Poetry
Bahr-e Zamzama Mutadarik Musamman Muza'af
بحرِ زمزمہ/ متدارک مثمن مضاعف- اک ہاتھ پہ آنکھیں رکھی ہیں اک ہاتھ پہ چہرا ہوتا ہےہر گام مداری بیٹھے ہیں ہر وقت تماشا ہوتا ہےFaisal Azeem (b. 1974)
- میں تم سے محبت کرتا ہوں کرتا ہوں محبت تم سے میںاس بات کی کوئی حد ہے کیا کہتا ہی رہوں ہر لہجے میںAamir Azher (b. 1989)
- کئی ندیاں مجھ میں بہہ نکلیں مری مٹی نم کرنے کے لیےکئی سورج مجھ میں ڈوب گئے مرا سایا کم کرنے کے لیےVikram (b. 1990)
- اس عالم حیرت و عبرت میں کچھ بھی تو سراب نہیں ہوتاکوئی نیند مثال نہیں بنتی کوئی لمحہ خواب نہیں ہوتاSaleem Kausar
- کبھی موسم ساتھ نہیں دیتے کبھی بیل منڈیر نہیں چڑھتیلیکن یہاں وقت بدلنے میں ایسی کوئی دیر نہیں لگتیSaleem Kausar
- کوئی سچے خواب دکھاتا ہے پر جانے کون دکھاتا ہےمجھے ساری رات جگاتا ہے پر جانے کون جگاتا ہےSaleem Kausar
- کوئی یاد ہی رخت سفر ٹھہرے کوئی راہ گزر انجانی ہوجب تک مری عمر جوان رہے اور یہ تصویر پرانی ہوSaleem Kausar
- جب شام ہوئی دل گھبرایا لوگ اٹھ کے برائے سیر چلےتفتیش صنم کو سوئے حرم ہم جان کے دل میں دیر چلےHabeeb Moosavi
- ہے آٹھ پہر تو جلوہ نما تمثال نظر ہے پرتو رخعارض ہے قمر خورشید جبیں شب زلف سحر ہے پرتو رخHabeeb Moosavi
- چلے آؤ اگر دم بھر کو تم تو یہ جاتا رہے فی الفور مرضکہ نہیں ہے بجز بیماریٔ غم مری جان مجھے کوئی اور مرضمرزا آسمان جاہ انجم
- دل لے کے برائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنوپھر ذکر جدائی کرتے ہیں لو اور سنو لو اور سنومرزا آسمان جاہ انجم
- دل لے کے ہمارا پھرتا ہے یہ کون وطیرہ تیرا ہےکرتا ہے چھچھوری باتیں کیوں ہر بات میں تیرا میرا ہےمرزا آسمان جاہ انجم
- شکوؤں پہ ستم آہوں پہ جفا سو بار ہوئی سو بار ہواہر بات مجھے ہر کام مجھے دشوار ہوئی دشوار ہوانوح ناروی
- گلشن میں کبھی ہم سنتے تھے وہ کیا تھا زمانہ پھولوں کاکلیوں سے کہانی کلیوں کی پھولوں سے فسانہ پھولوں کانوح ناروی
- ہم عشق میں ان مکاروں کے بے فائدہ جلتے بھنتے ہیںمطلب جو ہمارا سن سن کر کہتے ہیں ہم اونچا سنتے ہیںنوح ناروی
- سناٹے کا عالم قبر میں ہے ہے خواب عدم آرام نہیںامکان نمود صبح نہیں امید چراغ شام نہیںآغا حجو شرف
- ہوئے ایسے بہ دل ترے شیفتہ ہم دل و جاں کو ہمیشہ نثار کیارہ عشق سے پھر نہ ہٹائے قدم رہے محو ترے تجھے پیار کیاآغا حجو شرف
- ترے واسطے جان پہ کھلیں گے ہم یہ سمائی ہے دل میں خدا کی قسمرہ عشق سے اب نہ ہٹیں گے قدم ہمیں اپنے ہی صدق و صفا کی قسمآغا حجو شرف
- جب چھائی گھٹا لہرائی دھنک اک حسن مکمل یاد آیاان ہاتھوں کی مہندی یاد آئی ان آنکھوں کا کاجل یاد آیاBashar Nawaz
- آغاز ہوا ہے الفت کا اب دیکھیے کیا کیا ہونا ہےیا ساری عمر کی راحت ہے یا ساری عمر کا رونا ہےافسر میرٹھی
- یہی کہتی لیلیٔ سوختہ جاں نہیں کھاتی ادب سے خدا کی قسمغم قیس سوا مجھے غم نہیں کچھ اسی کشتۂ ناز و ادا کی قسممرزا محمد تقی ہوس
- ہوئے عازم ملک عدم جو ہوسؔ تو خوشی یہ ہوئی تھی کہ غم سے چھٹےکبھی دیر میں تھے کسی بت پہ فدا کبھی کعبہ میں کرتے جا کے دعامرزا محمد تقی ہوس
