Arooz is now on the App Store, for iPhone and iPad. Download →

Poetry

Muzari' Musamman Akhrab Makfuf Mahzuf

مضارع مثمن اخرب مکفوف محذوف
Poet
Meter
Clear
  1. اس گل کو بھیجنا ہے مجھے خط صبا کے ہاتھاس واسطے لگا ہوں چمن کی ہوا کے ہاتھمظہر جان جاناں
  2. پھر سے ترے نقوش نظر پہ عیاں ہوئےلو پھر وصال یار کے لمحے جواں ہوئےQamar Naqvi
  3. رنج و الم ستائے تو کہتی ہوں میں غزلفرقت جو جاں جلائے تو کہتی ہوں میں غزلUroosa Jilani
  4. دل کا خیال کرنے کا کس کو ملال ہےتیرے خیالی عشق کا ہم سے سوال ہےVatsal Sharma Vats
  5. گھٹ گھٹ کے تیرے عشق میں کتنا رہا ہوں میںاتنا کہ اپنے ساتھ بھی تنہا رہا ہوں میںVatsal Sharma Vats
  6. مشکل ہے کہنا شعر کا جانے بھی کوئی کیابس واہ واہ ملتی ہے مانے بھی کوئی کیاVatsal Sharma Vats
  7. اب درد بے دیار ہے اور جگ ہنسائی ہےاس عشق نے بھی کیسی جواں موت پائی ہےZaheer Fatehpuri
  8. چہرے پہ نور صبح سیہ گیسوؤں میں راتاتری تھی اک پری لئے اپنے پروں میں راتDaem Gawwasi
  9. آزادئ خیال کی وسعت کو دیکھیےرہ کر زمیں پہ کرتے ہیں بات آسماں سے ہمEhqar Jhanswi
  10. اک بار سامنا ہوا اور آنکھ لڑ گئیاتنی سی بات تھی مگر افسوس بڑھ گئیLateef Khan Mahfooz
  11. وہ غم ملا کہ اس کو سمندر بنا دیاپتھر سی آرزؤں کو گوہر بنا دیاTabassum Naz
  12. تجھ میں تو ایک خوئے جفا اور ہو گئیمیں اور ہو گیا نہ وفا اور ہو گئیوحید الہ آبادی
  13. کاغذ کی وادیوں میں کرے یوں سفر غزلچھو لے جبین عرش وہ تخلیق کر غزلChiraguddin Charagh
  14. ساقی مجھے شباب کا رسیا کہے سو ہوںمیں خود سے بے نیاز ہوں جیسا کہے سو ہوںDanish Nazeer Dani
  15. دیوار اختلاف کی اتنی بلند ہےرسماً بھی اب سلام و دعا ان سے بند ہےGhail Fareedi
  16. دنیائے دل سجاؤں اگر میرا بس چلےاپنا تمہیں بناؤں اگر میرا بس چلےHadi Rifat
  17. قوس قزح سے ٹوٹ کے ہر رنگ بہہ گیایہ ظلم بھی تو آسماں چپ چاپ سہہ گیاIftikhar Ahmad Iqbal
  18. اس نے ہمارے زخم کا کچھ یوں کیا علاجمرہم بھی گر لگایا تو کانٹوں کی نوک سےIftikhar Sagar
  19. عاشق کا خط ہے پڑھنا ذرا دیکھ بھال کےکاغذ پہ رکھ دیا ہے کلیجہ نکال کےLala Rakha Ram Barq
  20. کیا لطف زندگی کا اٹھانے لگے ہیں لوگدن میں بھی اب چراغ جلانے لگے ہیں لوگLateef Adeebi
  21. یادوں سے خالی دل کی یہ کن وادیوں کے بیچتنہا کھڑی ہوئی ہوں میں تنہائیوں کے بیچMah Jabeen Najm
  22. اب کیا ملیں حسینوں سے ہم گوشہ گیر ہیںغارت گروں نے لوٹ لیا ہے فقیر ہیںمیر طاہر علی طاہر فرخ آبادی
  23. ثانی نہیں ہے کوئی نہ اس کا جواب ہےمیری پسند ہے جو مرا انتخاب ہےQaisar Afghani
  24. اے آسمان تیرے خدا کا نہیں ہے خوفڈرتے ہیں اے زمین ترے آدمی سے ہمUnknown
  25. بے چین اس قدر تھا کہ سویا نہ رات بھرپلکوں سے لکھ رہا تھا ترا نام چاند پرUnknown
  26. پلکوں کی حد کو توڑ کے دامن پہ آ گرااک اشک میرے صبر کی توہین کر گیاUnknown
  27. پیتا ہوں جتنی اتنی ہی بڑھتی ہے تشنگیساقی نے جیسے پیاس ملا دی شراب میںUnknown
  28. تنہائیاں تمہارا پتہ پوچھتی رہیںشب بھر تمہاری یاد نے سونے نہیں دیاUnknown
  29. چہرہ کھلی کتاب ہے عنوان جو بھی دوجس رخ سے بھی پڑھو گے مجھے جان جاؤ گےUnknown
  30. دل ٹوٹنے سے تھوڑی سی تکلیف تو ہوئیلیکن تمام عمر کو آرام ہو گیاUnknown
  31. دیکھا نہ کوہ کن کوئی فرہاد کے بغیرآتا نہیں ہے فن کوئی استاد کے بغیرUnknown
  32. زاہد شراب پینے دے مسجد میں بیٹھ کریا وہ جگہ بتا دے جہاں پر خدا نہ ہوUnknown
  33. شاخیں رہیں تو پھول بھی پتے بھی آئیں گےیہ دن اگر برے ہیں تو اچھے بھی آئیں گےUnknown
  34. مانگی تھی ایک بار دعا ہم نے موت کیشرمندہ آج تک ہیں میاں زندگی سے ہمUnknown