafar Sambhali (b. 1944)
  28. جینا مشکل ہے کہ آسان ذرا دیکھ تو لولوگ لگتے ہیں پریشان ذرا دیکھ تو لوJaved Akhtar (b. 1945)
  29. اک ہمیں سلسلۂ شوق سنبھالے ہوئے ہیںوہ تو سب عہد وفا حشر پہ ٹالے ہوئے ہیںJaleel 'Aali' (b. 1945)
  30. زندگی زندہ ہے لیکن کسی دم ساز کے ساتھورنہ یوں جیسے کبوتر کوئی شہباز کے ساتھJaleel 'Aali' (b. 1945)
  31. یہ جو الفاظ کو مہکار بنایا ہوا ہےایک گل کا یہ سب اسرار بنایا ہوا ہےJaleel 'Aali' (b. 1945)
  32. آپ کی آنکھ سے گہرا ہے مری روح کا زخمآپ کیا سوچ سکیں گے مری تنہائی کوMohsin Naqvi (1947–1996)
  33. قتل چھپتے تھے کبھی سنگ کی دیوار کے بیچاب تو کھلنے لگے مقتل بھرے بازار کے بیچMohsin Naqvi (1947–1996)
  34. اجنبی خواہشیں سینے میں دبا بھی نہ سکوںایسے ضدی ہیں پرندے کہ اڑا بھی نہ سکوںRahat Indori (1950–2020)
  35. اک ملاقات کا جادو کہ اترتا ہی نہیںتری خوشبو مری چادر سے نہیں جاتی ہےRahat Indori (1950–2020)
  36. مہ و انجم نے قبا کی تو تمہارے لیے کیچاند چہروں پہ ردا کی تو تمہارے لیے کیTahseen Firaqi (b. 1950)
  37. لگ گئے برسوں جوابات بتانے کے لئےان خرافات کو گھر گھر سے ہٹانے کے لئےLateef Ahmad Subhani (b. 1950)
  38. آج کل میرے تصرف میں نہیں ہے لیکنزندگی شہر میں ہوگی کہیں دو چار کے پاسLiyaqat Ali Aasim (1951–2019)
  39. ایک اک حرف سمیٹو مجھے تحریر کرومیری یکسوئی کو آمدۂ زنجیر کروYasmeen Hameed (b. 1951)
  40. پردہ آنکھوں سے ہٹانے میں بہت دیر لگیہمیں دنیا نظر آنے میں بہت دیر لگیYasmeen Hameed (b. 1951)
  41. تیری آنکھیں نہ رہیں آئینہ خانہ مرے دوستکتنی تیزی سے بدلتا ہے زمانہ مرے دوستFaisal Ajmi (b. 1951)
  42. شامیانوں کی وضاحت تو نہیں کی گئی ہےآج خیرات ہے دعوت تو نہیں کی گئی ہےFaisal Ajmi (b. 1951)
  43. کتنی سوئی ہوئی ٹیسوں کو جگاتی ہے ہواجب بھی پورب کی طرف سے کبھی آتی ہے ہواRaees Ansari (b. 1951)
  44. زندگی تو نے کبھی خود کو سنوارا بھی نہیںجھلملاتا ترے ماتھے پہ ستارا بھی نہیںNafees Bano (b. 1951)
  45. اپنی تنہائی مرے نام پہ آباد کرےکون ہوگا جو مجھے اس کی طرح یاد کرےParveen Shakir (1952–1994)
  46. ایک سورج تھا کہ تاروں کے گھرانے سے اٹھاآنکھ حیران ہے کیا شخص زمانے سے اٹھاParveen Shakir (1952–1994)
  47. بخت سے کوئی شکایت ہے نہ افلاک سے ہےیہی کیا کم ہے کہ نسبت مجھے اس خاک سے ہےParveen Shakir (1952–1994)
  48. تھک گیا ہے دل وحشی مرا فریاد سے بھیجی بہلتا نہیں اے دوست تری یاد سے بھیParveen Shakir (1952–1994)
  49. حرف تازہ نئی خوشبو میں لکھا چاہتا ہےباب اک اور محبت کا کھلا چاہتا ہےParveen Shakir (1952–1994)
  50. قید میں گزرے گی جو عمر بڑے کام کی تھیپر میں کیا کرتی کہ زنجیر ترے نام کی تھیParveen Shakir (1952–1994)