- اس سینے کی وقعت ہی کیا ہے جس سینے میں تیرا نور نہیںاس کاسۂ سر کی کیا قیمت جو سنگ جنوں سے چور نہیںUrooj Qadri
- انجام خوشی کا دنیا میں سچ کہتے ہو غم ہوتا ہےثابت ہے گل اور شبنم سے جو ہنستا ہے وہ روتا ہےسید محمد عبد الغفور شہباز
- وہ سامنے جب آ جاتے ہیں سکتے کا سا عالم ہوتا ہےاس دل کی تباہی کیا کہئے امرت بھی جسے سم ہوتا ہےاقبال سہیل
- طوفان محبت لاکھ اٹھے طوفان سے لیکن حاصل کیاجو ڈوب گئی وہ کشتی کیا جو ہاتھ آیا وہ ساحل کیاEhsas Muradabadi
- کعبے کا تمنائی ہے کوئی مشتاق کوئی بت خانے کاان عقل کے دیوانے سے جدا عالم ہے ترے دیوانے کاZabt Sitapuri
- بے سود ہے یہ جوش گریہ اے شمع سحر ہو جانے تکچھینٹا ترے اشک پیہم کا پہنچا نہ کبھی پروانے تکدل شاہ جہانپوری
- مایوس ازل ہوں یہ مانا ناکام تمنا رہنا ہےجاتے ہو کہاں رخ پھیر کے تم مجھ کو تو ابھی کچھ کہنا ہےدل شاہ جہانپوری
- ہر سانس ہے شرح ناکامی پھر عشق کو رسوا کون کرےتکمیل وفا ہے مٹ جانا جینے کی تمنا کون کرےدل شاہ جہانپوری
- منہ بولا بول جگت کا ہے جو من میں رہے سو اپنا ہےیہ دل کا میٹھا میٹھا درد بھی گونگے کا سا سپنا ہےفرحت کانپوری
- وہ بہکی نگاہیں کیا کہیے وہ مہکی جوانی کیا کہیےوہ کیف میں ڈوبے لمحوں کی اب رات سہانی کیا کہیےفرحت کانپوری
- دنیا کی مسرت اپنا لے ضد چھوڑ دے محو خواب نہ ہومیں تیرے لئے بیتاب سہی تو میرے لئے بیتاب نہ ہوGhamgeen Qureshi
- تقدیر بگڑتی جاتی ہے گو بات بنائے جاتے ہیںوہ اتنا ہی روٹھے جاتے ہیں ہم جتنا منائے جاتے ہیںHabeeb Jaunpuri
- تو ہی ہے مری یہ بود و بقا تو اور نہیں میں اور نہیںدیکھا جو اپنے کو تو ہی ملا تو اور نہیں میں اور نہیںمردان صفی
- اک پریم پجاری آیا ہے چرنوں میں دھیان لگانے کوبھگوان تمہاری مورت پر شردھا کے پھول چڑھانے کوAaftab Rais Panipati
- آریوں کی پہلی آمد ہندوستان میںوحید الدین سلیم
- شانوں پہ نہ زلفیں بکھراؤ دیکھو یہ شرارت ٹھیک نہیںاس روز قیامت سے پہلے اک اور قیامت ٹھیک نہیںDeedar Bastawi
- پینے پہ لگا کر پابندی دشنام کی باتیں کرتے ہیںیہ زاہد و عابد مسجد میں خود جام کی باتیں کرتے ہیںEhsan Akhtar Ghazipuri
- اس بت کی زباں پر لو انورؔ پھر آج تمہارا نام آیاکیا جذب محبت جاگ اٹھا کیا جوش جنوں پھر کام آیاS. Nooruddin Anwar Bhopali
- قدموں کے نشاں سب ماند پڑے جو سنگ میل تھا ٹوٹ گیاکچھ منزل مجھ سے چھوٹ گئی کچھ منزل سے میں چھوٹ گیاZafar Adeem
- جب درد کی شمعیں جلتی ہیں احساس کے نازک سینے میںاک حسن سا شامل ہوتا ہے پھر تنہا تنہا جینے میںQaisar Qalandar
- ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہےکس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہےAakif Ghani
- واعظ کی کڑوی باتوں کو کب دھیان میں اپنے لاتے ہیںیہ رند بلا نوش ایسے ہیں سنتے ہیں اور پی جاتے ہیںانجم مانپوری
- کوچے سے نکلواتے ہو عبث ہم ایسے وطن آواروں کورہنے دو پڑے ہیں ایک طرف دکھ دیتے ہو کیوں بے چاروں کوضیا عظیم آبادی