مشکل ہے کہنا شعر کا جانے بھی کوئی کیا

Vatsal Sharma Vats

مشکل ہے کہنا شعر کا جانے بھی کوئی کیا

بس واہ واہ ملتی ہے مانے بھی کوئی کیا

لیتے ہیں اب بدن کو یہاں دل کے نام پر

دیتا ہے جان دل کے بہانے بھی کوئی کیا

مجنوں ملا تو پوچھتا تھا دشت عشق میں

اب سنتا واں ہے میرے فسانے بھی کوئی کیا

دھندہ ہے لین دین کا اب شعر و شاعری

آتا ہے وتسؔ مجھ کو سنانے بھی کوئی کیا